نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں پولیس اہلکاران کی رہائشی بیرکس اور پولیس لائن میں آفس ہائے کی تزئین و آرائش کرنے کاسلسلہ جاری

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے پولیس لائنز ڈیرہ غازیخان میں اہلکاران کی

رہائشی بیرکس اور پولیس لائن موجود دفاتر ہائے کی ریپئر اینڈ مینٹیننس کا کام جاری ہے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس لائن میں پولیس جوانوں کی رہائش کے لئے تمام سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں

بیرکس اور پولیس لائن دفاتر کی منٹیننس، مرمتی اور رنگ روغن کے ساتھ ساتھ صاف و ستھرا ماحول میسر کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی ویلفئیر ہماری اولین ترجیح ہے اور بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم نے پولیس خدمت مرکز ڈیرہ غازیخان کا وزٹ کیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے قیام کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنا ہے۔

پولیس خدمت مرکز میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کے لۓ آسانیاں پیدا کی گٸ ہیں تاکہ ان کو تھانہ کے بار بار چکر نہ لگانا پڑے۔ڈی پی او۔

جہاں پر عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے 14 سہولیات جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ ، جنرل پولیس ویری فکیشن،

وہیکل کلٸرنس سرٹیفکیٹ، گمشدگی دستاویزات، جرم کی اطلاع، قانونی رہنماٸ براۓ تشدد خواتین، FIR کی کاپی، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازم وغیرہ شامل ہیں۔ڈی پی او

ڈی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز میں با اخلاق عملہ تعینات ہے جو روزانہ کی بنیاد پر عوام کو بھر پور خدمات فراہم کر رہا ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے انچارج سیکیورٹی کے ہمراہ 21 رمضان المبارک شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس کے روٹ کا وزٹ۔

دوران وزٹ روٹ کا جاٸزہ لیتے ہوۓ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ جلوسوں کی کڑی نگرانی کرتے ہوۓ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کۓ۔

ڈی پی او نے کہا کہ جلوسوں کی گزر گاہوں پر CCTV کیمرے نصب کرتے ہوۓ جلوس کی مکمل نگرانی کی جاۓ۔

مشکوک افراد پر نظر رکھتے ہوۓ جلوس کی طرف آنے والی گلیوں کو خار دار تاروں اور بیرٸیر لگا کر بلاک کیا جاۓ گا۔

پولیس حفاظتی انتظامات اور ڈیوٹی تمام شرکاء جلوس کے منتشر ہونے تک اپنے اپنے پواٸنٹ پر الرٹ رہیں گے۔

عوام الناس کے تحفظ کے لۓ کوئی کسر نہ چھوڑی جاۓ

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

21رمضان المبارک کو حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں

اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں

اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم،ڈی او سول ڈیفنس فریحہ جعفر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ ضلع بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر

سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے،اس سلسلہ میں تمام محکموں کے افسران نے سٹاف کی ڈیوٹیوں کے ساتھ دیگر ذمہ داریوں کی احسن طریقہ سے انجام دہی کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے،

انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی،تمام محکمے منظم رابطوں کو فروغ دیں،حساس جگہوں

پر اضافی عملہ تعینات کیا جائے،ٹی ایچ کیوز اور ڈی ایچ کیو میں عزاداروں کی طبی امداد کیلئے بیڈز مختص کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ

یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر ڈیرہ غازی خان میں 36مجالس کے انعقاد کے علاوہ جلوس بھی نکالے جائینگے

جنکی سکیورٹی کیلئے تمام محکمے الرٹ ہیں،مشتبہ افراد پر نظر رکھی جائے گی جبکہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،

اجلاس میں کئے گئے انتظامات کو حتمی شکل بھی دی گئی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن اور

محمد اسد چانڈیہ نے ڈیرہ غازی خان شہر اور تونسہ میں سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کا بھی معائنہ کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی ہدایت پر ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے معائنہ،ماہ رمضان میں آٹے کی سپلائی کو برقرار رکھنے

،بنیادی مراکز صحت اور اراضی ریکارڈ سنٹر میں سٹاف کی حاضری،صفائی و ستھرائی کی چیکنگ،ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور گرداوری کے عمل میں تیزی کیلئے انتظامی افسران بدستور کوشاں ہیں،

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے تونسہ میں واقع فلور ملز میں سرکاری کوٹہ کے تحت آٹا کی سپلائی عمل کا جائزہ لیا،

انہوں نے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسیٹیٹوشنز ہسپتال میں ٹائلز ورک کا معائنہ کیا

اراضی ریکارڈ سنٹر کے وزٹ کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی اور غیر حاضر ملازمین سے وضاحت بھی طلب کی ہے.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے موضع ہڈوار میں گرداوری عمل کا جائزہ لیا اور سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ جلد اپنا کام مکمل کرے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

فورٹ منرو میں ڈی جی خان جمخانہ کلب کے گیسٹ ہاؤس کی تعمیر شروع کردی گئی۔کمشنر و صدر کلب لیاقت علی چٹھہ نے دس کمروں کے گیسٹ ہاوس منصوبہ کا باقاعدہ

سنگ بنیاد رکھا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود،ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،سیکریٹری کلب اللہ بخش کورائی

،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل،شیخ اعجاز،محمد وقار،محمد وقاص،فرقان احمد،شعیب ستار،شہزاد قدیر اور کلب کے دیگر اراکین موجود تھے۔

کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ سیکرٹریز اور دیگر افسران نے فورٹ منرو جم خانہ کلب کی جگہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

فورٹ منرو میں جمخانہ کلب کے اراکین کیلئے لان ٹینس،ٹیبل ٹینس اور بچوں کیلئے جوائے لینڈ کی بھی سہولت میسر ہوگی۔

کمشنر اور دیگر افسران کو فورٹ منرو جم خانہ کلب کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔جنوبی پنجاب کے مری فورٹ منرو کو خوبصورت اور آباد کرنے کے لیے

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ انتہائی متحرک نظر آ رہے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان جم خانہ کلب کا ایک پارٹ فورٹ منرو میں بنایا جا رہا ہے۔

تین ماہ کے اندر فورٹ منرو جم خانہ کلب کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان جم خانہ کلب کے ممبر اپنی فیملی کے ہمراہ یہاں آکر رہائش رکھ سکیں گے۔

فورٹ منرو جم خانہ کلب میں ممبر کو اعلیٰ کوالٹی تمام تر سہولیات اور بہترین رہائش میسر ہوگی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ہاؤس فورٹ منرو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ، سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود،ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد جنید جتوئی،

سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل،شیخ اعجاز،محمد وقار،محمد وقاص،فرقان احمد،شعیب ستار،شہزاد قدیر اور کلب کے دیگر اراکین موجود تھے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ،

سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے فورٹ منرو میں کامیاب جشن بہاراں کے انعقاد،قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات کرنے پر

ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد اور دیگر کو یادگاری شیلڈز اور اسناد دیں۔اس موقع پر کمشنر لیاقت علی چٹھہ،سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود

اور دیگر کو بھی یادگاری شیلڈز دی گئیں۔کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ان کے آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

جس میں کمشنر کمپلیکس کے افسران اور ملازمین نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی

کی۔ مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے صبر جمیل کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

والد کی شفقت کا ہاتھ بہت سی پریشانیوں سے بچائے رکھتا ہے۔والدین کی کمی کا احساس پوری زندگی رہتا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ماہ رمضان میں زائد منافع وصول کرنے والوں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہوں اور گراں فروشوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں،

کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی،خلاف ورزی کرنے والے دکان داروں کو موقع پر جرمانے اور ایف آئی آر کا اندراج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے،مقرر کردہ ریٹس پر تمام اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں،کسی بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی ناقص کارکردگی برداشت نہیں کی جائے گی

،انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروشی کی شکایات پر مجسٹریٹس متحرک ہوں،موقع پر جائیں اور ذمہ داروں کو جرمانے کریں اور ان کی دکانیں سیل کریں،

کسی کے ساتھ رعایت نہ برتیں،ہم نے ہر صورت ماہ مقدس میں شہریوں کو ریلیف دلانا ہے

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں ماہ کے اکیس دنوں میں 2916انسپکشنز کی گئیں 290گراں فروشوں کو 11لاکھ 94ہزار300 روپے کے جرمانے،

22ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا اور 10گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،

ڈی او انڈسٹریز بلال احمد اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے راجن پور کا دورہ کیا۔ کپاس کی اپریل کاشتہ فصل کا معائنہ کیا،

کاشتکاروں سے ملاقات کی اور فیلڈ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

گزشتہ سال آئی پی ایم پر عملدرآمد کی وجہ سے کپاس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور بہتر منافع کی وجہ سے امسال 20فیصد سے زائد رقبہ پرکپاس کی کاشت ہونے کی

توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار بہتر اگاو والی کپاس کی منظور شدہ اقسام کاشت کریں۔سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ

فیلڈ فارمیشنز کپاس کی کاشت میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کوترغیب دیں اور انھیں اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ

کریں۔ انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی کہ کپاس کی کاشت سے قبل بیج کوزہر لگانے بارے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے تاکہ

نشوونما کے ابتدائی دنوں میں فصل نقصان دہ کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ

کپاس کی فصل سے بھرپور پیداوار کیلئے فارمر ٹریننگ پروگرامز کو موثر بنایا جائے اور کپاس کے بیج و کھادوں اور مارکیٹوں میں زرعی زہروں کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے مزید کہاکہ کاشتکاروں کیلئے کپاس کے بیج پر فی بیگ 1000روپے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

کپاس کی لاگت کاشت میں کمی کیلئے فاسفورس اور پوٹاش والی کھادوں پر سبسڈی دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ میں کھادوں کا وافر سٹاک موجود ہے کاشتکاروں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہئیے۔

مقررکردہ نرخوں سے زائد قیمت پر زرعی مداخل کی فروخت پر متعلقہ ڈیلر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

سیکر ٹری زراعت جنوبی پنجاب نے کہا کہ ایسے کاشتکار جنہوں نے گزشتہ سال آئی پی ایم پر عملدرآمد کے نتیجہ میں بہتر پیداوار حاصل کی تھی

وہ ساتھی کاشتکاروں کو بھی امسال آئی پی ایم ماڈل کو فالو کرنے کی ترغیب دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امسال بھی محکمہ زراعت آئی پی ایم نمائشی پلاٹ لگائے گا تاکہ کاشتکاروں کوعملی تربیت دی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایم حکمت عملی کے تحت پہلے سپرے میں زیادہ سے زیادہ تاخیر کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ

کاشتکار فصلوں کی کاشت وبرداشت کے دوران موسمی پشین گوئی ضرور مد نظر رکھیں کیونکہ کاشتہ فصلوں پر موسمیاتی تبدیلیاں براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

رمضان المبارک میں غیرمعیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والےپنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں۔۔۔

25سو لٹرکیمیکلزاورپاوڈرسےبنا دودھ تلف، چلر،کمپریسر اور5کلو وئےپاوڈرضبط،ایف آئی آر درج،مالک حوالہ پولیس۔۔۔۔

ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت153فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پرلاکھ43ہزارروپے کے جرمانے عائد،96شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 22اپریل

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں بیکری شاپ،سوئیٹس انیڈکنفکشنری یونٹ اور ہوٹل پر کارروائیاں کرتےہوئےفوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اورناقص اشیاء پائے جانےپر 26ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا۔

اشیاء کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہے۔صوبہ بھر میں عوام تک خالص، معیاری اور صحت بخش خوراک کی

فراہمی اولین ترجیح ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اورناقص اشیاء پائےجانےپربیکری شاپ،

کھویایونٹ،حلوائی شاپ،کریانہ سٹور کو55ہزارروپےکےجرمانہ عائد کردیااوراس کے ساتھ ہی 130لٹرملاوٹی دودھ کو تلف کردیا۔

اسی طرح سے بہاولنگر میں برگرجوس پوائنٹ اور کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اورملاوٹی اشیاء پائے جانےپر3ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا

اوراس کےساتھ ہی 110لٹرناقابل استعمال کوکنگ آئل کو تلف کردیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےکریانہ سٹور

اور ملک شاپ میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر12ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ماہ مقدس میں

غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے گردپنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیرا تنگ کرتےہوئے مختلف ہوٹلز،بیکری شاپ اورکریانہ سٹور کی چیکنگ

کرتےہوئے25ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئےگئے۔غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔

وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔اس کے علاوہ لیہ میں کیمیکلز اور پاوڈر سے دودھ بنانے والے

پنجاب فوڈاتھارٹی کی گرفت میں آگئے۔25سو لٹرکیمیکلزاورپاوڈرسےبنا دودھ تلف کردیاگیا۔چلر،کمپریسر اور5کلو وئےپاوڈرضبط،ایف آئی آر درج،مالک حوالہ پولیس کردیاگیا۔لب نیلم پل ریلوےپھاٹک لیہ میں

ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنز اور ضلعی انتظامیہ نےمشترکہ طورپرکارروائی کی۔دودھ کے لیئے گئے سیمپل میں کیمیکلزاورپاوڈر کے اثرات پائے گئے۔دودھ کا معیارپنجاب پیورفوڈرولز کے مطابق نہ پایا گیا۔صحت دشمن عناصر کی گرفت کیلئے

جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ملاوٹ مافیا کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔معیاری اورملاوٹ سے پاک خوراک ہماری اولین ترجیح ہے.صحت مند اورخوشحال پنجاب کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں.

غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء کی فروخت نہیں ہونےدیں گے۔عوام خود بھی نشاندہی کرکےملاوٹ مافیا کےخلاف کارروائی کروائیں۔

اسی طرح راجن پور میں مختلف کریانہ سٹورز اوربریانی شاپس پر کارروائی کرتے ہوئے12ہزارروپے کا جرمانہ صفائی کےانتہائی ناقص

اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکردیاگیااورساتھ ہی 15لٹرناقابل استعمال کوہنگ آئل کو تلف کردیاگیا۔

About The Author