دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان جونئیر لیگ لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ

چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ رواں سال یکم سے پندرہ اکتوبر قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

پاکستان جونئیر لیگ لاہور میں کرانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ،،،، چھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ رواں سال یکم سے پندرہ اکتوبر قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

پی سی بی کو لیگ میں دلچسپی ظاہر کرنیوالی چوبیس کمپنیوں کی درخواست موصول ہوگئیں

پی ایس ایل کے طرز پر جونئیر کرکٹ لیگ بھی شروع ہونے کو ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وینیو اور تاریخیں فائنل کرلی ،،،، مختلف شہروں کے نام سے منسوب چھ ٹیمیں یکم سے پندرہ اکتوبر تک ان ایکشن آئینگی ،،، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر انیس میچز کھیلیں جائینگے

پی جے ایل میں مقامی و غیر ملکی انڈر نائنٹین کھلاڑی ڈرافٹنگ کے ذریعہ شرکت کرینگے،،، سابق ٹیسٹ کرکٹرز ٹیموں کے مینٹور ہونگے

ابتدائی طور پر ٹیموں کے لیے سیالکوٹ۔ گوادر۔ فیصل آباد اور حیدرآباد کے نام زیر غور ہیں

تاہم حتمی فیصلہ فرنچائز مالکان کی رضامندی سے کیا جائیگا
رمیز راجا ،، چئیرمین پی سی بی ،،، "جب ویو رچرڈ ٹیم کا مینٹور ہوگا تو کھلاڑیوں کا

حوصلہ بڑھے گا ،، ہم کوشش کررہے ہیں کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی کے ساتھ ان کے ایک پیرنٹ بھی آئے”

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو ایکسپریشن آف انٹرسٹ کی چوبیس درخواستیں موصول ہوئی ہیں

لیگ میں چند پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،،،پی سی بی عیدالفطر کے بعد لیگ کے لائیو اسٹریمنگ حقوق کے لئے ٹینڈر نوٹس جاری کریگا،،،

About The Author