دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بہاول نگر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا ہے والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی

حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 23مئی سے 27مئی کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں افتتاحی تقریب میں سی ای او

ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری، دی ایچ او محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کےافسران موجود تھے۔

واضح رہے کہ 23 مئی سے 25 مئی کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی

جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 26اور 27مئی تک کی جائے گی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے(579638) پانچ لاکھ اناسی ہزار چھ سو اڑتیس بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین اور

وٹامن ای کی اضافی خوراک دی جائے گی ۔

اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2035ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی

جن میں 126فکس ، 1828موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں

 

 

.

About The Author