دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیہ کی خبریں

لیہ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

لیہ میں فتح پور فاریسٹ پارک سے کالا نسل کے 2 قمیتی ہرن چوری ہو گئے ؛

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے چوکیداروں کے خلاف مقدمہ کے لیے درخواست دے دی

لیہ میں گذشتہ شب فتح پور فیملی فاریسٹ پارک سے کالا نسلی کے 2 قیمتی ہرن چوری کرلیے گئے۔۔

فاریسٹ پارک فتح پور میں 4 کالے ہرن موجود تھے جن میں سے 2 مادہ ہرن کوگذشتہ شب نامعلوم افراد چرا کرلے گئے۔۔

اطلاع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سعد اللہ لغاری موقع پر پہنچ گئے۔۔

پارک کے چوکیدار اور واچر مین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعداللہ لغاری کا کہنا تھا کہ

پارک کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے

قیمتی ہرن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔

About The Author