وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت
ایف آئی اے نے مقدمہ میں پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا،، ایف آئی اے کی درخواست کے باوجود عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فرد جرم کیلئے چودہ مئی کو طلب کر لیا۔۔۔
اسپیشل سنٹرل عدالت لاہور کے جج اعجاز اعوان نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ پر سماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمہ میں پیروی نہ کرنے کی درخواست جمع کرائی،، سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیراعلی بننے کے باعث پراسیکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا،
تاہم عدالت نے ایف آئی اے کے اسپیشل پراسکیوٹر کی درخواست کے باوجود ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور تحریری فیصلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا ہے
اور حکم نامے میں لکھا ہے کہ چودہ مئی کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز 14 مئی کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔۔۔۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟