ملتان سے کراچی آنے والی زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج۔
ایک شخص نامزد۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے ریلوے پولیس کی ٹیمیں ملتان روانہ ہوگئی۔
ملتان سے کراچی آنے والی زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ۔ ریلوے پولیس سٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خاتون کا الزام ہے کہ زیادتی کرنے والے افراد نے خود کو ریلوے ملازم بتایا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق زکریا ایکسپریس نجی شعبے کے زیر انتظام چلائی جارہی ہے ۔
متاثرہ خاتون مظفر گڑھ سے کراچی جا رہی تھی ۔ایس ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو بلوایا اور بیان ریکارڈ کیا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں ملتان روانہ کر دی ہیں۔
مہر کوثر عباس،ایس ایس پی ریلوے
جونامزد ہم نے کئے ہیں
انہوں نے زیادتی کی ہے اور ایک نامعلوم ہےجس کی سامنے آنے پر شناخت ہوسکے گی میڈیکل کروایا ہے
اس کے سیمپل وغیرہ آگئے ہیں کیمیکل ایگزمین کے لیے بھجوائیں گے اور اس کا ڈی این اے بھی کروائیں گے
آئی جی ریلویز کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
گھناونے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون