بہاول پور
(راشد ہاشمی)
ضلع بھر میں کمرشل پلازوں کے مالکان کے مشکلات،محکمہ ماحولیات سے این او سی نہ لینے والے پلازوں کی بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ۔
ذرائع کے مطابق ایکسیئن واپڈا آپریشن نے تمام ایس ڈی اوز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایسے کمرشل پلازے جنہوں نے محکمہ تحفظ موحول سے
این او سی حاصل نہیں کیا ہوا ان پلازوں کی بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے جائیں
اس سلسلے میں واپڈا نے محکمہ تحفظ ماحول کی خدامات حاصل کرتے ہوئے پلازوں کی لسٹیں مانگ لی
اور اس سلسلے میں واپدا نے کمرشل پلازوں کے مالکان کو نوٹسسز جاری کردیئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول پور
(راشدہاشمی)
نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا کہ عوام غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہیں۔ سفید پوش طبقہ کے لیے باعزت زندگی گزارنا مشکل تر اور ناممکن ہوتا جارہا ہے۔
عمران خان سرکار نے اقتصادی محاذ پر جو تباہی مسلط کی ہے نئی اتحادی حکومت کے لیے بے
یقینی کی صورت حال میں حالات کو بہتر کرنا ممکن نہیں۔ داخلہ، خارجہ، اقتصادی محاذوں پر قومی وحدت کے ساتھ مقابلہ اور حل کے لیے قومی قیادت کو قومی ترجیحات پر اکٹھا ہونا ہوگا۔
ہر دور میں عوام کو گمراہ کرنے کے لیے نئے سے نئے کرشماتی بیانیے گھڑ لیے جاتے ہیں۔
ہر ناکامی کے بعد نئے بیانیے کا ٹرک تیار کرکے عوام کو اس کی بتی کے پیچھے لگالیا جاتا ہے۔ اللہ کی مدد سے عوام ہی اصل طاقت ہیں
اس لیے عوام ہی جذباتی اور آندھی تقلید کے حصار کو توڑے اور حق سچ کی بنیاد پر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ
جماعت اسلامی اسلامی انقلابی منشور، صاف ستھرے کردار کے ساتھ انتخابی نشان ترازو پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ عمران خان صاحب نے 22 سال جدوجہد کے بعد سیاسی بندوبست کے تحت اقتدار حاصل کرلیا۔
اسٹیبلشمنٹ کی ننگی حمایت انہیں حاصل تھی، لیکن تبدیلی، سونامی، نیا پاکستان، سٹیٹس کو توڑنے اور احتساب کے سارے بیانیے ناکام ہوئے۔ عمران خان کو ہی قبل از وقت انتخابات میں جانا چاہیے تھا اور امریکی مداخلت، سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے
عدالتی کمیشن بنادینا چاہیے تھا۔ اقتدار سے محرومی کے بعد سیاسی محاذ پر انتشار، شدت سب کے لیے تباہ کن ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول پور
(راشد ہاشمی)
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول بہاول پور عنصر عباس سیال نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطاببق شاپر بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی ہے اس لیے شاپر بیگز کی خرید و فروخت اور
اس کے استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔وہ اپنے آفس میں متحدہ مرکزی انجمن تاجران بہاول پور کے سرپرست اعلی عبدالعلیم اور صدر رٹیلرز ایسوسی ایشن سے ملاقات کر رہے تھے۔
اس موقع پر انسپکٹر ماحولیات وحید مراد لاشاری بھی موجود تھے۔عنصر عباس سیال نے کہا کہ شاپر بیگز کا استعمال موذی بیماریوں کا موجب بن سکتاہے اور یہ موحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرتا ہے
اس لیے عوام الناس اور انجمن تاجران سے اپیل کی جاتی کہ وہ شاپر بیگز کے استعمال اور خرید و فروخت کو ترک کردیں۔کیونکہ دوران چیکنگ جو دوکاندار اس کا مرتکب پایا گیا اس پر 5 ہزار سے لیکر 20 ہزار روپے جرمانہ اور دوکان سیل کی جاسکتی ہے اور اس سلسلے میں نوٹسسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں کہ
سات یوم کے بعد ضلع کی تمام تحصیلوں میں شاپر بیگز کے خلاف مہم کو مذید تیز کردیا جائے گا
اس اسلاسلہ میں ماحولیات کے انسپکٹرز کی سربراہی میں ٹی میں تشکیل دیدی گئی ہیں اور اس مہم میں پولیس کی بھی معاونت حاصل ہو گی۔
اس پر انجمن تاجران کے نمائدگان نے کہا کہ اسسٹنٹ دائریکٹر کو یقین دھانی کرائی کہ ہم اس کاروبار سے منسلک افراد کو شاپر بیگز کے استعمال کے نقصانات سے آگاہ کریں گے
بازاروں میں آگاہی بینرز آویزاں کرائے جائے گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنصر عباس نے کہا کہ اب تک شاپر بیگز فروخت کرنے والے دوکاندروں کو95 ہزار روپے جرمانہ کیا جاچکاہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول پور
(راشد ہاشمی)
فسطائی بونے خونی لانگ مارچ کے لئے معصوم پاکستانیوں کو استعمال نہ کریں،حقوق کی جدوجہد کرنے والے بھٹوز کی طرح جانیں قربان کرتے ہیں،
حکومت چولستان کی ترقی کے لئے بھی فوری خصوصی اقدامات کرے۔محمد سلیم بھٹی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب،مسعود عزیز خان ایڈووکیٹ،سید سعید الدین،
ملک شفقت محمود ایڈووکیٹ،محمد آصف بھارا ایڈووکیٹ سٹی انفارمیشن سیکریٹری اور شاہ خضر حسن سٹی ڈسٹرکٹ ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے نیازی ٹولے کی خونی لانگ مارچ کی گیڈر بھبکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور عوامی حقوق کی بحالی کے لئے پر امن سیاسی جدوجہد کی ہے،
بھٹو سمیت بھٹو کے جیالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بنیادی انسانی حقوق کے لئے کام کیا، لیکن ننیازی فسطائیت نے صرف بے حیائی اور تشدد کی سیاست کو فروغ دیکر ثابت کیا کہ وہ فسطائی آمریت کے پیروکار ہیں۔
گزشتہ دنوں بھی نام نہاد انصافی نے سیاسی فکر ی اختلاف کی بناء پر اپنے لیگی دوست کا خون بہا کر سیاست میں عدم تشدد کی نفی کی،پر امن سیاسی سوچ کے
ساتھ فکری اختلاف اور اختلاف رائے کے ساتھ پرامن احتجاج ہر انسان کا بنیادی ہے ہے۔لیکن اپنے بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ ہر فرد پر ذمہ داریاں اور فرائض بھی عائد ہوتے ہیں،بلاول بھٹو کا حالیہ لانگ مارچ جمہوری جدوجہد کی بہترین مثال ہے
سلیم بھٹی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شریف سے اپیل کی کہ وہ چولستان کے غریب عوام اور ان کے جانوروں کے لئے خصوصی طور پر پانی مہیا کئے جانے کے حوالے سے اقدامات کریں تاکہ
شدید گرمی سے متاثر ہونے والے چولستانی عوام سکھ کا سانس لے سکیں،انہوں نے کہا کہ چولستانی عوام کو پانی مہیا کرنے والی پائپ لائن کی فوری اور ہنگامی بنیادوں پرمرمت کروائیں تاکہ
چولستان کے مجبور اور بے کس عوام بنیادی انسانی حقوق کے لئے نہ تڑپیں انہوں نے مزید کہا کہ
حکومت چولستانی عوام کے لئے صحت اور تعلیم کی جدید سہولتیں مہیا کرنے کے لئے سپیشل فنڈز کا اجراء کرے تاکہ روہیلے عوام جدید دنیا کے ساتھ ملکر جی سکیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون