دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی کا ایس ایل سی کی ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کی درخواست منظور

جولائی میں شیڈول پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز ملتوی ہو گئی

جولائی میں شیڈول پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز ملتوی ہو گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایس ایل سی کی ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔۔۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا سیریز کا میزبان ہے

اور ان کے مالی معاملات بھی ٹھیک نہیں اس وجہ سے ان کی ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کی درخواست قبول کی،،

مالی مشکلات سے دوچار سری لنکا کرکٹ بورڈ ون ڈے سیریز کی جگہ اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرانا چاہتا ہے،

پاکستان اور سری لنکا اب رواں سال ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز پانچ جولائی سے نو اگست کی ونڈو میں کھیلی جائے گی،،

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ نہیں، اس لئے اس کو ملتوی کر دیا جائے۔۔۔۔

About The Author