دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

عیدکی آمد،جعلسازاورملاوٹ مافیاکیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں مزیدتیز۔۔۔

350ساشےممنوعہ گٹکا،60لٹرایکسپائرڈبیوریجز،80کلوبیمارمرغیوں کاگوشت،48لٹرناقابل استعمال کوکنگ آئل تلف۔۔۔۔

ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت129فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ72ہزارروپے کے جرمانے عائد،102شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 25اپریل

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں چکن شاپ،سوڈاواٹریونٹ،بیکری شاپ،سوئیٹس انیڈکنفکشنری یونٹ،ہوٹل اورڈرنک کارنر پر کارروائیاں کرتےہوئےفوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اورناقص اشیاء پائے جانےپر 41ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا

اوراس کےساتھ ہی 60لٹرایکسپائرڈبیوریجز،48لٹرناقابل استعمال کوکنگ آئل اور350ساشےممنوعہ گٹکاتلف کردیا۔اشیاء کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہے۔

صوبہ بھر میں عوام تک خالص، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اورناقص اشیاء پائےجانےپرمختلف فوڈپوائنٹس کو40ہزارروپےکےجرمانہ عائد کردیا

اوراس کے ساتھ ہی 1کلومصنوعی مٹھاس اور3کلوغیرمعیاری رنگ کو تلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولنگر میں مختلف چکن شاپس پر کارروائی کرتے ہوئے

مضرصحت اوربیمارمرغیوں کاگوشت پائے جانےپر10ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔ا

سی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےمختلف چکن شاپ میں انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے پر10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ماہ مقدس میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے گردپنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیرا تنگ کرتےہوئے مختلف ہوٹلز

بیکری شاپ اورکریانہ سٹور کی چیکنگ

کرتےہوئے43ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئےگئے۔غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔

وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔اس کے علاوہ لیہ میں پنجاب فوڈسیفٹی ٹیموں نےچکن شاپس کی چیہنگ کے

دوران 80کلو بیمار اورکم وزن مرغیوں کا گوشت پائے جانےپر 22ہزارروپےکاجرمانہ عائدکرتےہوئے گوشت کو تلف کردیاگیا۔

صحت دشمن عناصر کی گرفت کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ملاوٹ مافیا کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔معیاری اورملاوٹ سے پاک خوراک ہماری اولین ترجیح ہے.

صحت مند اورخوشحال پنجاب کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں.غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء کی فروخت نہیں ہونےدیں گے۔

عوام خود بھی نشاندہی کرکےملاوٹ مافیا کےخلاف کارروائی کروائیں۔

اسی طرح راجن پور میں مختلف سموسہ شاپس اورچکن شاپس پر کارروائی کرتے ہوئے6ہزارروپے کا جرمانہ صفائی کےانتہائی ناقص

اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکردیاگیا۔لیہ 25اپریل

پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن، لیہ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی

فوڈسیفٹی ٹیموں کے ایم ایم روڈ،چوک اعظم،چوک سرور شہید پر ناکے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

لیہ: جدید ترین لیکٹو سکین مشینوں سے دودھ کا معائنہ، 4ہزار لٹرملاوٹی دودھ تلف۔شعیب خان جدون

لیہ: موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی

ناقص دودھ چوک اعظم اور گردونواح سے لیہ میں سپلائی کیاجارہاتھا۔ ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی

لیہ: تلف کیے جانیوالے دودھ میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔ شعیب خان جدون

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سےہرصورت روکاجائےگا۔ شعیب خان جدون

عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔ شعیب خان جدون
لیہ 25اپریل
اوسی

پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن، لیہ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی۔

فوڈسیفٹی ٹیموں کے ایم ایم روڈ،چوک اعظم،چوک سرور شہید پر ناکےلگاتےہوئے

جدید ترین لیکٹو سکین مشینوں سے دودھ کا معائنہ، 4ہزار لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن، لیہ میں ملاوٹی دودھ کی بڑی سپلائی ناکام بنادی۔فوڈسیفٹی ٹیموں کے ایم ایم روڈ،چوک اعظم،چوک سرور شہید پر ناکےلگاتےہوئے

جدید ترین لیکٹو سکین مشینوں سے دودھ کا معائنہ، 4ہزار لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا۔اس بارےمیں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کاکہناتھاکہ

موقع پر لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا۔ناقص دودھ چوک اعظم اور گردونواح سے لیہ میں سپلائی کیاجارہاتھا۔تلف کیے جانیوالے دودھ میں

پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی گئی تھی۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے سےہرصورت روکاجائےگا۔ع

وام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی میں ہمارا ساتھ دیں۔

دودھ کا مفت ٹیسٹ کروانے کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی کے قریبی دفتر تشریف لائیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے چوٹی زیریں کا دورہ کیا اوررمضان بازار کے مختلف سٹالز پر اشیاء کی قیمتوں کی پڑتال کی،کوالٹی

اوازن چیک کئے،سبزیوں، پھلوں،کریانہ آئٹمز،گوشت،آٹا، چینی اور ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ماہ رمضان میں حکومت پنجاب کیطرف سے فراہم کردہ سبسڈی پر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں،

رمضان بازاروں،سیل پوائنٹس پر10کلوگرام آٹے کا تھیلا400 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،ضلع کے تمام رمضان بازاروں میں چینی70روپے فی کلو کے حساب سے

فروخت کی جارہی ہے،گھی50روپے،چکن 12فی کلو اور انڈے6روپے فی درجن مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں،انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سستی اشیاء کی فراہمی و دیگر سہولیات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے،

عوام کے رش کے باعث سٹالز پر اشیاء کا کوٹہ بڑھایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سیلز پوائنٹس پر آٹا کی قیمتوں،نمی،معیار اور ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔

حمزہ سالک نے چوٹی زیریں شہر کا بھی دورہ کیا،سیوریج مسائل بارے شہریوں سے رائے لی انہوں نے افسران کو چوٹی زیریں شہر کے سیوریج کا مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

سیوریج لائن کو درست کرکے شہریوں کو فوری ریلیف دلایا جائے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے گندم خریداری مرکز چوٹی زیریں کا بھی دورہ کیا،گندم خریداری کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے کہا کہ

چوٹی زیریں گندم سنٹر سے اڑھائی لاکھ بوری خریدنے کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے،اب کسانوں سے اسی سنٹر سے مزید ایک لاکھ بوری گندم خریدنے میں بھی

کامیاب ہو جائیں گے،حمزہ سالک نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان ضلع میں گندم خریداری کا ٹارگٹ جلدحاصل کر لیا جائے گا

،ہم ٹارگٹ کو پورا کرنے کے علاوہ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے بھی متحرک ہیں،حمزہ سالک نے جدید آلات کی مدد سے گندم میں نمی کو بھی چیک کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید ودیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے،بنیادی مراکز صحت پر سٹاف کی حاضری،

آٹا سیل پوائنٹس اور پٹرول پمپس پر پیٹرول،ڈیزل کی چیکنگ کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا،

سہولیات کی فراہمی کے ساتھ سٹاف کی حاضری اور صفائی وستھرائی کو چیک کیا،پڑتال پر
ہسپتال کے دو آفیشلز غیر حاضر پائے گئے،

اس دوران انہوں نے ادویات کی تقسیم انٹری کو بھی چیک کیا، اسسٹنٹ

کمشنر نے ریتڑہ اور مستوئی میں مختلف فلور ملز کے معائنہ کے دوران آٹے کی فراہمی کے ریکارڈ سمیت نمی کو چیک کیا،

انہوں نے مارکیٹ میں موجود آٹا سیلز پوائنٹس کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ آٹا کی قیمتوں،معیار اور ریکارڈ پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،محمد اسد چانڈیہ نے تونسہ کے مختلف علاقوں کے7 پٹرول پمپس کا بھی وزٹ کیا،

پٹرول وڈیزل کی قیمتوں،پیمانہ جات اور سٹاک کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول پمپس مالکان اپنا تمام ریکارڈباقاعدگی سے مرتب کریں

پیمانے درست رکھیں اور ڈیزل و پٹرول کی مقررہ قیمت پر فروخت کو یقینی بنائیں بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ نے احترام رمضان آرڈینینس پر عملدرآمد کیلئے

مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارے،اس دوران خلاف ورزی پر انہوں نے3ہوٹلوں کو سیل کرکے ایک ہوٹل مالک کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کرادی ہے،

ان کا کہنا ہے کہ تحصیل بھر میں ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے احترام رمضان آرڈینینس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے

،اب کسی کو بھی اپنی من مانی نہیں کرنے دی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و ا علی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیراہتمام اٹھارہ جون سے شروع ہونے والے

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2022 کیلئے موصولہ تمام کیٹگریز کے داخلہ فارمز کی جانچ پڑتال اور اہلیت کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے

اگر کسی اِدارہ کی طرف سے نامساعد حالات کی وجہ سے 2021 میں انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں جماعت کے کسی امیدوار کا داخلہ نہ بھیج سکنے کی صورت

میں متعلقہ ادارے کی طرف سے ایسے امیدوار و انٹرمیڈیٹ ارٹ سیکنڈ بارہویں جماعت میں پروموٹ کرنے کے بعد اُن کے داخلہ فارمز انٹر میڈیٹ کمپوزٹ

سالانہ امتحان 2022 میں حاضریاں پوری ہونے پر بھیج دئیے گئے ہیں۔ وہ مذکورہ امتحان کیلئے اہل قرار دیئے گئے ہیں،

تاہم اگر پھر بھی نامساعد حالات کی بناء پر اب دوبارہ انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ بارہویں جماعت میں بھی حاضریاں پوری نہ ہوئی ہوں،

تو پھر متعلقہ ادارہ کی طرف سے ایسے امیدوار کا داخلہ آئندہ سپلیمنٹری امتحان2022ء میں بھجوایاجاسکے گا۔

تاہم ایسے امیدواران کو متعلقہ ادارہ جات کی طرف سے/ بورڈ کی طرف سے مطلع کر دیا گیا ہے۔

لیکن آئندہ ہونے والے سپلیمنٹری 2022 کے امتحان میں نئے سرے سے امتحان دینے پر پابندی ہو گی۔ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ امیدوار ایڈیشنل مضمون،

مضامین یا ڈویژن یا گریڈ یا نمبر بہتر بنانے کے لیے انٹرمیڈیٹ کا امتحان صرف اُسی بورڈ میں دے سکے گا جس بورڈ سے انٹرمیڈیٹ امتحان پاس کر کے سند حاصل کی ہو گی۔

لہٰذا اِس کیٹگری کے خواہش مند اُمیدواران فوری طور پر مجوزہ رائج الوقت فیس و شیڈول کے تحت اپنے داخلہ فارم جمع کرائیں۔

شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ ایسے اُمیدوار جو انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کلاس2020 ء میں پروموٹ ہو گئے،

لیکن 2021 کے سالانہ امتحان میں انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ بارہویں کے امتحان میں شامل نہ ہوئے۔

تو ان کا پارٹ ون کے رزلٹ کا استحقاق دو سال تک محفوظ رہا۔

اب ایسے اُمیدواران سالانہ امتحان 2022 ء میں صر ف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو بارہویں کلاس کا مکمل امتحان دیں گے.

About The Author