نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں پاکستان کا پہلا ویمن ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر بنا دیا گیا

جہاں روزانہ چالیس سے پچاس خواتین ٹیسٹ دے رہی ہیں،

خواتین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانا آسان ہو گیا، لاہور میں پاکستان کا پہلا ویمن ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر بنا دیا گیا

جہاں روزانہ چالیس سے پچاس خواتین ٹیسٹ دے رہی ہیں

لاہور کے نجی بینک میں کام کرنے والی یہ ہیں ،،، آمنہ بی بی ،،، چالیس روز پہلے ڈرائیونگ

لائسنس بنوانے ٹیسٹ سنٹر پہنچیں لیکن طویل قطار اور گھنٹوں انتظار کے بعد ،،، ٹیسٹ دیا ، مگر ناکام ہو گئیں

لبرٹی میں ایک ماہ پہلے خواتین کی سہولت کے لئے ویمن ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر بنا تو

آمنہ سنٹر پہنچیں ،، بنا کس انتظار اور زحمت کے ،،، بیس منٹ میں تمام پراسیس مکمل کرنے کے بعد ٹیسٹ پاس کر لیا

آمنہ بی بی (بہت اچھی سہولت ہے یہاں میں پہلے ڈی ایچ اے گئی تھی لیکن دو گھنٹے انتظار اور اتنی لمبی قطاریں دیکھ کر پریشان ہوگئی لیکن یہاں بہت اچھا سے سب کچھ ہوگیا)

ویمن ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹر میں آئی دیگر خواتین نے مزید ایسے سنٹرز کے قیام کا مطالبہ کیا ہے
خواتین شہری (میری بوتیک ہے تو گاڑٰی پر جانا پڑتا ہے بہت مشکل ہوتی تھی جب لائسنس کا پوچھا جاتاتھا اس لیے یہاں کا سنا تھا تو آئی تو اور آسانی سے ٹیسٹ دیا

ٹریفک آفیسرز کہتی ہیں کہ ہچکچاہٹ کی شکار خواتین کے لئے سنٹر نعمت سے کم نہیں

ٹریفک آفیسر عروسہ (دوسرے سنٹر میں خواتین مردوں کے ساتھ ہچکچاتی ہیں وہ ٹیسٹ کےد

وران تھوڑی ریزور رہتی ہیں ہمارے ساتھ سب آسانی سے فری ماحول میں ٹیسٹ دیتی ہیں)

پاکستان کے واحد لیڈیز ڈرائیونگ سنٹر پر خواتین صبح نو سے سہ پہر تین بجے تک ٹیسٹ کے لئے آ سکتی ہیں

خواتین کیلئے قائم یہ مخصوص ڈرائیونگ لائسنسگ سنٹر بڑی سہولت ہے

یہی وجہ ہے کہ ورکنگ ویمن ان کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ کرتی نظر آتی ہیں۔

About The Author