دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف اکیس اپریل کو لاہور میں میدان سجائے گی

پی ٹی آئی کے مینار پاکستان میں جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں

تحریک انصاف اکیس اپریل کو لاہور میں میدان سجائے گی،، پی ٹی آئی کے مینار پاکستان میں جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں

اسٹیج لگا دیا گیا،،، جلسے کے انتظامات بارے دیکھتے ہیں

پی ٹی آئی کا پاور شو،، گریٹر اقبال پارک میں جمعرات کو ہونیوالے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

مینار پاکستان کے قریب سو فٹ چوڑا اور تیس فٹ لمبا اسٹیج لگایا گیا،، جس پر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت مرکزی قیادت براجمان ہو گی

گراؤنڈ میں لائٹس کا انتظام مکمل ہو چکا جبکہ خواتین کے حصے کی جانب خارداروں اور کرسیاں لگانے کا کام ہو رہا ہے

اشتیاق ملک، علی منیر، پی ٹی آئی ورکر، ہماری ڈیوٹیاں یہی پر ہیں، اب ہم یہی رہنا ہے پورے انتظامات کرسکتا جائیں گے

جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما راجہ یاسر ہمایوں مینار پاکستان گراونڈ پہنچے

اور میڈیا سے گفتگو کے دوران لاہور کا جلسہ تاریخی ہونے کا دعوی کیا
راجہ یاسر ہمایوں

رہنما تحریک انصاف، جلسہ تاریخ رقم کر دے گا ہمیں کشکول کو توڑ کر پتھر باندھنے ہوں گے پیٹ پر

مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کئے جمعرات کو رات آٹھ بجے کا وقت دیا گیا ہے جس سے تقریبا نو بجے تک سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے

About The Author