دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے میڈیا نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں۔مسائل کی نشان دیہی پر ایکشن لیا جا رہا ہے ۔ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت ہونا چاہئے

انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد عمران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلع راجن پور میں لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سستی ،معیاری اور کنٹرول ریٹ پر اشیاءخودونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ

کچہ اور پچادھ کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی جاری ہے ۔مزید انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب کی عوام کی صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ہمارا مقصد عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ،سردار شیر علی خان گورچانی؎

سردار ڈاکٹر حفیظ خان دریشک، سردار عبدالعزیز خان دریشک اور دیگر رہنما موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

حاجی پورشریف

گرمی کی شدت میں شدید اضافہ سہولیات کا فقدان نواحی علاقہ موضع سونواہ کی میڑک کی طالبہ ہیٹ سٹروک سے جابحق

میٹرک کے امتحانی سنٹر میں پیپر دیتے طالبہ بے ہوش

تفصیل کیمطابق موسمیاتی تبدیلی اور گرمی کی شدت میں بے انتہاء اضافہ کے باعث اور سہولیات کی عدم فراہمی کیوجہ سے ہیٹ سٹروک کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے

گذشتہ دنوں میٹرک کی طالبہ جس کا تعلق حاجی پورشریف کے نواحی علاقہ موضع سونواہ سے تھا

جوکہ میڑک کے کچھ پیپر بھی دے چکی تھی ہیٹ سٹروک کے باعث جابحق ہوگئی

اور آج میٹرک کے امتحانی سنٹر میں دوران پیپر ایک طالبہ بے ہوش ہوگئی جسے قریبی ہسپتال میں فوری طبی امداد کے لیئے لیجایا گیا

جہاں کافی دیر بعد اسکی حالت بہتر ہوئی.اس حوالے سے طالبات میں کافی خوف و پریشانی بڑھ گئی ہے.

اور پسماندہ ترین علاقہ ہونے کے باعث سہولیات کاشدید فقدان ہے

جہاں 18 سے 20 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے.

اہل علاقہ نے "ڈیلی سویل "کے توسط سے متعلقہ حکام و افسران بالا

ارباب اقتدار و با اختیار سے سہولیات کی فراہمی اور اصلاح و احوال کامطالبہ کیا ہے

.

About The Author