ڈیرہ غازیخان۔
جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے تھانہ کالا پولیس کا بھر پور آپریشن جاری
دوران آپریشن ملزمان سے ناجائز اسلہ کلاشنکوف، بندوقیں اور منشیات برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع۔
تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے
اسی سلسلہ میں تھانہ کالا پولیس نے دوران آپریشن ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلہ اور منشیات برآمد کر لی
ایس ایچ او تھانہ کالا شاہد عباس نے بتایا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک اردوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ تھانہ کالا پولیس نے ملزمان ریاض، شہباز، کمال کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف، بندوقیں اور پسٹل برآمد کر لیا
اسی طرح منشیات فروش قاسم لجانی سے 4100گرام منشیات برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے
جبکہ مقدمہ نمبر 102/22 میں نامزد ملزم غلام شبیر قمبرانی کو رائفل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کالا شاہد عباس کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز حسین کی سپرویژن میں علاقہ میں امن و امان کی
فضا برقرار رکھنے کے لئے پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے۔
بپلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
جناب IGP صاحب کے وژن کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر
خراب گاڑیوں کی منٹیننس، ڈینٹنگ ، پنٹنگ اور ڈیکوریشن کرانے کا سلسلہ جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی خراب گاڑیوں کو ٹھیک کرا کر آن روڈ کیا جا رہا ہے۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ڈی جی خان میں گاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے اور ٹریفک پولیس ملازمان کو سفر کی بہتر سہولتیں میسر کرنے لیے
متعلقہ برانچ کی زیر نگرانی خراب اور ناقابل استعمال گاڑیوں کی مینٹیننس، ڈیکوریشن، پوشش اور دیگر خرابیاں دور کرا کے ٹریفک پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔
اس حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی پٹرولنگ و دیگر کار سرکاری کی
ضروریات کے لیے ٹریفک پولیس کے جوانوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جایں گی ۔۔
پبلک ریلیشن آفیسر۔
ڈی پی او آفس ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کھلی کچہری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی طرف سے اپنے ہی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق عوام الناس کے مسائل کو براہ راست سننے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے اپنے ہی آفس میں کھلی کچہری کا
انعقاد کیا۔ضلع بھر سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سننے کے بعد فوری طور پر متعلقہ افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
دوران کھلی کچہری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ تمام سائلین میرے لئے قابل عزت ہیں اور پولیس سے متعلق ان کے تمام مسائل کو حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او آفس ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان کے انٹرسٹی بس ٹرمینل کی اپ گریڈیشن کی جائے گی.
تعمیراتی کام کی تکمیل کیلئے ایک ماہ کا وقت دیاگیاہے. مرکزی عمارتوں کی فنشنگ، ٹف ٹائلز اور دیگر سہولیات دی گئی مدت کے اندر مکمل کی جائیں
انہوں نے یہ بات بس سٹینڈ کے معائنہ کے دوران ٹرانسپورٹرز اور افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ایس ای بلڈنگز محمد وقار، ایکسیئن محمد وقاص، سیکرٹری آر ٹی اے سیف الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین بزدار اور ٹرانسپورٹرز موجود تھے. کمشنر نے کہاکہ
ڈیرہ غازیخان کا انٹر سٹی بس ٹرمینل جدید سہولیات سے آراستہ ہو گا. سکیورٹی، پارکنگ اوردیگر معاون سہولیات میسر ہوں گی.
انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہاکہ وہ بس ٹرمینل کی جلد تکمیل اور کامیابی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں.
کمشنر نے زیر تعمیر انٹر سٹی بس ٹرمینل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا. محکمہ بلڈنگز کے افسران نے بریفنگ دی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں نوجوانوں کو تاریخ اسلام سے روشناس کرانے اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے
وائس آف پنجاب کے تحت اٹھارہ روزہ تقریبات کا آغاز کر دیاگیاہے. افتتاحی تقریب گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں منعقد ہوئی.
پاکستان ایک ابھرتی ہوئی ریاست اوربے پناہ امکانا ت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے پرنسپل ادارہ زاہد رسول، مہمان خصوصی سابق پرنسپل پروفیسر عزیز اللہ غوری، پروفیسر منور حسین جتوئی
ادارہ کے طلباء جان محمد، شہزاد احمد، محمد عمران، محمد عبدالقدیر اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
پاک فوج نے استحکام پاکستان کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور پاکستان کی تاریخ شہداء کی قربانیوں سے بھری ہوئی ہے.
اٹھارہ روزہ تقریبات کا مقصد قیام پاکستان کے بعد ملک کی موجودہ صورتحال، سرحدوں کی حفاظت،
اندرونی،بیرونی سازشوں کو ناکام کرنے اور نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی معائنہ ٹیم چیئرمین ڈاکٹر اشتیاق احمد کی سربراہی میں غازی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کا دورہ کرے گی
جس کامقصدزراعت فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کی جانچ اور ان کے ڈگری پروگرامز کی منظوری ہوگا۔
وائس چانسلر معائنہ ٹیم کو جامعہ میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور ترقیاتی پراجیکٹس کے بارے آگاہی دیں گے
اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی الحاق ٹیم کی ایگریکلچر فیکلٹی کے
مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ بھی ہوگی
جس میں ایگریکلچر فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کے صدور اپنے اپنے شعبہ بارے بریفنگ دیں گے۔
بعدازاں معائنہ ٹیم غازی یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ کرے گی,
وائس چانسلر نے کہاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کے دورہ کے بعد ان کی سفارشات پر عملدرآمد ہونے سے ایگریکلچر فیکلٹی کے معاملات بہتر ہوجائیں گے
اور ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شعبہ زراعت میں بہتری آئے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن چوہدری محمد شریف نے ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے 5 جوانوں کو سٹارز لگائے.
ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ بشیر احمد ناصر اورڈی آئی جی پیٹرولنگ ریاض نذیر گاڑا کے حکم پر گزشتہ روز لاہور میں ڈیرہ غازی خان ریجن کے 5 جوانوں
کو اے ایس آئی کے عہدہ پر پروموشن دی گئی. ایس پی چوہدری محمد شریف نے تقریب میں پروموٹ ہونے والے جوانوں میں ڈی جی خان سے سہیل انجم، جمشید اقبال، صادق حسین اور راجن پور سے عبدالشکور اور زاہد قریشی کو سٹارز لگائے.
انہوں نے پروموٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ
پروموشن کے بعد آپ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے، اپنی ڈیوٹی نیک نیتی اور خلوص سے سرانجام دیں اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں
کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں اور اپنے اختیارات کا مثبت اور جائز استعمال کریں انہوں نے کہاکہ
خوف خدا کے ساتھ اپنی آخرت کو مقدم رکھیں اور ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں
اس موقع پر ریجنل آفس کے محمد اقبال گھلو اے ایس آئی محمد عاصم بھٹہ ریڈر،خالد قریشی او ایس آئی ودیگر بھی موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیرصدارت ڈیرہ غازی خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔مسلم لیگی رہنما سردار محمد جمال خان لغاری،سردار احمد خان لغاری،
میر بادشاہ خان قیصرانی،سید عبد العلیم شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور تمام محکموں کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا،
وقار کینٹین روڈ کو ہر صورت تین ماہ میں مکمل کرنے،شہریوں کی مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی پیسہ عوامی مفاد میں استعمال کیا جائے،
تعمیراتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے،فنڈز کسی صورت واپس نہیں جانے چاہئیں،تعمیراتی منصوبہ جات میں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے،فلٹریشن پلانٹس کی سروس ڈیلیوری کا منظم میکانزم سسٹم بنارہے ہیں،
ترقیاتی منصوبوں پر برق رفتاری کے ساتھ کاموں کومکمل کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فورٹ منرو میں واٹر سپلائی کیلئے دو یا تین پرپوزل تیار کی جائیں،
عوام کے پیسے کو انکے بہترین مفاد میں ہی خرچ کیا جائے گا،تمام افسران عوامی امانتوں کے محافظ ہیں،وہ اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں،تعمیراتی کاموں میں کوتاہیاں برداشت نہیں کی جائیں گی
،افسران سائٹس کا وزٹ کریں،حمزہ سالک نے کہا کہ پی ایچ اے کی ڈیرہ غازی خان شہر اور تونسہ میں سکیموں کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرایا جائے گا
،حمزہ سالک نے ضلع بھر میں گھوسٹ سکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر نہ آنے والے اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے،دس دنوں میں غیر حاضر سٹاف کو نوکریوں سے فارغ کریں
،معاملات خود بہتر ہو جائیں گے،مسلم لیگی رہنما سردار جمال خان لغاری نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسیٹیوٹ کے اوپی ڈی بلاک کو جلد آپریشنل کیا جائے
،فورٹ منرو میں واٹر سپلائی سکیم کو فنکشنل کرنے کیلئے بہترین ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی،جن منصوبہ جات کے مکمل فنڈز آچکے ہیں انہیں جلداز جلد مکمل کیا جائے،قبائلی علاقوں کی فورس میں بڑے پیمانے پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے،تونسہ بیوٹیفیکیشن سکیم میں اعلی معیار کا میٹریل استعمال کیا جائے
،تونسہ کی عوام کو ریلیف دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،غازی یونیورسٹی میں تین سالوں کے دوران بھرتیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں،سردار احمد خان لغاری نے کہا کہ
عوامی مفادات ہماری ترجیح ہے،حکام تک سفارشات ضرور پہنچائیں گے،میر بادشاہ خان قیصرانی نے کہا کہ
ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل برقرار رہے گا،ہم حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔اجلاس میں ضلع بھر میں مکمل ہونے والی اور جاری سکیموں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک متحرک ہیں،
انہوں نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو اعتدال رکھنے کیلئے پولٹری ایسوسی ایشن اور فلور ملز مالکان سے میٹنگ کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ
حکومت پنجاب کے جاری کردہ نرخوں پر شہریوں کو برائیلر اور آٹا فراہم کیا جائے،ضلع بھر میں کسی کو بھی زائد نرخ وصول نہیں کرنے دیں گے،
ڈیلر،سپلائرز گوشت اور آٹا کے نرخ کم کرکے شہریوں کو ریلیف دیں،حمزہ سالک نے کہا کہ منافع خوروں کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لائیں گے
،حکومت کے مقرر کردہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پاسداری نہ کی گئی تو ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے،
اجلاس میں پولٹری ایسوسی ایشن،فلور ملز مالکان اور آٹا سپلائرز نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک متحرک ہیں،انہوں نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو
اعتدال رکھنے کیلئے پولٹری ایسوسی ایشن اور فلور ملز مالکان کی میٹنگ بلائی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ
حکومت پنجاب کی نوٹیفائی کردہ نرخوں پر شہریوں کو برائیلر اور آٹا فراہم کیا جائے،ضلع بھر میں کسی کو بھی زائد نرخ وصول نہیں کرنے دیں گے
ڈیلر،سپلائرز گوشت اور آٹا کے نرخ کم کرکے شہریوں کو ریلیف دیں،حمزہ سالک نے کہا کہ منافع خوروں کو ہر صورت قانون کے شکنجے میں لائیں گے
،حکومت کے مقرر کردہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پاسداری نہ کی گئی تو ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے
،اجلاس میں پولٹری ایسوسی ایشن،فلور ملز مالکان اور آٹا سپلائرز نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔
ڈیرہ غازی خان؛ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک پولٹری اور فلور ملز مالکان کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان مسعود ندیم کے اعلامیہ کے مطابق
ضلع ڈیرہ غازیخان کے تمام سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ
سوشل میڈیا پر کچھ عناصر نے سکولوں میں جاری قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے تعطل بارے خبرپھیلائی ہے جو کہ
سراسر جھوٹ پر مبنی ہے. ضلع ڈیرہ غازیخان کے تمام نجی وسرکاری سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم باقاعدگی سے دی جا رہی ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
بڑھتی ہوئی گرمی کےساتھ ہی پنجاب فوڈاتھارٹی نےآئس فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں بھی مزید بڑھادیں
3سوکلوزنگ آلود،حشرات زدہ برف،100لٹرملاوٹی دودھ،205ساشے ممنوعہ گٹکاتلف۔۔۔۔۔۔۔
ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت181فوڈپوائنٹس کی چیکنگ
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 3لاکھ26ہزار500روپے کے جرمانے عائد،124شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 10مئی: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنز ساوتھ پنجاب محمد سیف کی زیرنگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی جی خان میں مختلف آئس فیکٹریوں کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اورصفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر60ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بھی مخلتف آئس فیکٹریز پرکارروائی کرتے ہوئے
فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اور ناقص انتطامات کےساتھ ساتھ زنگ آلود سانچے،آر او پلانٹ بند پائے جانےپر 85ہزارروپے کے مختلف آئس فیکٹریوں کو جرمانےعائدکردیئےاوراس کےساتھ ہی 3سوکلوزنگ آلود اور حشرات زدہ برف کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی
راجن پور میں کریانہ سٹور اور آئس فیکٹریوں پر کارروائی کرتے ہوئے17ہزار500روپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ پائے جانے پر کیا گیا
اوراس کےساتھ ہی 3کلو ایکسپائرڈمصالحہ جات کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے بیکری شاپ،
کریانہ سٹور اورآئس فیکٹریز پر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اورغیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر42ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئے
اوراس کے ساتھ ہی10کلوجعلی چائے کی پتی اور8کلوایکسپائرڈبسکٹ کو تلف کردیاگیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں جعلسازوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی نے
کارروائی کرتےہوئےبیکری سوئیٹس اینڈکنفکسنری یونٹ،ملک کولیکشن سنٹر،کریانہ سٹورز اور مختلف آئس فیکٹریوں پرغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء پائے جانےپر75ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا۔
برف فیکٹریز میں زنگ آلود سانچے اورآر او پلانٹ بھی بند پائے گئے۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں بھی آئس فیکٹریوں پرکارروائی کرتے ہوئے17ہزارروپےکاجرمانہ ناقص انتظامات پائےجانےپرکیاگیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں غیر معیاری اورمضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی نے سپیشل آپریشن کرتےہوئے
ملک شاپ اور پان شاپ سمیت مختلف پوائنٹس پر انتہائی ناقص انتطامات پائےجانےپر30ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیااوراس کےساتھ ہی 100لٹرملاوٹی اور205ساشے ممنوعہ گٹکا کو تلف کردیاگیا۔
غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق
پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
عوام سے گزارش ہے کہ گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی الحاق معائنہ ٹیم کا زراعت فیکلٹی، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کا دورہ۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی معائنہ ٹیم برائے الحاق کے چیئرمین ڈاکٹر اشتیاق احمد کی سربراہی میں غازی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگریکلچر کا دورہ کریں گے، اس دورہ کا مقصد زراعت فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کی
جانچ اور ان کے ڈگری پروگرامز کی منظوری ہوگا۔ وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) الحاق معائنہ ٹیم کو جامعہ میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں اور ترقیاتی پراجیکٹس کے بارے آگاہی دیں گے۔
جس کے بعد ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی الحاق ٹیم کی ایگریکلچر فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک میٹنگ ہوگی
جس میں ایگریکلچر فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات کے صدور اپنے اپنے شعبہ بارے بریفنگ دیں گے۔
بعدازاں معائنہ ٹیم نے وائس چانسلر و دیگرپرنسپل آفیسران اور فیکلٹی ممبران نے غازی یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں جاری شدہ مختلف ترقیاتی منصوبہ جات دیکھیں گے۔
امید ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کے دورہ کے بعد ان کی سفارشات کی روشنی پر عملدرآمد ہونے سے فیکلٹی کے معاملات بہتر ہوجائیں گے
اور ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شعبہ زراعت میں بہتری آئے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون