نومبر 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

پتنگ بازی و سازی کرنے والوں کے خلاف کارواٸ جاری ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی پتنگ فروش گرفتار۔

درجنوں پتنگ برآمد اور پتنگ فروش محمد کامران ولد محمد شریف بلاک ایل پتنگ فروخت کرتے ہوئے گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کے باوجود پتنگ فروش محمد کامران پتنگ فروخت کر رہا تھا

جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی احسان الحق معہ ٹیم نے کاروائی عمل میں لا کر پتنگ فروش کو پتنگ اور دھاتی ڈور فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گرفتار کئے گئے پتنگ فروش سے درجنوں پتنگ قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر دیا گیا ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ سٹی کی جسم فروشی واقع بلاک 50 کے اڈاہ پر ریڈ فحاشی میں ملوث مردوں اور عورتیں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو مخبر کی طرف سے فحاشی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف اطلاع موصول ہوئی جس پر تھانہ سٹی

پولیس نے بلاک50 میں اسامہ قادر نامی شخص کی طرف سے چلائے جانے والے فحاشی کے اڈاہ پر ریڈ کر کے مردوں اور عورتوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی احسان الحق کا کہنا تھا کہ علاقے میں فحاشی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیں گی

اور ایسے لوگوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او آفس ڈیرہ غازی خان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہدایت اللہ کے اعزاز میں

تھانہ کالا میں تقریب کا انعقاد، تھانہ کالا پولیس نے ہدایت اللہ ASI کو پھولوں کا گلدستے دیتے ہوۓ شاہی پروٹول کول کے ساتھ الوداع کیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے پر ہدایت اللہ ASI کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

ہدایت اللہ ASI کے ریٹائرڈ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ کالا شاہد عباس کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور میری نظر میں آپ لوگ اب بھی محکمہ پولیس کا حصہ ہیں

آپ کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں کیونکہ آپ نے محکمہ پولیس میں بہت وقت گزارا ہے اور باوقار انداز میں سروس مکمل کرکے ہم سے

آج رخصت ہو رہے ہیں اور میں آ پ سے امید کرتا ہوں کے آپ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر ہدایت اللہ ASI کا کہنا تھا کہ فرض کی ادائیگی میں جو وقت گزارا ہے وہ میرے لیے قیمتی اثاثہ ہیں جو ہمیشہ یاد رہے گا تقریب کے آخر میں تھانہ کالا پولیس نے ریٹاٸرڈ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہدایت اللہ ASI کی تواضع بھی کی

اور پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے خوبصورت یادوں سے روانہ کیا۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے کہا ہے ضلع میں حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں،

ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال ہیں۔تاجر،ڈیلرز اور سپلائرز اشیاء کی قیمتیں اعتدال میں رکھ کر عوام کو لازمی ریلیف دیں،

اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس مجسٹریٹس لازمی مارکیٹوں،منڈیوں میں روزانہ دو گھنٹے مختلف اوقات میں انسپکشن کریں، منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران،ہول سیل مارکیٹ،صرافہ،

کریانہ و موٹر سائیکل ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ

مہنگائی عالمی مسئلہ ہے جس کا فائدہ اٹھا کر منافع خور عناصر اپنی من مانیاں کرتے ہیں اور یوں شہریوں کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم تاجروں کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے،

گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی اور لوٹ کھسوٹ کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے،حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی کنٹرول روم میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا ہے

جو روزانہ کی بنیاد پر پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی اور منافع خوروں کیخلاف ایکشن کو مانیٹر کرے گا،اس کے علاؤہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے مہنگائی کو روکنے کیلئے بھی مستعدی سے کام کیا جارہا ہے،

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹے کی سستے داموں فراہمی کیلئے ہم ہفتہ وائز اس کا ریٹ نکالیں گے جس پر اسکی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا،مہنگائی کا خاتمہ،عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے

،اس سلسلے میں تاجر برادری، کریانہ، پولٹری، فلور ملز سمیت دیگر ایسوسی ایشنز ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں،مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے مزیدکہا کہ

تمام دکانوں، ریڑھیوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونی چاہئیں۔عوام کو پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کے عمل میں

کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر شرکاء نے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیر سرپرستی میرج ایکٹ پر عمل درآمد کرانے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال،پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے افسران سرگرم ہیں،

اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں اور دیگر افسران میرج ہالز کا دورہ کرکے ون ڈش،وقت کی پابندی کو یقینی بنا رہے ہیں،

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کا کہنا ہے کہ میرج ہال مالکان،انتظامیہ، سٹیک ہولڈرز شادی و دیگر تقریبات رات دس بجے تک مکمل کرکے میرج ہال کو مکمل طور پر بند کردیں،

شادی میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کی پابندی کرائی جائے،اس حوالے سے ضلع کے تمام متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی

،انہوں نے کہا ہے کہ شادی ہالز،چاردیواری،فارم ہاؤسز اور میرج مارکی میں ہونیوالی شادیوں میں ون ڈش کی پابندی کرائی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز مالکان،سروسز فراہم کرنیوالے منتظمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،اس سلسلہ میں ضلع بھر میں تھانہ کی

سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو ون ڈش،اوقات کارکی پابندی سمیت آتش بازی،ہوائی فائرنگ،لاؤڈ سپیکر کے استعمال سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لے رہی ہیں۔دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنرز ڈیرہ غازیخان،تونسہ،کوٹ چھٹہ نبیل احمد میمن، اسد چانڈیہ اور احمد نوید نے

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی ہدایت پر مختلف میرج ہالز کو چیک کیا اور حکومتی احکامات بارے میرج کلب مالکان کو آگاہ بھی کیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن اور اسد چانڈیہ نے مختلف کریانہ و تھوک کی دکانوں پر آٹا کے وزن اور

قیمتوں کی پڑتال کی،ان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ضلعی انتظامیہ کی فکس کردہ پرائس سے زائد قیمت پر اشیاء بیچنے نہیں دی جائیں گی، انہوں نے پیٹرول پمپس پر ڈیزل و پیٹرول کا سٹاک چیک کیا اور سپلائی نہ دینے والے متعدد پیٹرول پمپس

مالکان کو بیس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا،علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اسد چانڈیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر وہوا کا دورہ کیا اور گردواری عمل کا جائزہ بھی لیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ضلع سے گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں

،منظم چیکنگ کے نظام کی بدولت دیگر صوبوں کو سمگل کی جانے والی گندم ضبط کرکے محکمہ خوراک کے حوالے کی جارہی ہے

،گزشتہ شب شادن لنڈ اور شاہ صدر دین میں مختلف کارروائیوں کے دوران800 بوریاں برآمد کرکے محکمہ خوراک کو دے دی گئی ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں بی ٹی ایس ٹاورز،پیٹرول پمپس لگانے اور ہاوسنگ سوسائٹیز کے10کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن جوادالحسن گوندل،ایم او خورشید نصیر اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ کوائف مکمل کرنے والے کمپنی مالکان کو ٹاور اور پمپس لگانے کی اجازت دی جائے گی،

حکومتی چیک لسٹ کے مطابق ہر کیس کی تمام ضروریات مکمل کی جائیں،ایسے علاقے جن کی اراضی کی قیمت کم ہے ان کا دوبارہ وزٹ کیا جائے

،متعلقہ افسران اپنی مکمل رپورٹس بھجوائیں،خود سائٹس کا معائنہ ضرور کریں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

سیم زدہ علاقوں میں ٹاورز کی تنصیب سے قبل پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے،ٹاورز اور پیٹرول پمپس کی منظوری میں مفاد عامہ کو مدنظر رکھا جائے،

ہاوسنگ سوسائٹیز کیلئے سائٹس ڈویلپمنٹ زونز کے قوانین کو بھی فالو کیا جائے۔

اجلاس میں ٹاورز کے تین اور پیٹرول پمپس کے دو کیسز کی مشروط طور پر منظوری بھی دی گئی۔

About The Author