دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم شہباز شریف نے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا

آئینی طور پر اگست دو ہزار تئیس تک مدت پوری کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا ،،، بولے ،، آئینی طور پر اگست دو ہزار تئیس تک مدت پوری کریں گے۔

یہ بھی کہا کہ امریکا کے مخالف نہیں،، برابری کی سطح پر تعلقات استوار کریں گے۔ نواز شریف کا معاملہ عدالت میں ہے جو قانون کے مطابق ہوگا وہ فیصلہ ہوگا

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے قبل از وقت انتخابات کا امکان مسترد کرتے ہوئے دو ہزار تئیس تک آئینی مدت پورا کرنے کا عندیہ دیا۔

انکا کہنا تھا کہ باہمی مشاورت سے اصلاحات لے کر آئیں گے۔ آئندہ انتخابات میں کوشش ہو گی کہ اتحاد بنایا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ نومبر سے متعلق تبدیلوں کا سوال ابھی قبل از وقت ہے۔ تین ہفتے کی مدت میں عام آدمی کو ریلیف دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی کاروائی نہیں کرے گی

لیکن قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔ اظہار آزدی پر کوئی قدغن نہیں، لیکن انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قانون کے اندر رہ کر کاروائی ہوگی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ سرد خانے میں جا چکا ہے۔

جلد چین کا دورہ کر کے سی پیک کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ امریکا کے مخالف نہیں،، امریکا ایک سپر پاور ہے

اسکے ساتھ برابری اور مساوات کے ساتھ تعلقات استوار کرنے ہوں گے

About The Author