جنوری 9, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان اضلاع کے تفصیلی دورے شروع کردئیے ہیں انہوں نے رات گئے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ اور کوٹ ادو ہسپتال کا دورہ کیا

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت ہسپتالوں میں عام مریضوں کیلئے طبی سہولیات بہتر کرنے کیلئے جنوبی پنجاب کا پانچ روزہ دورہ کا سلسلہ شروع کیاہے

اورمیں ہر ہسپتال کو تفصیل سے دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری اور اے ڈی پی کی نئی سکیموں کیلئے سروے شروع کردیا ہے۔

ایم آر آئی اور سی ٹی سکین سروس کو آؤٹ سورس کرنے کی تجویز پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بقیہ فنڈز کی فراہمی،نئی سکیمیں متعارف کرانے کے ساتھ تمام پہلوؤں پر کام ہورہا ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کے تمام شعبے دیکھے اور بہتر معاملات پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن اور ایم ایس کی کوششوں کو سراہا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرنگرانی ضلع بھر میں انسداد پولیو کی قومی مہم کامیابی سے جاری ہے

اور مہم کے تین دنوں میں کل ٹارگٹ 7لاکھ50ہزار14بچوں میں سے 7لاکھ 23ہزار57بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے دئیے گئے ہیں جب کہ مہم کے بقیہ دو دنوں میں رہ جانیوالے اور مہمان بچوں کو بھی حفاظتی قطرے پلانے کا عمل جاری رہے گا۔

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوتے ہیں،

گزشتہ شب یہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت کیمٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید،ڈاکٹر احسن سمیت ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین دنوں کی مجموعی ٹارگٹ کی کوریج96فیصد رہی ہے،اس دوران23والدین نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کیا جنہیں قائل کرکے ان کے بچوں کو بھی قطرے پلوا دئیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ رہ جانیوالے بچوں کو بھی قطرے ضرور پلوائے جائیں۔

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز بھی پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی چیکنگ کیلئے بھی متحرک ہیں،اسسٹنٹ کمشنرز

اسد چانڈیہ،احمد نوید تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں پولیو ٹیموں کو چیک کیا اس دوران اسد چانڈیہ نے انکاری والدین کو قائل کرکے انکے بچوں کو بھی قطرے پلوائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر پرچون و تھوک کی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال

،تعمیراتی کاموں میں پیش رفت یقینی بنانے،بنیادی مراکز صحت اور
ہسپتالوں میں صفائی و ستھرائی اور طبی عملہ کی حاضری کی انسپکشن کا عمل جاری ہے،

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے گردونواح میں واقع پرچون و تھوک کی دکانوں پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ

ریٹس پر اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کیلئے قیمتوں کی پڑتال کی اور متعدد دکانداروں کو زائد نرخ وصول کرنے پر جرمانے بھی کئے

،اسد چانڈیہ نے زیر تعمیر ای لائبریری میں تعمیراتی کام معائنہ کیا۔اسی طرح انہوں نے سوشل سکیورٹی ہسپتال تونسہ کا بھی دورہ کیا

،صفائی عمل کو چیک کیا جب اس دوران غیر حاضر میڈیکل آفیسر سے جواب بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹرمہر مظہر عباس نے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کا سرپرائز وزٹ کیا

،اس دوران انہوں نے پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے چائلڈ لیبر خاتمے کے سکول،وومن ایمپاورمنٹ سنٹر،دارالاحساس اور پناہ گاہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہر مظہر عباس نے کہا کہ حکومت مستحق افراد کو مستقل طور پر تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے متحرک ہے

،ہماری کوشش ہے کہ حکومتی مراعات مستحق افراد تک ضرور پہنچیں اور انہیں بھی ریلیف ملے

،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمود الحسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیرہ غازی خان نوید عباس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پناہ گاہ میاں فیصل محمود بھی ان کے ہمراہ تھے

۔اپنے وزٹ کے دوران ڈائریکٹر بیت المال مہر مظہر عباس نے ڈیرہ غازی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار عوام تک صحت کی سہولیات کی رسائی کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں،اس سلسلہ میں انہوں نے آر ایچ سی سرور والی کا دورہ کیا اورعلاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا

،وہ لوگوں کو جدید طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبی مراکز صحت کوجدیدآلات و مشینری فراہم کرنا وقت کا تقاضا ہے

،مراکز صحت کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل فراہم کرتے رہیں گے،محمد انور بریار نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام مراکز صحت پر علاج و معالجہ کی جدید سہولیات کو ممکن بنا رہی ہے

،میڈیکل آفیسرز سمیت طبی عملہ کی مراکز پر حاضری کو بھی یقینی بنایا گیا ہے،انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی مریضوں کو روزانہ فراہم کردہ ادویات کا ریکارڈ رکھا جائے اورسٹاک کے ختم ہونے سے قبل ہی نئی ڈیمانڈ کردی جائے

،مراکز صحت کی صفائی و ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے بی ایچ یوز کو بھی اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے

،صحت کی سہولیات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے مختلف وارڈز،ادویات کے سٹاک اور آپریشن تھیٹرز کے معائنہ کے

ساتھ ساتھ مریضوں سے ادویات کی دستیابی بارے معلومات بھی لیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کا ٹریفک آگاہی پروگرام جاری ہے.

محمد عمران، قمر الدین، صابرحسین، لیاقت علی، محمد اسلم، شہزاد محسن، محمد سلیم اور غلام قادر نے گولائی کمیٹی اور پل ڈاٹ اور مصطفیٰ چوک پر عوام

کو ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی دی. انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن اور تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی.

اس موقع پرون وے کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے اور لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.

About The Author