دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی، پی ایچ ایف کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

پی ایچ ایف نے اولمپئن کلیم اللہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

ایشیا کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی، پی ایچ ایف نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کی سربراہی اولمپئن کلیم اللہ کریں گے

پی ایچ ایف نے اولمپئن کلیم اللہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی میں اولمپیئن ناصر علی اور کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ شامل ہیں۔

انکوائری کمیٹی قومی ٹیم کی ایشیاء ہاکی کپ میں کارکردگی اور ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جانچنے کے لئے تحقیقات کریگی۔

پی ایچ ایف کے مطابق انکوائری کمیٹی قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد بیس جون تک اپنی رپورٹ پی ایچ ایف صدر کو جمع کرائے گی.

رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About The Author