دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایج گروپ کرکٹ میں شفافیت لانے کے لیے مزید سخت اقدامات متعارف

ٹیسٹوں کے دوران ریڈیولوجسٹ کی مشاورت سے عمر کا اندازہ لگانے کے لیے سائنسی طور پر توثیق شدہ طریقہ کار کا استعمال کیا گیا

ایج گروپ کرکٹ میں شفافیت لانے کے لیے مزید سخت اقدامات متعارف

پی سی بی نے اکیس مئی سے شروع ہونیوالے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن انڈ نائنٹین ٹورنامنٹ میں شریک دو ہزار نو سو چھتر کھلاڑیوں کے جدید ایج ویریفیکیشن ٹیسٹ مکمل کرلیے ہیں

ٹیسٹوں کے دوران ریڈیولوجسٹ کی مشاورت سے عمر کا اندازہ لگانے کے لیے سائنسی طور پر توثیق شدہ طریقہ کار کا استعمال کیا گیا

مجموعی طور پر ایک کروڑ کی خطیر رقم سے ہر کھلاڑی کے جسم کے مختلف حصوں کے ایکسریز کروائے گئے ہیں

اس سے قبل کھلاڑیوں کی درست عمر جاننے کے لیے صرف کلائی ٹیسٹ کروایا جاتا تھا

گزشتہ سال چند کھلاڑیوں کی عمر میں ردوبدل کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا

یکم ستمبر دو ہزار تین سے یکم ستمبر دو ہزار سات کے درمیان پیدا ہونے والے کھلاڑی ہی ٹورنامنٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے

ٹورنامنٹ چار جون تک جاری رہے گا

About The Author