ڈیرہ غازی خان
مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سردار اویس خان لغاری اور سید عبدالعلیم شاہ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مالی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری فنڈز کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے
جس پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے دس کروڑ کے فنڈز کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر جاوید انصاری نے بتایا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مالی بحران کا شکار تھی
اور پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی مقدار آدھی کردی تھی جس سے شہر میں صفائی عمل متاثر ہوا
تاہم کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر رات دو بجے سے شہر میں جامع صفائی مہم شروع کردی ہے۔عملہ کی اتوار کی بھی چھٹی منسوخ کردی گئی ہے۔
دو تین روز کے اندر شہر میں موجود سالڈ ویسٹ اٹھا لیا جائیگا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر جاوید انصاری نے بتایا کہ
کمپنی دو ماہ سے مالی بحران کا شکار ہے اور فنڈز کی عدم فراہمی سے اپریل کی بھی ادائیگی تعطل کا شکار ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کردیا۔15 روز کے دوران چاروں اضلاع میں 36 مقدمات درج کرکے 36 ناجائز
منافع خور گرفتار کرلئے گئے۔گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ اور پرائس ایکٹ کی دیگر خلاف ورزی پر 437 افراد کو 1515700 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ یکم سے 15 مئی تک ڈیرہ غازی خان،راجنپور اور مظفر گڑھ اضلاع کی مارکیٹوں میں 3440 معائنے کیے گئے۔
کمشنر نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں اور معمولی جرم پر 516 کو وارننگ دی گئی۔کمشنرنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ
وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں میں نکلیں۔موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کا معیاری اشیائے خوردونوش کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کیلئے
خصوصی فوکس ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب ہر ہفتہ اضلاع اور ڈویژن کی تفصیلی بریفنگ لیتے
ہیں اس لئے کسی بھی قسم کی نرمی اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔کمشنرنے تنبیہ کی کہ ناقص کارکردگی پر افسران سے مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لئے جاسکتے ہیں۔
کمشنر نے کہا کہ ریڑھی سے لے کر بڑے کاروباری مراکز میں اشیائے خوردونوش کے نرخ نمایاں مقامات پر آویزاں ہونے چاہئیں
ناجائز منافع خوری کسی بھی صورت برداشت نہیں ہوگی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے۔امتحانی عمل کی شفافیت،سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے
بہتری کی ہدایات جاری کیں کمشنرنے گرلز کالج ماڈل ٹاؤن،ڈویژنل پبلک سکول و کالج سمیت دیگر اداروں میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
کمشنر نے دہم امتحانات کے معاملات کا جائزہ لیا۔امتحانی مراکز کی سیکورٹی،شفافیت اور دیگر امور کی موقع پر پڑتال کی۔کمشنرنے رول نمبر سلپس دیکھتے ہوئے امیدواروں کی شناخت بھی چیک کی۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف اور پر سکون بنایا جائے۔امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔سکیورٹی معاملات مزید بہتر کئے جائیں۔
کمشنر نے کہا کہ امتحانات سے نوجوان نسل کا مستقبل وابستہ ہے،امتحانی عمل کے دوران نقل مافیا کی ہرممکن حوصلہ شکنی کی جائے،
امتحانات کے دوران فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ امتحانی عمل کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے ایک پیچ پر آگئے ہیں،
پرائس کنٹرول،شادی ایکٹ پر عملدرآمد،پانی چوری روکنے کیلئے
اب مشترکہ کارروائیاں کی جائیں گی،پولیس استغاثہ دائر ہونے کے فوری بعد قانون شکن افراد کو گرفتار کرے گی۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،
احمد نوید،اسد چانڈیہ،ڈی ایس پی ملک شاہد بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس باہمی روابط کو فروغ دیں گے،پرائس چیکنگ کے دوران مجسٹریٹس کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کی جائے گی
،قانون شکن افراد کیخلاف روانہ کی بنیاد پر مشترکہ طور پر آپریشن کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ
ڈیرہ غازی خان سے گندم کی سمگلنگ روکنے میں پولیس کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ
پرائس چیکنگ،پانی چوری،میرج ہالز کی انسپکشن میں ضلعی افسران کی بھرپور معاونت کی جائے گی،
کسی کو بھی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی،پرائس کی پڑتال کے دوران کسی کو من مانیاں نہیں کرنے دینگے
،ضلعی انتظامیہ کے ہر اقدام میں انکے ساتھ ہیں،پولیس کی اضافی نفری بھی فراہم کریں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالستار لنگاہ نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا
انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
اس موقع پرمجسٹریٹ درجہ اول شاہد ندیم، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز، اور میڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے مسائل دریافت کیے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک نے میٹرک کے امتحانی سنٹرز گورنمنٹ گرلزسکول،ماڈل ہائی سکول اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج بلاک 17 کا معائنہ کیا،حمزہ سالکنے سنٹرز پر امتحانی عمل کی شفافیت اور امیدوارں کو پینے کے ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو چیک کیا
انہوں نے امتحان دینے والے طلباء و طالبات کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ
امتحانات میں شفافیت کو ہرصورت برقرار رکھا جائے گا،طلبا و طالبات کو امتحان دینے کیلئے پرسکون ماحول فراہم کیا جارہا ہے،امتحانی طریقہ کار میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے
،امتحان کی چیکنگ کیلئے سنٹرز کادورہ کرتا رہوں گا،ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ امتحانی مراکز پر بجلی اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی میں کوتاہی نہ برتی جائے
اور نقل مافیا کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے،انہوں نے کہا کہ امتحانات کے بہترین انعقاد کیلئے نگران سٹاف پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں
،طلباؤطالبات کے بہترین مستقبل کیلئے امتحانی عمل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا بھی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈاتھارٹی نے جعلسازوں کی ایک اور کوشش ناکام بنادی
3سولٹرجعلی لیبل شدہ جوس،59لٹرسوڈا واٹر،18کلوایکسپائرڈلال مرچ پاوڈر،8کلوایکسپائرڈ پروڈکٹس تلف۔۔۔۔۔۔۔
ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت114فوڈپوائنٹس کی چیکنگ،
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1لاکھ39ہزارروپے کے جرمانے عائد،90شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 16مئی
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں مختلف آئس فیکٹریوں کی چیکنگ کے
دوران غیرمعیاری اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر25ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بھی مخلتف سوڈا واٹر پروڈکشن یونٹ پرکارروائی کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اور ناقص انتطامات کے پائے جانےپر 14ہزارروپے کےجرمانےعائدکردیئے
اوراس کےساتھ ہی 36لٹر لوبرکس سوڈا واٹر کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں بیکری،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ پر کارروائی کرتے
ہوئے16ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ پائے جانے پر کیا گیا
اوراس کےساتھ ہی 15کلومضرصحت مٹھائی اور8کلو گلےسڑے پھلوں کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی
فوڈسیفٹی ٹیموں نے مختلف تکہ شاپس،کریانہ سٹور اورہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر16ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئے۔
اسی طرح سے بہاولپور میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے
مختلف سوڈا واٹر پروڈکشن یونٹس پر کارروائی کرتےہوئے لو برکس سوڈا واٹر پائے جانےپرمجموعی طور پر 25ہزارروپےکاجرمانہ عائد کردیا
اور اس کے ساتھ ہی 23لٹرسوڈاواٹر اور 180لٹرآرسینک ملا پانی موقع پر تلف کردیا۔مزید تفصیلات کے مطابق
بہاولنگر میں بھی کریانہ سٹور اور قلفی شاپ پرکارروائی کرتے ہوئے10ہزارروپےکاجرمانہ ناقص انتظامات اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکیاگیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے جعلسازوں کی ایک اور
کوشش ناکام بنادی۔کارروائی عباسیہ ٹاون رحیم یارخان میں بیوریجز یونٹ پر کی گئی۔3سولٹرجعلی لیبل شدہ جوس،8کلوایکسپائرڈ پروڈکٹس
تلف، 25ہزارروپےکا بھاری جرمانہ عائدکردیاگیا۔ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیورزسے تیار کردہ محلول کواصل برانڈز کی لیبلنگ کی جارہی تھی۔
پروڈکشن یونٹ میں معروف برانڈز کے ہمشکل جعلی جوسز تیار کیے جارہے تھے.ایکسپائرڈکیمیکل کی موجودگی بھی پائی گئی۔ورکرز کےمیڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی موجود نا پائے گئے۔
اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔عوام سے گزارش ہے کہ
گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں.جعلی مشروبات بنانیوالے صحت دشمن عناصرکی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران ریڑھیوں اور دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی
،اس موقع پر انہوں نے ریڑھی بانوں،کریانہ و تھوک فروشوں کو ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت بھی کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے،حکومتی نرخوں پر اشیاء کی خریدوفروخت کی جائے
،تاجر مہنگائی کے دور میں کم منافع پر شہریوں کو اشیاء فراہم کریں،تاجروں کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ماہ قیمتوں کی جانچ پڑتال کرتی ہے،کم منافع رکھ کر ہم شہریوں کو ریلیف دے سکتے ہیں،
حمزہ سالک نے کہا کہ انتظامیہ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے ضلع بھر میں سرگرم ہے،
پھلوں،سبزیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیاء پر خصوصی توجہ مرکوز ہے،ہم کسی کو بیجا جرمانے نہیں کریں گے،
ہم چاہتے ہیں کہ مہنگائی کا بوجھ شہریوں پر نہ پڑے،قیمتوں میں اعتدال رہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی کی قبائلی علاقوں میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا عمل جاری ہے
،کوہ سلیمان کے قبائلی علاقوں میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ڈسٹرکٹ کونسل،میٹروپولیٹن کارپوریشن،پی ایچ اے کے باؤزرز
اور ٹینکرز لوگوں کو ان کے گھروں کے نزدیک انسانوں اور جانوروں کیلئے متواتر پانی بہم پہنچا رہے ہیں،
اس سلسلہ میں تمام عمل باقاعدہ مانیٹر بھی کیاجارہے
ساتھ ہی شہری علاقوں میں بھی لوگوں کو صاف پانی مہیا کیا جارہا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون