ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی محمد انور بریار کی زیرنگرانی ضلعی انتظامیہ کے افسران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال
،امتحانی سنٹرز،مراکز صحت کی چیکنگ،میونسپل سروسز کی دستیابی،شادیوں میں ون ڈش،فصلوں کی باقیات کو جلانے کی پابندی پر عملدرآمد کرانے
،سرکاری دفاتر میں صفائی و ستھرائی،سٹاف کی حاضری یقینی بنانے،ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے برق رفتاری کے ساتھ اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سرگرم ہیں جب کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کو10ہزار روپے
،گیس سلنڈروں کی غیر قانونی ریفلنگ کرنیوالوں کو33ہزار روپے،ون ڈش کی خلاف ورزی پر ایک میرج ہال سیل اور تین مالکان کیخلاف مقدمات بھی درج کرا دیئے گئے ہیں،
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ نے شہر میں کریانہ سٹوروں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے پرائس چیکنگ کی
،انہوں نے امتحانی مراکز،اراضی ریکارڈ سنٹرکا معائنہ بھی کیا،انہوں نے کہا کہ تونسہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے اولڈ اور نیو بلاکس
میں تعمیراتی کام،ادویات کا سٹاک اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی،انہوں نے ایگری کلچر واٹر فارمنگ آفس میں غیر حاضر ملازمین کو نوٹس بھی جاری کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمدنوید نے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی،ریلیف کیمپ،آر ایچ سی چوٹی زیریں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے
،تحصیل کمپلیکس میں ترقیاتی کام کا معائنہ بھی کیا،اے سی احمد نوید نے کوٹ چھٹہ کے اولڈ ٹراما سنٹر کو منہدم کرنے کے کام کا معائنہ کیا،انہوں نے بی ایچ یو اور گورنمنٹ بوائز سکول جھوک اترا کے امتحانی مراکز پر سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن نے بھی تحصیل ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک میرج ہال کو سیل کرادیا ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ
حکومت پنجاب کے احکامات کے تحت ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا
کسی کو بھی من مانیاں نہیں کرنے دیں گے،زائد نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے
،تاجر لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر کھلے عام پیٹرول اور بلیک میں
کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جارہا ہے،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرصدر
نبیل احمد میمن نے پولیس ویلفیئر پیٹرول پمپ کے سامنے کھلے عام پیٹرول فروخت کرنے والوں کا پیٹرول اور سامان ضبط کرلیا ہے جب کہ
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ نے مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کو 55ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2022 ء پارٹ سیکنڈ کا امتحان اٹھارہ جون سے شروع ہو رہا ہے جو کہ
چار جولائی تک جاری رہے گا۔ مذکورہ امتحان میں اہل اُمیدواران کی کل تعداد 48254 شرکت کر رہی ہے۔
امتحان کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کل 165 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ جن میں ڈیرہ غازیخان اور لیہ میں 37، 37، مظفر گڑھ میں 68جبکہ راجن پور کے 23 سنٹرز شامل ہیں۔ مذکورہ کل 165 سنٹرز میں سے 87 بوائزسنٹرز ، 71 گرلز سنٹرز
جبکہ کمبائنڈ سات سنٹرز بنائے گئے ہیں مذکورہ امتحان کیلئے رول نمبر سپلس کی ترسیل جون کے پہلے ہفتے میں مکمل کر دی جائے گی۔
ریگولر اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے متعلقہ ادارہ جات کے پورٹل/اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔
جبکہ پرائیویٹ اُمیدواران کی رول نمبر سلپس اُمیدواران کے داخلہ فارمز پر دیئے گئے پتہ جات پرارسال کر دی جائیں گی جبکہ امتحان شروع ہونے سے ایک ہفتہ پہلے
تمام پرائیویٹ اُمیدواران کا امتحان سے متعلقہ ڈیٹا بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔
تاہم جن اُمیدواران /ادارہ جات کو بورڈ کی طرف سے کسی بھی قسم کے اعتراضاتی مراسلہ جات بذریعہ ڈاک/ایس ایم ایس بسلسلہ کمی فیس
،اہلیت،تبدیلی مضمون،عدم تصدیق، ”پی فارم” کی عدم دستیابی وغیرہ بھجوائے گئے ہیں وہ جلد از جلد اپنے اعتراضات کے جوابات طلب کردہ دستاویزات / کوائف کے ساتھ جمع کروائیں تاکہ
ان کو بروقت رول نمبر سلپس کی ترسیل ممکن بنائی جا سکے۔ تاہم اگر کوئی اُمیدوار نامساعد حالات کی وجہ سے داخلہ فارم بھیجنے سے رہ گیا
ہو تو ایسا اہل اُمیدوار فوری طور پر تین گُنا فیس و پانچ صد روپے روزانہ جرمانہ کے ساتھ اپنا داخلہ فارم ہارڈ شپ کیس کے تحت مذکورہ امتحان کیلئے جمع کروا سکتا ہے۔
ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے مزید بتایاکہ انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس کا امتحان کا انعقاد چھ جولائی سے شروع ہو گا جو کہ چھبیس جولائی تک جاری رہے گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب شاہد حسن کلیانی کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازیخان فریحہ جعفر نے الحمد کارپوریشن جام پور روڈ کا دورہ کیا
جہاں فائر سیفٹی اور فائر فائٹنگ کے آلات اور انتظامات کا جائزہ لیا. انہوں نے الحمد کارپوریشن کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ
فائر سیفٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر کیاجائے. انہوں نے کہاکہ
ضلع میں موجود تمام صنعتی و کاروباری مراکز میں فائرسیفٹی سے متعلق انتظامات کی چیکنگ کی جائے گی
اور ورکرز کو سول ڈیفنس کے زیر اہتمام فائر فائٹنگ بارے تربیت کااہتمام بھی کیا جائے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ