دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

ریجنل پولیس ڈیرہ غازی خان محمد وقاص نذیر کا پولیس ویلفئیر کے لئے احسن اقدام، خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران

زخمی ہونے والےاور غازیوں پولیس اہلکاران میں تھری ویلرز سیلف اسٹارٹ موٹر سائیکلوں کا مرحلہ وائز تقسیم کا سلسلہ جاری ۔

آر پی او نے نئے موٹر سائیکل کی چاپی غازی محمد صابر کو اپنے ہاتھوں سے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان ریجن میں خطرناک گینگ اور راجن پور کچے کے علاقے میں ڈاکووں سے پولیس کے جوانوں نے عوام الناس کے تحفظ کی خاطر ملک دشمن عناصر سے مقابلہ کرتے ہوئے

اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ۔مختلف آپریشنز کے دوران پولیس اہلکاران جرائم پیشہ عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے زخمی بھی ہو چکے ہیں اور غازی کے مرتبہ پر فائض ہیں

ان غازیوں میں صابر حسین، محمد ہاشم، عبدالغفار ، عبدالرحمان وغیرہ کے نام سرفہرست ہیں جو لڑتے لڑتے اتنے زخمی ہوئے تھے

جن کی پوری ویلفئیر کے لئے ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی ہدایات پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد علی وسیم نے سفری سہولیات میں آسانی کے لیے

ان غازیوں کو مرحلہ وائز تھری ویلر سیلف اسٹارٹ نیو موٹر سائیکل کی چابی کی فراہمی کی تقریب کا انعقاد پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں انعقاد کیا

جہاں پر اہلکاران پر۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے گلدستے پیش کئے گئے

اور ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے زخمی ہونے والے جوانوں کو موٹر سائیکل کی چابی دی

اس موقع پر ریجنل پولیس افیسر محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ جوان ہمارے محکمہ کا فخر ہیں

اور یہ ملک و قوم کے ہیرو ہیں اور ان ہیروز کو بھلا ہم کیسے بھول سکتے ہیں

اس لئے ان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو تھری ویلرز موٹر سائیکل دئے جا رہے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

رمضان المبارک میں غیرمعیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کےگردشکنجہ تیار۔۔۔

160لٹرغیرمعیاری جوس،40کلوملاوٹی مصالحہ جات،25کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس تلف۔۔۔

ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت219فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر2لاکھ6ہزارروپے کے جرمانے عائد،159شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 20اپریل:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے

مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں بیکری شاپ،سوئیٹس انیڈکنفکشنری یونٹ

اور تل شکری پتاشہ یونٹ پر کارروائیاں کرتےہوئےفوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اورناقص اشیاء پائے جانےپر 33ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیا

اوراس کےساتھ ہی 40کلوملاوٹی مصالحہ جات اور 4کلوحشرات زدہ مٹھائی کوموقع پر تلف کردیاگیا۔

اشیاء کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہے۔صوبہ بھر میں عوام تک خالص، معیاری اور صحت بخش خوراک کی

فراہمی اولین ترجیح ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے غیرمعیاری اورناقص اشیاء پائےجانےپر

بیکری شاپ اور کھویایونٹ کو35ہزارروپےکےجرمانہ عائد کردیااوراس کے ساتھ ہی 30لٹرملاوٹی دودھ کو تلف کردیا۔

اسی طرح سے بہاولنگر میں برگرجوس پوائنٹ اور کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت اورملاوٹی اشیاء پائے جانےپر17ہزار500روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا

اوراس کےساتھ ہی 60لٹرغیرمعیاری جوس کو تلف کردیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےڈرنک کارنر

پولٹری شاپ،چکن شاپ اور واٹرپلانٹ میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر32ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ماہ مقدس میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے گردپنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیرا تنگ کرتےہوئے مختلف ہوٹلز،بیکری شاپ

اورکریانہ سٹور کی چیکنگ کرتےہوئے46ہزارروپےکےجرمانےعائدکردیئےگئےاوراس کےساتھ ہی 5کلوملاوٹی ہلدی کوتلف کردیا۔

غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے۔

اس کے علاوہ لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی نےکارروائی کرتےہوئے20کلوپھپھوندی زدہ سوجی،20لٹرممنوعہ شوگرسیرپ تلف،بھاری جرمانہ عائدکردیاگیا۔

کارروائی بس سٹینڈکروڑلال عیسن لیہ میں معروف سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ پر کی گئی۔

صفائی کےانتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔پروڈکشن ایریا میں گندگی،بدبو اور سیوریج کی کھلی لائن بھی پائی گئی۔

گزشتہ دی گئی ہدایات پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء کی فروخت نہیں ہونےدیں گے۔

عوام خود بھی نشاندہی کرکےملاوٹ مافیا کےخلاف کارروائی کروائیں۔اسی طرح راجن پور میں مختلف کریانہ سٹورز

جنرل سٹورز،ہوٹلز اور بیکری شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے26ہزار500روپے کا جرمانہ صفائی کےانتہائی ناقص اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکردیاگیا

اورساتھ ہی 30لٹرملاوٹی دودھ اور25کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس کو تلف کردیاگیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان جمخانہ کلب کی طرف سے ڈویژنل پبلک سکول و کالج کو ہارس رائیڈنگ کی سہولت فراہم کردی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بورڈ آف گورنرز کے

ہمراہ ہارس رائیڈنگ کلب کا افتتاح کیا۔ہارس رائیڈنگ کی سہولت ملنے سے ڈی پی ایس ڈی جی خان پنجاب کا چوتھا ادارہ بن گیا۔

کمشنر و صدر کلب نے ڈی پی ایس کے بچوں کو سوئمنگ،لان ٹینس اور دیگر سہولیات مفت دینے کا بھی اعلان کردیا۔

کمشنر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچی سن سمیت پنجاب کے چند بڑے اداروں میں ہارس رائیڈنگ کی سہولت میسر تھی اب ڈی پی ایس ہارس رائیڈنگ کی سہولت والا چوتھا ادارہ بن گیا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ گھڑ سواری کریکٹر بلڈنگ کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ڈی جی خان جمخانہ کلب نے چھ گھوڑے خرید لئے ہیں۔

بچوں نے گھڑ سواری کا بھی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،

پرنسپل میجر ریٹائرڈ محمد اعظم،چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،پروفیسر محمد صادق،محبوب حسین،اساتذہ اور طلبہ موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور وزن کے ساتھ قیمتوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔

ٹا،چینی سمیت سبسڈی کی حامل اشیاء وافر مقدار میں موجود ہیں،خریدار مطمئن نظر آرہے ہیں آرٹس کونسل اور ماڈل بازار کے معائنہ کے دوران کمشنر نے اشیاء کا معیار چیک کرنے کے ساتھ چینی اور آٹا کا وزن بھی چیک کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن ہمراہ تھے۔کمشنرنے ڈیرہ غازی خان کے رمضان بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔

اشیاء کے سٹالز تفصیل سے دیکھے اور خریداری میں مصروف لوگوں سے معلومات لیں۔خریدی گئی چینی اور آٹا کا وزن چیک کیا۔

کمشنر نے سٹالز مالکان سے بھی معلومات لیں کمشنر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹا،چینی،

سیب،دال سمیت منتخب پھل اور سبزیوں پر بھاری سبسڈی دی جارہی ہے۔

اشیاء کے معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ہر رمضان بازار میں شکایت سیل،

میڈیکل کیمپ،مرد اور خواتین کیلئے الگ بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔سکیورٹی اور دیگر سہولیات پربھی فوکس کیا گیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک نے ڈی پی او محمد علی وسیم کے ہمراہ گندم خریداری مراکز کی انسپکشن شروع کردی ہے،

انہوں نے پی آر سنٹرز ریلوے روڈ،شاہ صدر دین اور رند اڈا پر گندم خریداری عمل کا مشاہدہ کیا اورکسانوں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔فوڈ سٹاف سے معلومات لیں

اور ریکارڈ بھی چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈی ایف سی مہر اختر حسین ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے مراکز پر موجود کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

گندم خریداری میں مڈل مین کا کردار ختم کردیا گیا ہے،حکومت کسانوں کو موقع پر نقد ادائیگی کرکے ان سے گندم خرید رہی ہے،

کسان بیوپاریوں کے چکر میں نہ آئیں، محکمہ خوراک کو گندم فروخت کریں،ان سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے۔مراکز معائنے کے دوران کسانوں نے ٹریفک مسائل بارے ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او کو آگاہ کیا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ گندم خریداری عمل کے دوران ٹرالیوں کو نہ روکنے بارے ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں

جب کہ کسانوں کو رقوم منتقلی کیلئے مکمل سکیورٹی بھی فراہم کر رہے ہیں،کسان بلا روک ٹوک اپنی ٹرالیاں خریداری مراکز پر لائیں۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ ضلع سے دوسرے صوبوں کو گندم سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی،

کسان سرکاری مہمان ہیں،انہیں وسائل میں رہتے ہوئے ہر ممکن سہولیات دینگے،ضلع ڈیرہ غازی خان میں گندم خریداری کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا،

کسان درپیش مسائل براہِ راست میرے نوٹس میں لائیں انہیں ضرور حل کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

رند اڈا سے85فیصد باردانہ کسانوں میں تقسیم کیاجاچکا ہے اور خریداری مرکز پر55ہزار بوری گندم کسانوں سے خریدکی جاچکی ہے،

ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری میں کسانوں کی کمپیوٹرائزڈ انٹریوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے شاہ صدر دین کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے ریجنل ہیلتھ سنٹر شاہ صدر دین میں علاج معالجہ،صفائی وستھرائی،ادویات کا سٹاک اور سٹاف کی

حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،مریضوں اور انکے ورثا سے علاج معالجے بارے معلومات لیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات فراہم کرنا ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے،شہریوں تک ہیلتھ کی بہترین سہولیات کی دستیابی کیلئے بھرپور وسائل

استعمال میں لارہے ہیں،حمزہ سالک نے آر ایچ سی میں صفائی کا معیار بہتر بنانے بارے سٹاف کو ہدایت بھی کی،

ا۔نہوں نے کہا کہ ایکسپائر ادویات کسی بھی سنٹر سے ملیں تو سخت ایکشن لوں گا،ہر مریض کو ہیلتھ مرکز سے ہی ادویات دی جائیں

جو انہیں بازار سے خریدنا نہ پڑیں۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے شاہ صدر دین میں کریانہ اور تھوک کی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال بھی کی۔

حمزہ سالک نے کہا کہ تمام تاجر حکومتی نرخوں کے مطابق اشیا ء فروخت کریں،کسی کو بھی زائد نرخ وصول نہیں کرنے دیں گے،

تاجر ماہ رمضان میں کم منافع لے کر شہریوں کو ریلیف دیں،

ضلعی انتظامیہ کی ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائے

،افسران قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو باقاعدہ مانیٹر کریں اور کسی کو من مانیاں نہ کرنے دیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصرنے کہا ہے کہ
بچوں کو چاہیے کہ وہ دائیں اور بائیں روڈ کو دیکھ کر

کراس کریں سکولوں کے سربراہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ سکول سڑک کنارے ہونے پر بیک وقت چھٹی نہ دی جائے

کلاس وائز ترتیب کے ساتھ قطاروں میں طلباء کو سکول سے روانہ کیا جائے تاکہ روڈ پر طلباء کی کسی قسم کی بھگدڑ نہ ہو

اور بچے حادثات سے محفوظ رہ سکیں. انہوں نے یہ بات ورکرز ویلفیئر سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر محمد صدیق انصاری، محمد امام بخش، غلام قادرنے آگاہی لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ

بچے مستقبل کا سرمایہ ہیں ٹریفک مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے وقتاً فوقتاً سکولوں میں ٹریفک قوانین بارے لیکچر دینا ضروری ہے.

اس موقع پر طلباء میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

سوشل میڈیا پر گندم کی فصل کو آگ لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کا نوٹس اور تمام معاملہ کی انکوائری کا حکم۔

وقوعہ ہذا کے متعلق تھانہ ریتڑہ میں مقدمہ نمبر 103/21 اورمقدمہ نمبر 104/21 درج کر دئے گئے ہیں۔

پولیس کی نفری تعینات کرتے ہوئے گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے

انکوائری کمیٹی قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر انکوائری کر کے مزید کاروائی عمل میں لائے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

About The Author