دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے چئیرمین پی سی بی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے

رمیز راجا سات سے آٹھ ماہ کے عرصے میں کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت کچھ کرسکتے تھے

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے چئیرمین پی سی بی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے ،،، کہتے ہیں

رمیز راجا سات سے آٹھ ماہ کے عرصے میں کرکٹ کی بہتری کے لیے بہت کچھ کرسکتے تھے

چہرے بدلنے سے کرکٹ ٹھیک نہیں ہوگی ،،، انہوں نے نوجوان فاسٹ باولرز شاہین آفریدی اور حارث روف کا ورک لوڈ مینج کرنے کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے

کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا چارج سنبھالے رمیز راجہ ایک سال بھی نہیں ہوا ،، مگر کرکٹ حلقوں مین ان کی پالیسیوں پر تنقید شروع ہوگئی ہے

عمران خان حکومت جانے کے بعد رمیز راجا کو عہدے سے ہٹانے کی باتیں زور پکڑ رہی ہے

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی نظر میں چئیرمین پی سی بی کرکٹ کی بہتری کے لیے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کرسکے

عاقب جاوید ،، سابق ٹیسٹ کرکٹر ،،، "رمیز راجا کے ساتھ ایک دفعہ ملاقات ہوئی تھی،،،، مجھے امید تھی کہ رمیز سات آٹھ ماہ میں اچھا کام کرسکتے تھے،،،، چہرے بدل دینے سے کچھ نہیں ہوگا،،، کرکٹ کی بہتری کے لئے بہت کچھ ہوسکتا ہے”

عاقب جاوید کے مطابق قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی اور حارث روف کا ورک لوڈ مینیج ہونا چاہیے

عاقب جاوید ،، سابق ٹیسٹ کرکٹر ،،، "شاہین آفریدی اور حارث روف کے لئے کاوئنٹی کرکٹ

کا تجربہ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا،،، کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینیج کرنا وقت کی ضرورت ہے،،،، کھلاڑیوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کب آرام چاہیے”

عاقب جاوید نے رمیز راجا کے جونئیر کرکٹ لیگ کے فیصلے کی بھی مخالفت کی

بولے کہ بچوں کو بڑا کھلاڑی بنانے کے لیے انہیں تھری ڈے اور فور ڈے کرکٹ کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے۔

About The Author