دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت اور چولستان سانحہ کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کیلئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

دونوں اضلاع میں پولیٹیکل اسسٹنٹ کے دفاتر کو مرکزی کنٹرول روم میں تبدیل کرکے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے کنٹرول روم کا دورہ کیا

۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کے آفس میں 0649260173 پر قائم کنٹرول روم کا افتتاح کرنے کے ساتھ پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کے ہمراہ دفتر کے لان میں پودے بھی لگائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے پولیٹیکل اسسٹنٹ آفس میں اجلاس بھی منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرنے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے کوہ سلیمان کے علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کے پینے کیلئے پانی فراہم کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں دونوں اضلاع کے تھانے بھی ذیلی کنٹرول روم ہوں گے۔بی ایم پی فورس کے ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر پانی سے متعلق رپورٹ دیں گے۔ہنگامی حالات پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت متعلقہ محکمے بروقت ریسپانس کریں گے۔کنٹرول روم میں مصدقہ اطلاع پر واٹر لاری ایک گھنٹہ کے اندر متعلقہ جگہ پر پہنچائی جائے۔

کمشنر ڈی جی خان نے واٹر سپلائی کے ٹیوب ویل کیلئے بجلی کی مسلسل فراہمی اور متبادل انتظامات کی بھی ہدایات جاری کیں۔لاریاں اور باوذر کرایہ پر لے کر قلت والے علاقوں میں پانی پہنچائیں گے۔

کمشنر نے کہا کہ پبلک ہیلتھ اپنے فلٹریشن پلانٹ فنکشنل رکھیں گے۔کمشنر نے فورٹ منرو میں بھی سیاحوں کیلئے منرل واٹر کی وافر مقدار میں دستیابی کیلئے کے

ایس ڈی اے کو ہدایت کردی ہے۔کوہ سلیمان میں چارہ کی قلت پر لائیو سٹاک بھوسہ،چوکر اور دیگر انتظامات کرے گا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،اے سی جی حیات اختر

،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،ڈپٹی ڈائریکٹر کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد شفقت، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ مجاہد حسین اور دیگر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے بارڈر ایریا سے گندم کی دیگر صوبوں کو سمگلنگ روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنے بھرپور وسائل استعمال میں لارہی ہے

،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی چیک پوسٹوں پر بی ایم پی اور دیگر فورسز دن رات الرٹ ہیں

گزشتہ شب مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2880گندم کی بوریاں ضبط کرلی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن کی زیرنگرانی ٹیم نے شاہ صدر دین میں ذخیرہ کی گئیں 200 گندم کی بوریاں برآمد کرلی ہیں

،اس طرح تونسہ کے سرحدی چیک پوسٹ ترنمن پر اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ کی زیرنگرانی سکیورٹی فورس اور محکمہ خوراک کی ٹیم نے کے پی کے سمگل کی جانیوالی680بوریاں برآمد کرکے ڈرائیور عارف علی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے

،اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ نے دو آڑھتیوں کی دکانوں سے2000گندم کی بوریاں بھی برآمد کرا لی ہیں

اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گندم اور آٹا کی قبائلی علاقوں کے ذریعے دیگر صوبوں کو سمگلنگ روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے،ہمارے افسران سمگلنگ روکنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں میرج ایکٹ پر عملدرآمد اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال،پیٹرولیم مصنوعات اور بنیادی مراکز صحت پر ادویات کی دستیابی پر یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،

اس حوالے سے ضلع کی تین تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میرج ہالز کا باقاعدہ دورہ کرکے ون ڈش،وقت کی پابندی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان نبیل احمد میمن نے گدائی غربی اور پل ڈاٹ پر واقع برائیلر اور کریانہ سٹوروں پر اشیاء کی قیمتوں کی پڑتال کی اور زائد نرخ وصول کرنے پر دکانداروں کو18ہزار روپے جرمانہ بھی کیا،

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرتونسہ اسد چانڈیہ نے وہوا میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور تجاوزات کا خاتمہ کرایا۔انہوں نے شادی ہالز کے معائنے بھی کئے،اس

دوران کسی شادی ہال کی بکنگ نہ تھی،اسد چانڈیہ نے دکانوں پر اشیاء کی قیمتیں زیادہ وصول کرنے پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ پناہ گاہ تونسہ کا وزٹ

اور مختلف پیٹرول پمپس پر پیٹرول و ڈیزل کا سٹاک بھی چیک کیا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی ہدایت پر

موضع غوث آباد اور موضع حیدر قریشی میں گردآوری عمل کی پڑتال کی،انہوں نے بنیادی مرکز صحت جھوک اترا میں ادویات کی دستیابی کے

ساتھ صفائی و ستھرائی بھی چیک کی،انہوں نے جھکڑ امام شاہ میں سکول کے راستہ کا مسئلہ بھی حل کرا دیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام شارق جمال ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری ہے

گزشتہ روز ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر خان نے طالب علموں اور ڈرائیور ز کو بڑھتے ہوئے حادثات سے بچاؤ کیلئے آگاہی لیکچر دیا اور ان میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے،انہوں نے ہیلمٹ پہننے کے فوائد،سائیڈ مررز کے نقصانات اور فرنٹ اور

بیک لائٹس کے حوالے سے سکول طالبعلموں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں،جلد بازی نہ کریں،

اپنی سائیڈز پر ڈرائیونگ کریں،انہوں نے طلباء میں ہیلمٹ اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔علاوہ ازیں ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کے زیر انتظام ٹریفک چوک،

پل پیارے والی پر ٹریفک وارڈنز عبد الوحید قریشی،غلام مرتضیٰ، شہزاد محسن،غلام قادر نے عوام الناس میں ٹریفک قوانین کی آگاہی بارے شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں نوجوانوں کو تاریخ اسلام سے

روشناس کرانے اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے وائس آف پنجاب کے تحت گورنمنٹ گریجویٹ

کالج بلاک نمبر 17میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں پروفیسر ایوب فاروقی نے بنیادی قومی مفادات اور پروفیسر عارف نیاز نے آج کے دور میں بیانیہ کی اہمیت اور پروفیسر عابد حسین نے نوجوانوں کے مسائل کے بارے میں روشنی ڈالی.

سیمینار میں شعبہ انگریزی کے طالب علم شمائل یحیی نے نوجوانوں کی ترجیحات، فرسٹ ایئر کے طالب علم خنشان خلیل نے قومی اتحاد، بی ایس اردو کے طالب علم ارشد لغاری نے

مذہبی ہم آہنگی اور ذیشان اکرم نے معاشی بحالی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا. پرنسپل پروفیسر کلیم اللہ لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

اختلاف رائے ہر شخص کا بنیادی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں کچھ لوگ قومی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں

ہمیں خصوصا طلبہ کو ان عناصر سے ہوشیار رہنا چاہیئے. پاکستان کے قومی ادارے وطن عزیز کی سلامتی کے ضامن ہیں.

ہمیں ہر حال میں اپنے اداروں اور ملک کی سلامتی کو مقدم رکھنا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

بڑھتی ہوئی گرمی کےساتھ ہی پنجاب فوڈاتھارٹی نےآئس فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں بھی مزید بڑھادیں
7سو20کلوزنگ آلود،حشرات زدہ برف،5کلوایکسپائرڈبسکٹ تلف۔۔۔۔۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت197فوڈپوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر 3لاکھ24ہزار500روپے کے جرمانے عائد،147شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 12مئی:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی خان میں مختلف آئس فیکٹریوں کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر20ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بھی مخلتف آئس فیکٹریز اور کریانہ سٹور پرکارروائی کرتے ہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اور ناقص انتطامات کےساتھ ساتھ زنگ آلود

سانچے،آر او پلانٹ بند پائے جانےپر 38ہزارروپے کے مختلف آئس فیکٹریوں کو جرمانےعائدکردیئےاوراس کےساتھ ہی 4سو80کلوزنگ آلود اور حشرات زدہ برف اور4کلوایکسپائرڈبسکٹ کو تلف کردیاگیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور اور آئس فیکٹریوں پر کارروائی کرتے ہوئے54ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء اور آئس فیکٹریز میں ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ پائے جانے پر کیا گیا

اوراس کےساتھ ہی 6سولٹرسانچے میں موجود حشرات زدہ پانی اور 3کلوایکسپائرڈمصالحہ جات کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے کریانہ سٹور اورآئس فیکٹریز پر کارروائی کرتے ہوئے

مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر36ہزار500روپےکےجرمانےعائدکردیئےاوراس کے ساتھ ہی2کلوجعلی چائے کی پتی اور3کلوایکسپائرڈبسکٹ کو تلف کردیاگیا۔

اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرمی بڑھتے ہی آئس فیکٹریوں کی بھرپور چیکنگ مہم جاری ہے۔196فیکٹریوں کی چیکنگ،قوانین کی خلاف ورزیوں پر1لاکھ72ہزارروپےکےجرمانےعائدکیاگیا۔

غیر معیاری انتظامات پر 36 فیکٹریوں کو جرمانے عائد،137 کو وارننگ نوٹسز جاری کئےگئے۔بہاولپور میں 41،رحیم یارخان 30،بہاولنگر 15 فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی۔گزشتہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور مضر صحت پانی کے استعمال پربھاری جرمانے عائد کئےگئے۔

صفائی کے ناقص انتظامات،زنگ آلود سانچوں اور گندے خراب فلٹرز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔برف کی تیاری کے لیے تمام آئس فیکٹریوں کے لیے آر او پلانٹ کا استعمال انتہائی لازم ہے۔بغیر فلٹر شدہ پانی سے برف تیار کرنا پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے خلاف ہے۔

گرمیوں میں برف کی طلب کے باعث معیار پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔برف کی تیاری میں صاف پانی کا استعمال نہ کرنیوالے عوام کی صحت کے دشمن ہیں۔

عوام سے گزارش ہے کہ گھر کی بنی اشیاء کے استعمال کو ترجیح دی جائے۔مضر صحت پانی سے تیار شدہ برف ڈائریا اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کو سبب بنتی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں بھی آئس فیکٹریوں پرکارروائی کرتے ہوئے24ہزارروپےکاجرمانہ ناقص انتظامات پائےجانےپرکیاگیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں غیر معیاری اورمضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف

پنجاب فوڈاتھارٹی نے سپیشل آپریشن کرتےہوئےڈرنک کارنر،ملک شاپ اور پان شاپ سمیت مختلف پوائنٹس پر انتہائی ناقص انتطامات پائےجانےپر53ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیا

اوراس کےساتھ ہی 5کلوایکسپائرڈآٹا اور2کلوفوڈپراڈکٹس کو تلف کردیاگیا۔غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔

وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

عوام سے گزارش ہے کہ گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔

About The Author