نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ خشک سالی پر ڈیرہ غازی خان اور راجنپور کے کوہ سلیمان کے 350 کلومیٹر کی تقریباً ساڑھے تین لاکھ آبادی

کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔فورٹ منرو،بارتھی،رونگھن،ماڑی ٹاپ اور دیگر مقامات پر پانی کی تقسیم کے مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔

قبائلیوں کو پانی کے ذخیرہ کیلئے چھوٹی بڑی 200 ٹینکیاں بھی دی گئی ہیں۔بند ٹیوب ویلوں کو مکمل گنجائش کے ساتھ چلایا جارہا ہے۔

پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے بھی ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔دونوں اضلاع کے پولیٹیکل اسسٹنٹ کے دفاتر کو مرکزی کنٹرول روم میں تبدیل کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے سے بھی مزید ٹینکیاں اور فنڈز ڈیمانڈ کیے گئے ہیں۔

کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ کوہ سلیمان کے علاقے کھر،فورٹ منرو میں ریلیف کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک

ڈاکٹر غلام نظام الدین اور دیگر نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ کھر فورٹ منرو کے ریلیف کیمپ میں

لائیو سٹاک،ہیلتھ،زراعت،ریسکیو1122 اور دیگر محکموں کے سٹالز دیکھے۔کمشنر نے قبائلیوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور حکومت پنجاب کے اقدامات سے آگاہ کیا۔کمشنر کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کی

صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں انسانوں اور مویشیوں کیلئے پانی کی تقسیم کے مراکز قائم کردئیے ہیں۔

کمشنر نے مخیر حضرات سے بھی کہا کہ وہ آگے آئیں اور اپنے طریقے سے مصیبت میں گھرے بے بس

لوگوں کی مدد کریں۔کمشنر نے عوام سے بھی کہا کہ گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے اپنی فیملی اور بچوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کیلئے غیر ضروری طور پر گھروں سے

باہر نہ نکلیں۔حکومت اور ماہرین کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔باران رحمت کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ ڈی جی خان میں کوہ سلیمان کے 80 مواضعات میں خشک سالی رپورٹ ہوئی ہے جس پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے

پانی مختلف طریقوں سے پہنچایا جارہا ہے۔فورٹ منرو میں بھی سیاحوں کیلئے کلمہ چوک پر منرل واٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔

فورٹ منرو میں واٹر سپلائی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔پبلک ہیلتھ کی واٹر سپلائی سکیم جون کے آخر تک فنکشنل کرادی جائے گی

پانچ ٹربائنوں اور دیگر تعمیراتی کام کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔منصوبہ پر سات کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا

جس میں ریاستی مفادات کو یقینی بنانے،سرکاری املاک و اراضی کی حفاظت،زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے بارے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی مہدی حسن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا، سیف الرحمن بلوانی،اسسٹنٹ کمشنرز احمد نوید،نبیل احمد میمن،اسد چانڈیہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے مفادات کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،حکومتی قوانین کے تحت عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے،

عدالتی مقدمات میں حکومت پنجاب کی اچھے انداز میں پیروی کی جائے،ریاستی مفادات اور املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی جلد پیروی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں

،مقدمات کی پیروی میں مواصلاتی امتیاز کو ختم کیا جائے،انتظامی افسران عوام کو ریلیف فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں،

حمزہ سالک نے مزید کہا کہ زیر التواء مقدمات کی پیروی میں کوتاہی نہ برتی جائے اورعدالتوں کے حکومتی حق میں فیصلوں پر فوری عمل درآمد کرایا جائے۔

اجلاس میں کیسز کی جلدسماعت،حکومتی مفادات کو یقینی بنانے بارے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے تحت د ریائے سندھ کے غازی گھاٹ کے مقام پر عملی مشقوں کا اہتمام کیا گیا

جس میں ریسکیو،سول ڈیفنس،لائیوسٹاک،ہیلتھ،پولیس،آبپاشی،سوشل ویلفیئراور متعلقہ اداروں کے افسران اور سٹاف نے حصہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے غازی گھاٹ پر منعقدہ عملی مشقوں کا معائنہ کیا اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر تمام اداروں نے ایمرجنسی سے متعلق طے شدہ ذمہ داریوں کی ادائیگیوں کیلئے بھی اپنے کیمپس لگائے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کو فرضی ریسکیو کیمپ کا دورہ کرایا

،اس دوران فرضی مشقوں میں ریسکیو1122کے اہلکاروں نے سیلاب زدگان کو بذربعہ کشتی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے

فیلڈ ہسپتال منتقل کرانے کی عملی تربیت کا مظاہرہ کیا،اسی طرح ڈوبتے شخص کو نکالنے کیلئے ریسکیو کے غوطہ خوروں

کی عملی مشق بھی کی گئی۔اس دوران بوٹ موومنٹ مانٹیرنگ کیمپ بھی لگایا گیاجہاں سے آپریشن میں استعمال ہونے والی کشتیوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرمحمد حمزہ سالک نے گفتگو کرتے ہوئے تمام اداروں خصوصاًریسکیو1122کی تعریف اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کیلئے ہم ہمہ وقت تیار ہیں،

ابھی سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے،عملی مشقوں سے تمام اداروں کے دستیاب وسائل،آپس میں باہمی روابط،ممکنہ سیلاب پر ریسپانس اور آلات کی تیاریوں کا پتہ چلتا ہے

، انہوں نے کہا کہ موسمی تغیرات کے باعث ممکنہ سیلاب سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں

،ریسکیورز ہمارا فخر اور دوسروں کیلئے رول ماڈل ہیں،متاثرین کی ہمہ قسم کی مدد ریسکیوررز کی اولین ترجیح ہے

۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے دیگر اداروں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز،ادویات ودیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں قومی انسداد پولیو مہم23سے27مئی تک جاری رہے گی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ ملک بھر سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری ترجیح ہے،انسداد پولیو کیلئے باہمی روابط کو فروغ دیا جائے،کوشش کی جائے کہ

پچھلی مہم کے دوران آنے پیش آنیوالے ایشوز دوبارہ سامنے نہ آئیں،حمزہ سالک نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے کام کرنے والے ورکرز کیلئے پینے کے صاف کا بندوست کیا جائے،

پولیو ورکرز کی تربیت کے ساتھ انکی حوصلہ افزائی بھی کی جائے،ہمارا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہئے۔

پولیو مہم کی تشہیر کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ ضلع کے سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے

،ہیلتھ سمیت الائیڈمحکموں کی1945ٹیمیں ضلع بھر میں متحرک ہوں گی۔اجلاس میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈوائزر ٹو وفاقی محتسب حکومت پاکستان چوہدری عبد الحمید نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا،انہوں نے نادرا آفس پل ڈاٹ کا معائنہ کیا اور پنجاب محتسب آفس میں وفاقی محکموں سے متعلق کیسز

کی سماعت کی۔ نادرا آفس پہنچنے پر زونل ہیڈشہزاد نواز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز محمد عمیر،غلام اکبر،احمد مجید،عمیر بن یوسف نے ان کا استقبال کیا۔ایڈوائزر چوہدری عبدالحمید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پبلک سروسز ڈیلیوری کے محکمے عوامی ریلیف کیلئے متحرک کردار ادا کریں،عوام کو فوری ریلیف فراہم کرکے قومی اداروں کا اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے،چوہدری عبدالحمید نے کہا کہ

سائلین کے مسائل کو التواء میں نہ ڈالا جائے،عوامی شکایات کو موقع پر حل کیاجائے اور کسی کی حق تلفی نہ کی جائے

،نادرا کے عوامی ریلیف بارے اقدامات نچلی سطح پر ضرور پہنچنے چاہئیں،ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبد الحمید نے نادرا آفس میں مختلف کاونٹرز کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ سائلین کے مسائل بھی سنے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے

شادی ایکٹ پر عملدرآمد کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں واقع میرج ہالز کا معائنہ کیا. اس دوران کسی جگہ پر بھی شادی ایکٹ کی خلاف ورزی نہ پائی گئی

علاوہ ازیں عوام کو سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے بھی افسران متحرک ہیں. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسدچانڈیہ نے سبزی منڈی اور کریانہ سٹورز پ

ر قیمتوں کی پڑتال کی اس دوران انہوں نے ایک دکان کو سیل اور دوسرے دکاندار کو زائد نرخ وصول کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا.

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز اسد چانڈیہ اور احمد نوید نے میٹرک کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا

اور شفاف امتحانات کے عمل کا مشاہدہ کیا. انہوں نے کہا کہ

شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے انتظامیہ سخت سے سخت اقدامات سے بھی گریز نہیں کرے گی.

اس دوران انہوں نے امتحانی مراکز پر پینے کے ٹھنڈے پانی کے انتظامات بھی چیک کیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام نہم سالانہ امتحان 2022ء کا انعقاد 26مئی سے ہو رہا ہے جس کیلئے

تمام پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارمز پر درج ایڈریس پر بذریعہ رجسٹری ارسال کر دی گئی ہیں جبکہ ریگولر امیداروں کی سلپس ان کے متعلقہ اداروں کے پورٹل

پر آن لائن جاری کر دی گئی ہیں جہاں سے وہ پرنٹ لے سکتے ہیں. کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق

جن امیدواروں کو رولنمبر سلپ 24مئی تک نہ ملیں تو وہ فوری طو رپردفتر بورڈ یا ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk سے سلپ حاصل کر لیں

اگرسلپ نہ لینے کی وجہ سے کسی امیدوار کی امتحان میں شرکت نہ ہوسکی

تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ امیدوار پر ہو گی تعلیمی بورڈ اس کا ذمہ دار نہ ہو گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تبدیل اور نئے تعینات ہونے والے کمشنرز لیاقت علی چٹھہ اور محمد عثمان انور کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں لیاقت علی چٹھہ کو الوداع اور محمد عثمان انور کا استقبال کیا گیا۔تقریب میں آر پی او محمد وقاص نذیر،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،چاروں اضلاع کے

ڈپٹی کمشنرز حمزہ سالک،موسی رضا،عدنان محمود، شہباز حسین،ڈی پی او محمد علی وسیم،ڈی جی کے ایس ڈی اے مقبول احمد،

پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،محمد عمران،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،سیف الرحمن بلوانی،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد

،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،ایس ایز شیخ اعجاز،ملک جواد اور دیگر افسران موجود تھے۔

تقریب میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی خدمات کو سراہا گیا۔افسران نے نئے کمشنر محمد عثمان انور کے ساتھ بھی بطور ٹیم کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا

۔لیاقت علی چٹھہ کو تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی کاجنوبی پنجاب بھرمیں گرینڈآپریشن جاری۔۔۔۔

8کنال پرسیوریج کےپانی سےاگائی گئی سبزیاں،3ہزار1سولٹرملاوٹی دودھ تلف،ایف آئی آر درج،ملزم حوالہ پولیس۔۔۔۔

ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت229فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر3لاکھ3ہزارروپے کے جرمانے عائد،169شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 19مئی: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہاتھوں ملاوٹ مافیا کی شامت آگئی۔1900لٹرملاوٹی دودھ تلف،ایف آئی آر درج،ملزم حوالہ پولیس۔کارروائی بستی نگانہ خیرپورٹامے والی بہاولپورمیں ملک کولیکشن سنٹر پر

خفیہ اطلاع پر کی گئی۔جدید لیکٹوسکین مشینوں سے دودھ کے ٹیسٹ کئےگئے۔دودھ میں چکنائی کی مقدار انتہائی کم پائی گئی۔

دودھ ایک قدرتی غذا،ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام پنجاب فوڈاتھارٹی کے کسی بھی قریبی دفتر سے مفت دودھ کا ٹیسٹ کروائیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نےمختلف کریانہ سٹورز،آئس کریم شاپس، فوڈپوائنٹس،ہوٹلز میں انتہائی ناقص انتطامات اورغیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر63ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا

اور ساتھ ہی25کلوملاوٹی مصالحہ جات اور 7کلوممنوعہ اجزاء کو موقع پر تلف کردیاگیا۔اسی طرح سے بہاولنگر میں فوڈسیفٹی ٹیموں نےکریانہ سٹور،بیکری،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ اورفوڈپوائنٹ پر کارروائی کرتےہوئے33ہزار500روپے کا جرمانہ عائدکردیا

اس کےساتھ ہی غیرمعیاری 24لٹرجوس اور10کلوایکسپائرڈبسکٹ کوتلف کردیاگیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےمختلف ہوٹل،ریستوران،کریانہ سٹور،ٹی سٹال،پکوان سنٹراورآئس فیکٹری میں انتہائی ناقص انتظامات اورغیرمعیاری اشیاء پائے

جانے پر37ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیااوراس کےساتھ ہی ملک کولیکشن سنٹر پر 1ہزار2سولٹرملاوٹی دودھ پائےجانےپر تلف کردیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے کریک ڈاون کرتےہوئے

مختلف کریانہ سٹورز،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ،ہوٹل،ٹی سٹال کی چیکنگ کرتےہوئےغیر معیاری انتظامات پر مجموعی طور پر45ہزارروپےکےجرمانے عائدکردیاگیا۔اس کے علاوہ لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی سیوریج کےپانی سے سبزیاں کاشت کرنےوالوں

کیخلاف کارروائی کی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے زہریلے پانی سے8کنال پر اگائی گئی سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں۔

کارروائی موضع ثمرا نشیب بند ڈسٹرکٹ کونسل لیہ میں کی گئی۔8کنال پر زہریلے پانی سے سیراب کی جانے والی توری اور ٹینڈے کی فصل کو ہل چلا کر تلف کر دیا گیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر

سخت پابندی عائد ہے۔زہریلے پانی سے اگی سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر مختلف موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس، پٹسن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں۔جن علاقوں میں نہری یا ٹیوب ویل کا پانی دستیاب نہیں

وہاں صرف غیر خوردنی فصلیں اگائیں۔عوام سے گزارش ہے کہ ایسے صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو اطلاع دیں۔

اسی طرح راجن پور میں آئس کریم پروڈکشن یونٹ،ملک شاپس اورکریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے

انتہائی ناقص اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر35ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیااور اس کےساتھ ہی11لٹرملاوٹی دودھ کوتلف کردیاگیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

چیف آف دی آر می سٹاف انٹر کلب ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ کے چوتھے روز ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل دانش ہاکی کلب اور غازی ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا

دونوں ٹیموں نے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا لیکن یہ میچ دانش ہاکی کلب نے صفر کے مقابلے میں 1گول سے جیت لیا

اس میچ کا واحد گول دانش ہاکی کلب کے کھلاڑی محمد عتیق نے تیسرے کوارٹر میں کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی

اس میچ کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا ء الرحمن تھے

میچ میں ریفری ارشد بیگ اور محمد آصف جبکہ جیوری کے فرائض سید سجاد شاہ بخاری اور ندیم قریشی نے ادا کئے ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ندیم الحسن کوکب

اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سبطین علی کھوسہ بھی موجود تھے اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل بروز ہفتہ شام پانچ بجے فرینڈز ہاکی کلب اور دانش ہاکی کلب کے

درمیان آسٹروٹرف ہاکی گراؤ نڈ ڈی جی خان پر کھیلا جا ئے گا

اور فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملک محمد سلیم ایڈووکیٹ ہوں گے۔

About The Author