دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں چار ماہ کی طویل ترین ”پنجاب صفائی مہم” کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے آگاہی ریلی کے ذریعے پنجاب صاف مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

مسلم لیگی کارکن،ورکرز،سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ طاہر جاوید انصاری،دیگر افسران وملازمین موجود تھے ریلی میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی مشینری اور

افرادی قوت بھی ساتھ رہی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان میں 16 مئی سے پنجاب صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے

طویل ترین پنجاب صفائی مہم چار ماہ تک جاری رہے گی جس میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور متعلقہ محکمے مزید 600 تک افراد بھرتی کریں گے۔”پنجاب صاف مہم”متعلقہ محکمے مشینری اور افرادی قوت استعمال کریں گے۔

ڈی جی خان میں مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سردار اویس خان لغاری اور سید عبدالعلیم شاہ مہم کی نگرانی کریں گے۔مہم میں علاقوں کی جامع صفائی کی جائے گی۔عوام کے تعاون سے مہم کو کامیاب کیا جاسکتا ہے۔

سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ حکومت جب سنبھالی تو ڈی جی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مالی بدحالی کا شکار تھی۔

وزیر اعلی محمد حمزہ شہباز شریف نے ویسٹ منیجمنٹ کیلئے فوری طور پر دس کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے

اور دو روز کے اندر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیلئے دس کروڑ روپے کا بیل آؤٹ پیکیج مل جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

آرٹس کونسل میں ڈی جی خان ٹی ہاؤس بننے جارہا ہے.آئندہ ماہ ٹینڈر جاری کرکے تعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کو سنگ بنیاد کیلئے مدعو کیا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ کے ہمراہ مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا۔

ایس ای بلڈنگز محمد وقار اور ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل اور دیگر موجود تھے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان ٹی ہاؤس منصوبہ کیلئے پانچ کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کردئیے گئے ہیں۔

چار کروڑ روپے تعمیراتی کام پر خرچ ہوں گے اور ایک کروڑ 60 لاکھ روپے سے مشینری اور آلات خریدے جائیں گے۔

ڈی جی خان ٹی ہاؤس کو سولرائز کرنے کی سکیم بھی تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ٹی ہاؤس پڑھے لکھے افراد کیلئے دوسرا گھر ہوگا۔سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ

ڈی جی خان ٹی ہاؤس میں شعراء،ادیب،جرنلسٹ اور لکھاریوں کو معمولی فیس پر ممبرشپ دی جائے گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

قومی زرعی تعلیمی منظوری کونسل نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی سربراہی میں غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کا دورہ کیا

جس کا مقصد زراعت فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کی جانچ اور ان کے ڈگری پروگرامز کی منظوری تھا۔

زرعی تعلیمی منظوری کونسل پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد شعبہ ایگرانومی، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی شادشعبہ انٹامالوجی،

ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، ڈاکٹر شغف اعجاز،ڈاکٹر سمیع اللہ شعبہ ہارٹیکلچر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس، ڈاکٹر محمد عارف علی شعبہ سا ئل سائنس، عبداللہایچ ای سی، محمد اسماعیل ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان پر مشتمل تھی۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن و چیئرپرسن پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس

پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، ایگرانومی کے چیئرپرسن ڈاکٹر جاوید اقبال، ہارٹیکلچر کے چیئر پرسن ڈاکٹر ظہور حسین، پلانٹ پروٹیکشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر محمد شاہد نثار اور شعبہ سائل اینڈ اینوائرنمینٹل سائنس کے چیئر پرسن ڈاکٹر صفدر بشیر،

یونیورسٹی کے پرنسپل آفیسران، ڈائریکٹرز اور ایگریکلچر فیکلٹی کے تمام اساتذہ نے اپنے شعبوں سے متعلق معائنہ ٹیم کو آگاہ کیا. کونسل کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے معائنہ ٹیم کے ہمراہ مختلف شعبہ جات کے کلاس رومز،

ٹیچر و سٹاف دفاتر،تجرباتی لیباریٹریز، کمپیوٹر لیب اورزرعی فارم کا معائنہ کیا، جہاں ایگریکلچر فیکلٹی کے ڈگری ایوارڈنگ شعبہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبہ جات کارکردگی کے بارے چیئرمین کونسل کو بریف کیا۔

اس دورانایگریکلچر فیکلٹی کے نئے ڈگری پروگرامز بارے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین کونسل پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے ایگری فیکلٹی کے

طلباء و طالبات کو شعبہ ایگریکلچر کے نئے ڈگری پروگرامز کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی دی. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے چیئرمین اور معائنہ ٹیم کے

ساتھ ایگریکلچر فیکلٹی کے معاملات بارے تبادلہ خیال کیا اور کہاکہ ٹیم کی طرف سے جن امور پر توجہ دلائی گئی ہے ان میں بہت جلد بہتری لائی جائے گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک پرائس چیک مزید موثر بنانے کیلئے کوشاں ہیں،

انہوں نے اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،سیف الرحمن بلوانی،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،احمد نوید اور اسد چانڈیہ کو ٹاسک دے دیا ہے،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ٹارگٹ دینگے

اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیلی ورکنگ کو چیک بھی کیاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آئے روز بڑھنا کسی طور بھی قبول نہیں کیا جائیگا،قیمتوں

میں اعتدال قائم رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،حکومت پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

پھلوں،سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی عوام تک رسائی کو ممکن بنایا جائے،اشیائے خوردونوش کی شارٹیج اور بلیک میں فروخت کو ہرصورت روکا جائے،

میں خود بھی اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے مارکیٹوں کا وزٹ کروں گا،شہری
بھی قیمتوں میں اعتدال کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور مہنگی اشیاء بیچنے والوں کی نشاندہی کی جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ بارشیں نہ ہونے سے کوہ سلیمان میں خشک سالی پیدا ہوگئی ہے اور سروے کے دوران 36 مقامات پر پانی نہیں تھا

جس پر انتظامیہ نے کنٹرول سنٹرز قائم کردئیے ہیں اور بروقت امدادی کارروائی کی گئی ہے۔ آبادیوں میں 200،400 اور ساڑھے پانچ سو لٹر کے200 واٹر ٹینک عطیہ کئے گئے ہیں 18واٹر باوذر کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے

عطیہ کے گئے واٹر ٹینک میں قبائلی پانی ذخیرہ کرلیتے ہیں جس سے دو تین روز آسانی سے گزر جاتے ہیں۔

کمشنرنے کہا کہ کوہ سلیمان میں پانی کی فراہمی کی صورتحال قدرے بہتر ہوگئی ہے۔ ڈی جی کینال میں بھی چار روز سے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

نہری پانی کی چوری روکنے کیلئے فورسز کا گشت بڑھا دیا ہے۔کمشنر نے مخیر حضرات سے بھی کہا کہ

وہ اپنے طریقے سے کوہ سلیمان کا سروے کریں اور مجبور لوگوں کو پانی کی فراہمی میں مدد کریں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان چیک پوسٹ سخی سرور پولیس اور ایف آئی ائے نے مشترکہ کاروائی کر کے 3 لاکھ 60 ہزار غیر ملکی کرنسی( ڈالر) جو کہ

پاکستانی7 کروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں کی سملنگ ناکام بنا دی۔ چار ملزمان گرفتار

* ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان نے ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ

چیک پوسٹ سخی سرور، سخی سرور پولیس اور ایف آئی اے اہلکاران نے کاروائی کر کے غیر ملکی کرنسی (ڈالر) جو کہ پاکستانی 7 کروڑ روپے زائد بنتے ہیں کی

سمگلنگ ناکام بنا دی۔ انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد محسن ASI, ایڈیشنل ایس ایچ او محمد یوسف SI اور ایف ائی اے اہلکاران نے بلوجستان سے آتی ہوئی کرولا کار نمبری LEH/18-4744 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر کار میں

موجود اشخاص کی تلاشی لینے پر چھپاٸی ہوٸی رقم غیر ملکی کرنسی ( ڈالر) جو تقریباً 7 کروڑ روپے سے زائد پاکستانی رقم بنتی ہے

کی سملنگ ناکام بنا دی اور گاڑی میں سوار ملزمان فاروق احمد ولد علی محند محلہ منٹگمری لاہور، شہزاد قیصر ولد ریاض حسین محلہ منٹگمری لاہور،

محمد مبین ولد رشید احمد محلہ گلبرگ لاہور اور اویس مظہر ولد محمد مظہر گلبرگ لاہور سے برآمد کر لی

جو یہ رقم صوبہ بلوچستان سے سمگل کر کے پنجاب ڈیرہ غازیخان سمگل کر آ رہے تھے کو تحویل میں لیکر ایف آٸی کے حوالے کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان نے کہا کہ اتنی زیادہ رقم کا پکڑا جانا ڈیرہ غازیخان پولیس اور ایف آئی اے کی بہت بڑی کاروائی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور، ریجنل پولیس آفیسر محمد۔وقاص نذیر اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر داخلی و خارجی راستوں پر ہر قسم کی چیکنگ جاری ہے

جراٸم پیشہ عناصر اور سمگلروں کے لۓ گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر قسم کی سمگلنگ کو ناکام بناٸیں گے

اور جو کرنسی سمگلنگ کر رہے ہیں اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف ایف آئی اے کے ہمراہ بلا امتیاز کارواٸی عمل میں لاٸی جا رہی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

قومی زرعی تعلیمی منظوری کونسل (National Agriculture Education Accreditation Council) کا زراعت فیکلٹی، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا دورہ۔
گذشتہ روز قومی زرعی تعلیمی منظوری کونسل (National Agriculture Education Accreditation Council) نے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی سربراہی میں غازی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کا دورہ کیا،

جس کا مقصد زراعت فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کی جانچ اور ان کے ڈگری پروگرامز کی منظوری تھا۔زرعی تعلیمی منظوری کونسل پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد (شعبہ ایگرانومی)، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز علی شاد، شعبہ انٹامالوجی)،

ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ (شعبہ پلانٹ پروٹیکشن)، ڈاکٹر شغف اعجاز (شعبہ ہارٹیکلچر)، ڈاکٹر سمیع اللہ (شعبہ ہارٹیکلچر)، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم

(شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس)، ڈاکٹر محمد عارف علی (شعبہ سا ئل سائنس)، مسٹر عبداللہ (ایچ ای سی)، محمد اسماعیل (ایگریکلچر یونیورسٹی، ملتان)،

پر مشتمل تھی۔ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا (نیو کیمپس) نے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی الحاق ٹیم کی ایگریکلچر فیکلٹی کے

مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جن میں ایگرانومی کے چیئرپرسن ڈاکٹر جاوید اقبال، ہارٹیکلچر کے

چیئر پرسن ڈاکٹر ظہور حسین، پلانٹ بریڈنگ ایندجنیٹکس کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، پلانٹ پروٹیکشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر محمد شاہد نثار اور شعبہ سائل اینڈ اینوائرنمینٹل سائنس کے چیئر پرسن ڈاکٹر صفدر بشیر شامل تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے تمام پرنسپل آفیسران،

ڈائریکٹرز اور ایگریکلچر فیکلٹی کے تمام اساتذہ موجود تھے۔ میٹنگ کے آغاز پر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کو غازی یونیورسٹی میں گذشتہ چند سالوں کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں

، ترقیاتی منصوبہ جات اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے بتایا۔ جن میں یونیورسٹی کے تدریسی و انتظامی معاملات میں بہتری،سینیئر فیکلٹی ممبران کی تعیناتی، داخلوں میں اضافہ، نئے ڈگری پروگرامز کا اجراء اور تحقیق کے میدان میں

یونیورسٹی فیکلٹی ممبران کی دلچسپی شامل ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے محترم وائس چانسلر صاحب کی کارکردگی کو بے حد سراہا کہ جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی شبانہ روز محنت کے ذریعے یونیورسٹی کے معیار کو کافی بہتر بنایا ہے۔کونسل کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے حاضرین کو زرعی کونسل کی گذشتہ سالوں کی

کارکردگی کے بارے تفصیلاً آگاہ کیا۔ اس کے بعد معائنہ ٹیم و دیگر آفیسران نے یونیورسٹی کے نیو کیمپس کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کے کلاس رومز، ٹیچر و سٹاف دفاتر،تجرباتی لیباریٹریز، کمپیوٹر لیب اورزرعی فارم کا معائنہ کیا، جہاں ایگریکلچر فیکلٹی کے ڈگری ایوارڈنگ شعبہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبہ جات کی گذشتہ چند سال کی کارکردگی کے

بارے چیئرمین کونسل کو بریف کیا۔کونسل ممبران نے غازی یونیورسٹی کی زراعت فیکلٹی کے اساتذہ، جاری شدہ ڈگری پروگرامز، کلا س رومز، لیبارٹریز، تعلیمی معیار اور مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس یونیورسٹی کی زراعت فیکلٹی اپنے معیار کو تدریسی اور تحقیقی حوالے سے مزید بہتر بنائے گی۔

مزید کہ اس فیکلٹی کی طرف سے کی گئی تحقیق اور سفارشات کی روشنی میں ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شعبہ زراعت میں بہتری آئے گی۔ اس دورہ کے دوسرے دن کونسل نے ایک بار پھر فیکلٹی آف ایگریکلچر کا دورہ کیا

اور وہاں پر سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباء و طالبات کے ساتھ گفتگو کی، واپسی پرایگریکلچر فیکلٹی کے بسلسلہ تعارف نئے ڈگری پروگرامز ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے چیئرمین کونسل پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے ایگری فیکلٹی کے طلباء و طالبات کو شعبہ ایگریکلچر کے نئے ڈگری پروگرامز کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی فراہم کی۔

کونسل ممبران نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز)کے ساتھ اختتامی میٹنگ کی جس میں اس دوروزہ کاروئی کے معاملات کو ڈسکس کیا گیا، ایگریکلچر فیکلٹی کے بہت سارے معاملات میں بہت بہتری پائی گئی،

تاہم کونسل کی طرف سے جہاں کہیں کمی کی طرف توجہ دلائی گئی اس میں بہت جلد بہتری لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایگریکلچر فیکلٹی مارچ 2022 میں نیو کیمپس میں شفٹ ہوگئی ہے

اور بھرپور طریقے سے اپنی تدریسی و تحقیقی سرگرمیاں رکھے ہوئے ہے۔ اور نیو کیمپس کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں کوشاں ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا

جنہوں نے انتہائی محدود وسائل سے بہت کم وقت میں غازی یونیورسٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور حالیہ ورلڈ رینکنگ میں غازی یونیورسٹی کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی کاملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈآپریشن جاری۔۔۔۔

80لٹرملاوٹی دودھ،42لٹرسوڈاواٹر،10کلوبیمار گوشت،10کلوملاوٹی مصالحہ جات تلف۔۔۔۔

ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،

بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت189فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر3لاکھ37ہزارروپے کے جرمانے عائد،148شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 17مئی:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

بہاولپور میں مختلف کریانہ سٹورز،ہوٹل اور فوڈپوائینٹس پر کارروائی کےدوران 43ہزارروپےکےجرمانےغیرمعیاریاورایکسپائرڈاشیاءپائےجانےپرکئےگئے

اوراس کےساتھ ہی5کلوملاوٹی لال مرچ پاوڈر اور 3کلوایکسپائرڈچائےکی پتی کو تلف کردیاگیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نےمختلف فوڈپوائنٹس،ہوٹلز میں انتہائی ناقص انتطامات

اورمضرصحت گوشت پائےجانےپر1لاکھ51ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیااور ساتھ ہی10کلوبیمارگوشت،2لٹرایکسپائرڈجوس اور3کلوایکسپائرڈپروڈکٹس کو موقع پر تلف کردیاگیا۔اسی طرح سے بہاولنگر میں

فوڈسیفٹی ٹیموں نے آئس کریم پروڈکشن یونٹ پر کارروائی کرتےہوئے10ہزارروپے کا جرمانہ غیرمعیاری 80لٹردودھ پائےجانےپرکردیااوراس کےساتھ ہی غیرمعیاری 80لٹردودھ کوتلف کردیاگیا۔

اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےمختلف ہوٹل،ریستوران،کریانہ سٹور،ٹی سٹال،پکوان سنٹراورآئس فیکٹری میں انتہائی ناقص انتظامات اورغیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر50ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے کریک ڈاون کرتےہوئے سوڈافیکٹریوں اورسوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ کی چیکنگ کرتےہوئے

غیر معیاری انتظامات پر مجموعی طور پر40ہزارروپےکےجرمانے عائدکردیاگیااوراا کےساتھ ہی 42لٹرغیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ سوڈا واٹرکوتلف کردیا۔اس کے علاوہ لیہ میں پنجاب فوڈسیفٹی ٹیموں نےمختلف کریانہ سٹورز،

ملک شاپس،بیکریزہوٹل،ہول سیل شاپ کی چیکنگ کےدوران ملاوٹی اورمضرصحت اشیاءپائے جانےپر 27ہزار500روپےکاجرمانہ عائدکردیئےگئے

اوراس کےساتھ ہی 10کلو کم وزن برائلرمرغیاں،5کلوایکسپائرڈمیکرونی،6کلوملاوٹی مصالحہ جات اور7کلوایکسپائرڈچائےکی پتی کو تلف کردیا۔صحت دشمن عناصر کی گرفت کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

ملاوٹ مافیا کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔معیاری اورملاوٹ سے پاک خوراک ہماری اولین ترجیح ہے.صحت مند اورخوشحال پنجاب کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں.

غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء کی فروخت نہیں ہونےدیں گے۔

اسی طرح راجن پور میں دودھ سوڈا شاپ،بریانی شاپس اورملک شاپس پر کارروائی کرتے ہوئے صفائی کےانتہائی ناقص

اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر15ہزار500روپےکاجرمانہ عائدکردیاگیااور اس کےساتھ ہی5لٹرملاوٹی دودھ کوتلف کردیاگیا۔

About The Author