نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹر عابد علی کی صحت یابی کے بعد عملی کرکٹ میں واپسی

دل کے عارضے میں مبتلا ہونیوالے اوپننگ بلے باز عابد علی مکمل طور پر فٹ ہو گئے

قومی کرکٹر عابد علی نے صحت یابی کے بعد عملی کرکٹ میں واپسی کی تیاری شروع کر دی، کہتے ہیں ڈاکٹرز نے کلین چٹ دے دی

اب کپتان اور مینجمنٹ کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں

دل کے عارضے میں مبتلا ہونیوالے اوپننگ بلے باز عابد علی مکمل طور پر فٹ ہو گئے، عملی کرکٹ میں واپسی کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا

بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی نگرانی میں قومی کرکٹر نے جم کر نیٹس میں بیٹنگ پریکٹس کی
۔
قومی کرکٹر کے مطابق انہیں اب کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں ہورہی، ڈاکٹرز نے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے

عابد علی ،،، قومی کرکٹر ،،، "ڈاکٹر نے گو اہیڈ دے دیا ہے ،، کپتان کی مرضی ہے کہ وہ مجھے کہاں کھیلنا چاہیے ،، میری کوشش ہے کہ میں اپنی دستیابی دوں ،، اللہ کا فیصلہ ہے”

عابد علی نے بتایا کہ جب ہارٹ اٹیک کا پتا چلا تو بہت صدمہ پہنچا ،،، لیکن ،،، واپسی کے

لیے پی سی بی،، کھلاڑیوں اور فیملی نے حوصلہ افزائی کی

عابد علی ،، قومی کرکٹر ،، "بہت شوک میں آگیا تھا جب ڈاکٹرز نے کہا کہ اپ کو سٹنٹ

پڑینگے ،، ڈاکٹر اسد کو پوچھا اور اسے کہاں کہ میں ٹھیک ہوں ،، ایک دم ایسا ہوگیا جیسا ایک پل میں سب بدل گیا ہو ،، فینز کی دعاوں کی بدولت واپس آیا ہوں”

قومی کرکٹر کو اکیس دسمبر دو ہزار اکیس کو قائداعظم ٹرافی کے فائنل راونڈ میں کے پی کیخلاف میچ کے دوران سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی

چونیتس سالہ کرکٹر نے مکمل علاج اور پی سی بی کے دو ماہ کے ری ہیب پروگرام سے گزر کر کرکٹ میں واپسی کا سفر شروع کیا ہے۔

About The Author