نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی خواتین کرکٹرز کو بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انعم امین نے ٹاپ میں جگہ بنالی ،، ندا ڈار ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئیں

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی خواتین کرکٹرز کو بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انعم امین نے ٹاپ میں جگہ بنالی ،، ندا ڈار ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئیں

ہوم گراونڈ میں سری لنکا کو کلین سوئپ کرنیوالی قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ میں ترقی ہوگئی

لیفٹ آرم سپنر انعم امین نے سری لنکا کیخلاف تین میچوں میں پانچ عشاریہ آٹھ کی اکانومی سے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

جسکے باعث وہ دو رجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں

ویٹرن کرکٹر ندا ڈار نے باولنگ کے ساتھ ساتھ آل راونڈر رینکنگ میں بھی ترقی حاصل کی ہے

آل راونڈرز رینکنگ میں نویں سے ساتویں جبکہ باولنگ رینکنگ میں ندا ڈارچار درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبر پر پہنچی ہیں

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنیوالی کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف بیٹرز رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر چوبیسویں نمبر پر موجود ہیں

قومی بیٹر عائشہ نسیم سری لنکا کیخلاف اکتیس گیندوں پر پنتالیس رنزبنا کر سولہ درجہ ترقی کے بعد چونسٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں

About The Author