دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا اعزم ہے. والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کی

حفاظتی ویکسین پلوائیں اور 23مئی سے 27مئی کے دوران انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری محکمہ صحت کے افسران ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر محکموں کے

افسران موجود تھے۔ واضح رہے کہ 23 مئی سے 25 مئی کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیمیں گھر گھر

جاکر پولو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 26اور 27مئی تک کی جائے گی۔

انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے(579638) پانچ لاکھ بیس ہزار ایک سو اسی بچوں کو پولیو کی

حفاظتی ویکسین اور وٹامن ای کی اضافی خوراک دی جائے گی ۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 2035ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی

جن میں 126فکس ، 1828موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر.

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

حکومت پنجاب کی ہدایت پر نہری پانی کی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے.

اس سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت دفتر میں منعقد ہوا جس میں ڈی پی او فاروق احمد انور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہیر عباس چٹھہ، اسسٹنٹ کمشنرز ،

ایس ای ایریگیشن اور محکمہ انہار کے دیگر افسران نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ نہری پانی کی چوری کی روک تھام کیلئے

مؤثر انداز میں کام کیا جائے متعلقہ افسران نہروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں.نہری پانی کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے.

اس سلسلہ میں کسی قسم سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر نہری پانی کی چوری کو روکنے کے حوالہ سے کمیٹیاں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں.

واضح رہے کہ کمیٹی متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر، ایس ڈی پی او اور محکمہ انہار کے افسران پر مشتمل ہیں.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قائم کمیٹی فعال انداز میں کام کریں تاکہ ذمیندار و کاشکاران ریلیف حاصل کر سکیں. اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلعی سطح پر کنٹرول روم فعال ہے اسی طرح ڈی پی او آفس میں بھی کنٹرول روم قائم ہے

 

.

About The Author