دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں سائیٹ ڈویلپمنٹ زون پلان 2022-30 کے تحت مجوزہ نئی آباد کاری کی منظوری دے دی گئی ہے،ڈیرہ غازیخان کی میونسپل اور ضلعی حدود،کوٹ چھٹہ،چوٹی زیریں اور شادن لنڈ میں اب نئے رہائشی علاقے آباد ہوں گے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،سی او میونسپل کارپوریشن جوادالحسن گوندل،ایم او خورشید نصیر،ایس ڈی او طاہر عزیز،کنسلٹنٹ
محمد سلمان،کفیل الرحمن اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی آباد کاری میں بڑھتی آبادی کی مستقبل کی ضروریات کومدنظر رکھا گیا ہے

،حکومتی ہدایات کے مطابق زیادہ سے زیادہ گرین ایریاز کو بچایا جارہا ہے،ضلع کے پری اربن ایریاز کو سائیٹ ڈویلپمنٹ زون میں ترجیح دی گئی ہے،

مفاد عامہ اور ریونیو معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے علاقوں میں سہولیات فراہم کریں گے،انہوں نے کہا کہ سائیٹ ڈویلپمنٹ زون میں آنیوالی نجی کالونیوں پر بھی ہاوسنگ قوانین کا اطلاق کیا جائے گا،

نئے سیٹ اپ کیلئے متعلقہ محکموں سے بھی مشاورت کی گئی ہے،نئے علاقے ڈیکلیئر ہونے سے میونسپل اداروں کے ریونیو میں براہ راست اضافہ ہوگا،

حمزہ سالک نے مزید کہا کہ گروتھ ریٹ کے مطابق نئی آباد کاری میں اربن اور رورل ایریاز کے پھیلاؤ کو بیلنس رکھا گیا ہے،

افسران تونسہ اور وہوا میں نئی آباد کاری کی جگہوں کا دوبارہ وزٹ کریں،شہروں کے پھیلاؤ کے ٹرینڈ اور ضروریات زندگی کی باآسانی دستیابی کو بھی نئی آباد کاری میں مدنظر رکھا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام

میٹرک و انٹر سالانہ امتحان 2022 ء میں شریک ہونے والے اہل اُمیدواران میں سے جن اُمیدواران کو اعتراضاتی مراسلہ جات بسلسلہ کمی فیس،

این او سی،اہلیت،عدم تصدیق، تبدیلی مضمون،تبدیلی فیکلٹی ارسال کیے گئے ہیں وہ فوری طور پر اپنے اعتراضات ختم کرائیں

اور مطلوبہ دستاویزات، ادا شُدہ بینک چالان وغیرہ فوری جمع کروائیں اور اپنے
2
داخلہ فارمز کو باضابطہ بنوائیں تاکہ امتحانات شروع ہونے سے پہلے بروقت اُنہیں رول نمبر سلپس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2022 ء میں شریک ہونے کیلئے خواہش مند اہل اُمیدواران اگر نا مساعد حالات کی بناء پر داخلہ فارم جمع کرانے سے رہ گئے ہوں

تو وہ فوری طور پر ہارڈ شپ قانون کے تحت تین گُنا فیس و پانچ صد روپے روزانہ کی بنیاد پر جُرمانے کے ساتھ اپنے داخلہ فارمز جمع کروا سکتے ہیں۔

تاہم انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2022 ء کیلئے داخلہ فارمز18 اپریل تک ڈبل فیس کے ساتھ جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کنٹرولر نے واضح کیاکہ

اگر کسی امیدوار نے سالانہ امتحان 2020 کے لئے میٹرک پارٹ فسٹ یعنی نہم کلاس یا انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ یعنی گیارہویں کلاس کا داخلہ بھیجا تھا اور انہیں بورڈ کی طرف سے مذکورہ امتحان کا باضابطہ رول نمبر جاری کر دیا گیا تھا

مگر کورونا کی وجہ سے امتحانات کا انعقاد نہ ہو سکا۔ بعد ازاں اگر کسی وجہ سے بمطابق اہلیت اپنے دہم یا بارہویں کے سالانہ امتحان 2022 میں داخلہ نہ بھیج سکے،

شریک نہ ہو سکے یا مکمل طورپر غیر حاضر رہے تو اب ایسے امیدواران 2022 میں اپنا صرف دسویں یا بارہویں کلاس کا امتحان دیں گے

جبکہ ان کے نہم یا گیارہویں کے نمبرات، جن کا انعقاد 2020 میں نہیں ہوا تھا، اب ان کے 2022 سالانہ امتحان میں دئیے گئے

دہم یا بارہویں کے حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر لگائے جائیں گے۔ داخلہ فارمز کی تمام کیٹیگریز مکمل رہنمائی و تفصیل کے ساتھ بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر دستیاب ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالستار لنگاہ نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30 چوہدری عابد حسین میو، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز، اور میڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور اسیران سے مسائل دریافت کیے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.

ڈیرہ غازی خان

چیئرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی خواجہ خضر محمود اور ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر محمد مغیث نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر زکواۃ شوکت علی لالیکا اور سیکرٹری زکواۃ سلیمان اعجاز

کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زکواۃ نے ضلع بھر کے 2917رجسٹرڈ مستحقین زکواۃ کیلئے دو کروڑ 66لاکھ 37ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں

اور مستحقین کو ٹیلی نار ایزی پیسہ کے ذریعے 3737سے ایس ایم ایس کیے جا رہے ہیں ضلعی چیئرمین زکواۃ نے کہاکہ

جنرل گزارہ الاونس کے مستحق کو نو ہزار روپے فی کس جبکہ نابینا مستحقین کو بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقم جاری کی گئی ہے

مستحقین اپنی پوری رقم وصول کریں گے سروس چارجز محکمہ پہلے ہی ادا کر چکا ہے. انہوں نے کہاکہ

مستحقین میں زکواۃ تقسیم کے عمل کی موثر نگرانی بھی کی جائے گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازی خان

سیکرٹری اریگیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک نے گندم خریداری عمل کی چیکنگ کیلئے ڈیرہ غازی خان میں قائم شاہ صدر دین سنٹر کا معائنہ کیا

اس موقع اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری آبپاشی نے گندم خریداری کے سلسلہ میں فوڈ سٹاف سے معلومات بھی لیں

اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نقد ادائیگی پر کسانوں سے گندم خریدکر رہی ہے،

کسان دوسروں کے جھانسے میں نہ آئیں اور اپنی نئی فصل محکمہ خوراک کو فروخت کریں،ہم کسانوں سے انکی نئی فصل کا ایک ایک دانہ خریدیں گے،

انہوں نے کہا کہ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے ضلع ڈیرہ غازی خان میں موثر اقدامات کئے گئے ہیں جب کہ

سمگل کی جانے والی گندم کو ضبط بھی کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ شاہ صدر دین سنٹر پر80 فیصد باردانہ کسانوں میں تقسیم کیا جا چکا ہے

اور سنٹر پر50 فیصد گندم خریداری کا ہدف بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے تونسہ میں کریانہ اور تھوک کی

دکانوں پر اشیاء کی قیمتوں کی پڑتال کی اس دوران انہوں نے زائد منافع وصول

کرنے والے دکانداروں کو موقع پر جرمانے بھی کیے.

About The Author