ڈیرہ غازی خان
کمشنر الیون نے سیکرٹری جمخانہ کلب کی ٹیم کو کانٹے دار مقابلہ کے بعد شکست دے دی۔ڈی جی خان جمخانہ کلب کے فٹسال کرکٹ ارینا میں شاندار اور دلچسپ کرکٹ مقابلہ ہوا۔
انڈور فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم میں کمشنر اور جنرل سیکرٹری کلب کے مابین دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ٹیم دلچسپ مقابلے کے بعد فاتح رہی۔افسران اور کلب کے اراکین نے شاندار کھیل پیش کیا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کرکٹ ارینا کی صورت میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔
ماہ صیام میں رات گئے تک کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔عید کے بعد ملکی سطح کا لان ٹینس مقابلہ کرائیں گے۔
ڈی جی خان جمخانہ کلب میں انڈور گیمز کو ترقی دی جائے گی۔جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی نے کہا کہ
صدر کلب کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی فیملی کلب میں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
چاند رات کی تقریبات کے ساتھ انشاء اللہ عید نماز کا بھی کلب میں اہتمام کرایا جائیگا۔عبید الرشید،محمد عدیل،بلال احمدانی،طاہر جاوید انصاری،
اعظم کمال،اقبال ثاقب،شعیب ستار،سلمان قیصرانی،جنید جتوئی،فارس اسحاق،محمد وقار،محمد وقاص،محسن نثار اور دیگر نے شاندار کھیل پیش کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کو فعال کرنے کے ساتھ بچوں کیلئے حفظ قرآن اور ہارس رائیڈنگ سمیت اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں مستحق بچوں کو فیس میں رعایت دینے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں
کمشنر و چیئرمین کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں ادارہ کو فعال کرنے،تعلیمی اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔بورڈ آف گورنرز نے انٹرنی اساتذہ کو تعینات کرنے پر بھی مشاورت کی۔
ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں بائیو میٹرک حاضری اور معاملات بہتر کرنے اور درجہ چہارم کے ملازمین کو باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس کرنے کا فیصلہ کیا گیا
کمشنر نے کہا کہ ادارہ صفائی معاملات کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔
کمشنر نے کہا کہ جمخانہ کلب کے اخراجات سے کلب کے رقبہ پر ہارس رائیڈنگ کلب بنائیں
گے اور ایک ہفتہ کے اندر فنکشنل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔صبح کے اوقات میں ڈی پی ایس کے بچے اور سیکنڈ شفٹ میں جمخانہ کلب کے اراکین گھڑ سواری کریں گے
معاملات کیلئے پرنسپل ڈی پی ایس،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور سماجی شخصیت اللہ بخش کورائی کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،
اے ڈی سی سیف الرحمن،اے سی جی حیات اختر،چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈاکٹر شاہینہ محبوب،سلیم کوثر،صادق حسین،اللہ بخش کورائی اور دیگر موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر توصیف طاہر نے تحصیل ڈیرہ غازی خان میں قائم میں رمضان بازار کا دورہ کیا
اور سٹالز پر چکن و انڈوں کی موجودگی کاجائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ کے سٹاف سے کہا کہ
صارفین کو سستے داموں گوشت و انڈوں کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید کمال نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو رمضان بازار میں
چکن و انڈوں کی سپلائی کے عمل سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے رمضان بازاروں کے امور بارے اطمینان کا اظہار کیا
رمضان بازاروں میں تعینات عملہ کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین بھی موجود تھے۔
دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے تونسہ شہر کی مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی
اس دوران انہوں نے سرکاری نرخوں سے زائدقیمت وصول کرنے والوں کو موقع پر جرمانے بھی کیے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ڈاٹ عیسن پر اوور لوڈنگ، دھواں چھوڑنے والی اور پریشر ہارن استعمال کرنے والے گاڑی
مالکان کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی ہدایت پر کی جانیوالی کارروائیوں میں ٹریفک وارڈن نعمت اللہ،اے
ایس آئی عبدالوحید سمیت ٹریفک ایجوکیشن کے صابر حسین،غلام قادر نے حصہ لیا۔اس دوران متعدد گاڑیوں کے چالان اور ان کے مالکان کو جرمانے بھی کیے گئے،
اس موقع پر لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی بھی دی گئی اور ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، اوور لوڈنگ اور پریشر ہارن کا استعمال نہ کریں،
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ٹھیک کرائیں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
انہوں نے مزید کہا کہ اب ڈرائیونگ کرنے والے کم عمر بچوں کے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،
شہری کم عمر بچوں کو گاڑی نہ چلانے دیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری فوڈ پنجاب علی سرفراز حسین گندم خریداری اور رمضان بازاروں کی چیکنگ کیلئے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے،
انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ گندم خریداری مرکز رند اڈا اور کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا۔
سیکرٹری فوڈ نے گندم خریداری عمل کا معائنہ کیا اور فوڈ سٹاف سے ٹارگٹ حصول بارے معلومات بھی لیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہا کہ کسان ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،انکا معاشی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائے گا،
کسان گندم بیوپاریوں کو دینے کی بجائے حکومت پنجاب کو اپنی فصل فروخت کریں،علی سرفراز حسین نے کہا کہ
کسانوں کو انکی نئی فصل کا موقع پر معاوضہ ادا کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے بتایا کہ
ضلع ڈیرہ غازی خان میں کسانوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جارہی ہے،
باردانہ کسانوں میں تقسیم کیا جا چکا ہے،ڈیرہ غازیخان بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے یہاں سے گندم کی دیگر صوبوں کو سمگلنگ روکنے کیلئے بھی موثر اقدامات کئے گئے ہیں،گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے ضلع کے بارڈر ایریا میں
دو چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جب کہ خریداری مراکز میں کسانوں کیلئے بہترین انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
سیکرٹری فوڈ پنجاب علی سرفراز حسین نے رمضان بازار کوٹ چھٹہ کا بھی دورہ کیا اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی پڑتال بھی کی۔
اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد قیوم قدرت اور ڈی ایف سی مہر اختر حسین بھی سیکرٹری فوڈ کے ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں جدید انٹر سٹی بس ٹرمینل ایک ماہ تک فنکشنل کرنے کی ڈیڈ لائن مقررکر کے 15 مئی کو بس ٹرمینل محکمہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے دورہ کے دوران ٹرانسپورٹرز کو نوید سناتے ہوئے کہاکہ بس ٹرمینل میں اعلی معیار کی سفری سہولیات میسر ہوں گی
اور بس ٹرمینل کی کامیابی کیلئے ٹرانسپورٹرز کو ساتھ لیکر چلا جائیگا،سیکورٹی،صفائی اور دیگر معاملات حل کریں گے.
ایکسیئن بلڈنگز محمد وقاص نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل پر 32 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں
کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے ٹرانسپورٹرز نے ملاقات کی اور کمشنر نے بس ٹرمینل کی افادیت سے آگاہ کیا.
علاوہ ازیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سول مائنرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک کلومیٹر سے زائد جوگنگ ٹریکس بنانے کی ہدایت کی. کمشنر نے کہاکہ
سول مائنر کے کنارہ پر چھ فٹ چوڑی ٹف ٹائل روڈ بنے گی، ٹف ٹائلز روڈ کو 15 روز کے اندر مکمل کی جائے
اور سول مائنر کی لائننگ کرکے پودے بھی لگائے جائیں. کمشنر نے کہاکہ پی ایچ اے ورک کا ٹینڈر 15 اپریل کو جاری ہوگا،.
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور قائمقام سیکرٹری آر ٹی اے سیف الرحمن بلوانی ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم اور دیگر موجودتھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ایگریکلچر فارم پر تحقیق کی غرض سے گندم کی مختلف اقسام اگائی گئیں
گزشتہ روز گندم کی فصل تیار ہونے پرکٹائی کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کیا
اس موقع پرپرنسپل آفیسران اوراساتذہ و طلباء بھی موجودتھے۔ ڈائریکٹر فارمز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے بیساکھی کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ
کسان کی بہت ساری خواہشات نئی فصل سے وابستہ ہوتی ہیں،
گھر کی تعمیر، بچوں کی تعلیم اور شادیوں کے اخراجات، اور دیگر ضروریات زندگی سب اسی فصل سے منسلک ہوتے ہیں
۔انہوں نے کہا کہ فارم پر گندم کی تجرباتی اور آزمائشی فصلیں کاشت کی گئیں آئندہ بھی مزید رقبے پر فصلیں کاشت کی جائیں گی
وائس چانسلر نے کہا کہ نئے رقبے پر مختلف فصلوں کی نئی اقسام متعارف کروائی جائیں گی جس سے طلبہ و طالبات کو تحقیق کے نئے مواقع میسر آئیں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا جام پور کا دورہ۔ناقص کاردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع جام پور کی سرزنش۔
مارکیٹ میں کھادوں و دیگر زرعی مداخل سمیت کپاس کے معیاری بیج کی مقررکردہ نرخوں پر فروخت ودستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
دریں اثنا سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے جام پور میں گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا۔متعلقہ افسران سے بریفننگ لی اور کسانوں سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
گندم خریداری مراکز پر آن لائن سسٹم کے تحت ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے تاکہ باردانہ کی فراہمی میں شفافیت لائی جاسکے۔
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے ہدایت کی کہ گندم خریداری سنٹر کے انچارج اپنا مقررہ گندم خریداری کوٹہ ہر صورت مکمل کریں۔انہوں نے کہاکہ
حکومت پنجاب کاشتکاروں سے 193 ارب روپے کی گندم خریدے گی۔ سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب عطیل نے جام پور اور داجل میں قائم رمضان بازاروں کا بھی دورہ کیا۔شہریوں سے گفتگو کی اور معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں
جہاں روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس عام مارکیٹ کی نسبت سستی اشیاء خوردونوش سبسڈی ریٹ پر حاصل کررہے ہیں۔انہوں نے رمضان بازار میں مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور اشیائخوردونوش کی کوالٹی اور ریٹ بھی چیک کئے۔
انہوں نیکہا کہ رمضان بازاروں کا حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف ملنا چاہئے کیونکہ رمضان بازار عوام کو سستے داموں اعلیٰ کوالٹی کی
اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کی کاوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی،گھی کے خصوصی رعایتی کاونٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کمشنر الیون نے سیکرٹری جمخانہ کلب کی ٹیم کو کانٹے دار مقابلہ کے بعد شکست دے دی۔ڈی جی خان جمخانہ کلب کے فٹسال کرکٹ ارینا میں شاندار اور
دلچسپ کرکٹ مقابلہ ہوا۔انڈور فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم میں کمشنر اور جنرل سیکرٹری کلب کے مابین دوستانہ میچ کھیلا گیا
جس میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ٹیم دلچسپ مقابلے کے بعد فاتح رہی۔افسران اور کلب کے اراکین نے شاندار کھیل پیش کیا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کرکٹ ارینا کی صورت میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔
ماہ صیام میں رات گئے تک کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔عید کے بعد ملکی سطح کا لان ٹینس مقابلہ کرائیں گے۔
ڈی جی خان جمخانہ کلب میں انڈور گیمز کو ترقی دی جائے گی۔جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی نے کہا کہ
صدر کلب کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی فیملی کلب میں ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
چاند رات کی تقریبات کے ساتھ انشاء اللہ عید نماز کا بھی کلب میں اہتمام کرایا جائیگا۔عبید الرشید،محمد عدیل،بلال احمدانی،طاہر جاوید انصاری،
اعظم کمال،اقبال ثاقب،شعیب ستار،سلمان قیصرانی،جنید جتوئی،فارس اسحاق،محمد وقار،محمد وقاص،محسن نثار اور دیگر نے شاندار کھیل پیش کیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کو فعال کرنے کے ساتھ بچوں کیلئے حفظ قرآن اور ہارس رائیڈنگ سمیت اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں مستحق بچوں کو فیس میں رعایت دینے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں
کمشنر و چیئرمین کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں ادارہ کو فعال کرنے،تعلیمی اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
بورڈ آف گورنرز نے انٹرنی اساتذہ کو تعینات کرنے پر بھی مشاورت کی۔
ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں بائیو میٹرک حاضری اور معاملات بہتر کرنے
اور درجہ چہارم کے ملازمین کو باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر نے کہا کہ ادارہ صفائی معاملات کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔
کمشنر نے کہا کہ جمخانہ کلب کے اخراجات سے کلب کے رقبہ پر ہارس رائیڈنگ کلب بنائیں
گے اور ایک ہفتہ کے اندر فنکشنل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
صبح کے اوقات میں ڈی پی ایس کے بچے اور سیکنڈ شفٹ میں جمخانہ کلب کے اراکین گھڑ سواری کریں گے
معاملات کیلئے پرنسپل ڈی پی ایس،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور سماجی شخصیت اللہ بخش کورائی کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے ڈی سی سیف الرحمن،
اے سی جی حیات اختر،چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈاکٹر شاہینہ محبوب،سلیم کوثر،صادق حسین،
اللہ بخش کورائی اور دیگر موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر توصیف طاہر نے تحصیل ڈیرہ غازی خان میں قائم میں رمضان بازار کا دورہ کیا
اور سٹالز پر چکن و انڈوں کی موجودگی کاجائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ کے سٹاف سے کہا کہ
صارفین کو سستے داموں گوشت و انڈوں کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید کمال نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو
رمضان بازار میں چکن و انڈوں کی سپلائی کے عمل سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے رمضان بازاروں کے امور بارے اطمینان کا اظہار کیا
رمضان بازاروں میں تعینات عملہ کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین بھی موجود تھے۔
دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے تونسہ شہر کی مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی
اس دوران انہوں نے سرکاری نرخوں سے زائدقیمت وصول کرنے والوں کو موقع پر جرمانے بھی کیے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ڈاٹ عیسن پر اوور لوڈنگ، دھواں چھوڑنے والی اور پریشر ہارن استعمال کرنے والے گاڑی مالکان کے
خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی ہدایت پر کی جانیوالی کارروائیوں میں ٹریفک وارڈن نعمت اللہ،اے
ایس آئی عبدالوحید سمیت ٹریفک ایجوکیشن کے صابر حسین،غلام قادر نے حصہ لیا۔اس دوران متعدد گاڑیوں کے چالان اور ان کے مالکان کو جرمانے بھی کیے گئے
،اس موقع پر لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی بھی دی گئی اور ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں، اوور لوڈنگ اور پریشر ہارن کا استعمال نہ کریں
،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ٹھیک کرائیں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
انہوں نے مزید کہا کہ اب ڈرائیونگ کرنے والے کم عمر بچوں کے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی
شہری کم عمر بچوں کو گاڑی نہ چلانے دیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری فوڈ پنجاب علی سرفراز حسین گندم خریداری اور رمضان بازاروں کی چیکنگ کیلئے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے،
انہوں نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ گندم خریداری مرکز رند اڈا اور کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا۔سیکرٹری فوڈ نے گندم خریداری عمل کا معائنہ کیا
اور فوڈ سٹاف سے ٹارگٹ حصول بارے معلومات بھی لیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہا کہ
کسان ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،انکا معاشی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے،کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائے گا
،کسان گندم بیوپاریوں کو دینے کی بجائے حکومت پنجاب کو اپنی فصل فروخت کریں،علی سرفراز حسین نے کہا کہ
کسانوں کو انکی نئی فصل کا موقع پر معاوضہ ادا کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں کسانوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جارہی ہے،
باردانہ کسانوں میں تقسیم کیا جا چکا ہے،ڈیرہ غازیخان بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے یہاں سے گندم کی دیگر صوبوں کو سمگلنگ روکنے کیلئے بھی
موثر اقدامات کئے گئے ہیں،گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے ضلع کے بارڈر ایریا میں دو چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جب کہ
خریداری مراکز میں کسانوں کیلئے بہترین انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔سیکرٹری فوڈ پنجاب علی سرفراز حسین نے رمضان بازار کوٹ چھٹہ کا بھی دورہ کیا
اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی پڑتال بھی کی۔
اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد قیوم قدرت اور ڈی ایف سی مہر اختر حسین بھی سیکرٹری فوڈ کے ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان میں جدید انٹر سٹی بس ٹرمینل ایک ماہ تک فنکشنل کرنے کی
ڈیڈ لائن مقررکر کے 15 مئی کو بس ٹرمینل محکمہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے دورہ کے دوران
ٹرانسپورٹرز کو نوید سناتے ہوئے کہاکہ بس ٹرمینل میں اعلی معیار کی سفری سہولیات میسر ہوں گی
اور بس ٹرمینل کی کامیابی کیلئے ٹرانسپورٹرز کو ساتھ لیکر چلا جائیگا،سیکورٹی،صفائی اور دیگر معاملات حل کریں گے.
ایکسیئن بلڈنگز محمد وقاص نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ
ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل پر 32 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے ٹرانسپورٹرز نے ملاقات کی
اور کمشنر نے بس ٹرمینل کی افادیت سے آگاہ کیا
علاوہ ازیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سول مائنرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک کلومیٹر سے زائد جوگنگ ٹریکس بنانے کی ہدایت کی.
کمشنر نے کہاکہ سول مائنر کے کنارہ پر چھ فٹ چوڑی ٹف ٹائل روڈ بنے گی، ٹف ٹائلز روڈ کو 15 روز کے اندر مکمل کی جائے اور سول مائنر کی لائننگ کرکے پودے بھی لگائے جائیں.
کمشنر نے کہاکہ پی ایچ اے ورک کا ٹینڈر 15 اپریل کو جاری ہوگا،.
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور قائمقام سیکرٹری آر ٹی اے سیف الرحمن بلوانی ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم اور دیگر موجودتھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ایگریکلچر فارم پر تحقیق کی غرض سے گندم کی مختلف اقسام اگائی گئیں
گزشتہ روز گندم کی فصل تیار ہونے پرکٹائی کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کیا اس موقع پرپرنسپل آفیسران اوراساتذہ و طلباء بھی موجودتھے۔
ڈائریکٹر فارمز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے بیساکھی کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کسان کی بہت ساری خواہشات نئی فصل سے وابستہ ہوتی ہیں،
گھر کی تعمیر، بچوں کی تعلیم اور شادیوں کے اخراجات، اور دیگر ضروریات زندگی سب اسی فصل سے منسلک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
فارم پر گندم کی تجرباتی اور آزمائشی فصلیں کاشت کی گئیں آئندہ بھی مزید رقبے پر فصلیں کاشت کی جائیں گی
وائس چانسلر نے کہا کہ نئے رقبے پر مختلف فصلوں کی نئی اقسام متعارف کروائی جائیں گی جس سے طلبہ و طالبات کو تحقیق کے نئے مواقع میسر آئیں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا جام پور کا دورہ۔ناقص کاردگی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع جام پور کی سرزنش۔
مارکیٹ میں کھادوں و دیگر زرعی مداخل سمیت کپاس کے معیاری بیج کی مقررکردہ نرخوں پر فروخت ودستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
دریں اثنا سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے جام پور میں گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا۔متعلقہ افسران سے بریفننگ لی اور کسانوں سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
گندم خریداری مراکز پر آن لائن سسٹم کے تحت ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے تاکہ باردانہ کی فراہمی میں شفافیت لائی جاسکے۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے ہدایت کی کہ گندم خریداری سنٹر کے انچارج اپنا مقررہ گندم خریداری
کوٹہ ہر صورت مکمل کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کاشتکاروں سے 193 ارب روپے کی گندم خریدے گی۔
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب عطیل نے جام پور اور داجل میں قائم رمضان بازاروں کا بھی دورہ کیا۔
شہریوں سے گفتگو کی اور معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں شہریوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں
جہاں روزانہ کی بنیاد پر عوام الناس عام مارکیٹ کی نسبت سستی اشیاء خوردونوش سبسڈی ریٹ پر حاصل کررہے ہیں۔
انہوں نے رمضان بازار میں مختلف سٹالز کا معائنہ کیا
اور اشیائخوردونوش کی کوالٹی اور ریٹ بھی چیک کئے۔
انہوں نیکہا کہ رمضان بازاروں کا حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف ملنا چاہئے
کیونکہ رمضان بازار عوام کو سستے داموں اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کی کاوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی،گھی کے خصوصی رعایتی کاونٹر قائم کئے گئے ہیں
جبکہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ایگریکلچر فارم پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کی زیر سرپرستی اور ڈائریکٹر فارمز آپریشنز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول کی زیر نگرانی تحقیق کی غرض سے گندم کی مختلف اقسام اگائی گئی ہیں۔
اپریل کے مہینہ میں گندم کی فصل جوبن پر اور برداشت کے لیے تیار ہوتی ہے۔گندم کی فصل کا تیار ہونا اور برداشت کی تیاری کسان کے لیے ازحد خوشی کا مقام ہوتا ہے کہ
اس کی محنت کا معاوضہ ملنے والا ہے،تیرہ اپریل۲۰۲۲ کو یونیورسٹی کے تحقیقاتی زرعی فارم پر تیار شدہ گندم کی کٹائی کا افتتاح
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے اپنے ہاتھوں سے کیا، انہیں روائتی بلوچی پگڑی پہنائی گئی
اس موقع پر دیگر پرنسپل آفیسران اوراساتذہ و طلباء بھی موجودتھے۔ ثقافتی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اس موقع پر ڈھول کا اہتمام بھی کیا گیا تھا
کیونکہ بیساکھی کے موقع پر ڈھول کی تھاپ کر کسان مکمل دل جمعی سے فصل کی کٹائی میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔
ڈائریکٹر فارمز پروفیسر ڈاکٹر اعجاز نے بیساکھ کی اہمیت کواجاگر کیا کہ کسان کی بہت ساری خواہشات اسی فصل سے وابستہ ہوتی ہیں،
گھر کی تعمیر، بچوں کی تعلیم اور شادیوں کے اخراجات، اور دیگر ضروریات زندگی سب اسی فصل سے جڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ
فارم پر گندم کی تجرباتی اور آزمائشی فصلیں کاشت کی گئی ہیں۔اور آئندہ مزید رقبے پر بھی مزید فصلیں کاشت کی جائیں گی
اور فارم کے رقبے کو بڑھایا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے یونیورسٹی فارم پر موجود گندم کی فصل اور اس کی متوقع پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا
اور ارادہ ظاہر کیا کہ مستقبل میں یونیورسٹی ریسرچ فارم پرمزید فصلیں بھی اگائی جائیں گی، طلباء کے تجربات منعقد کرائے جائیں گے
اورمختلف فصلوں کی نئی اقسام متعارف کروائی جائیں گی ، جدید تحقیق کی روشنی میں کسانوں کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی
جن کے استعمال سے کسان اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکتا ہے اور ملکی زراعت میں بہتری آسکتی ہے۔
غازی یونیورسٹی ڈی جی خان علاقائی اور ملکی زراعت کی بہتری کے لیے اپنا موئثر کردار ادا کر سکتی ہے۔
علاوہ ازیں وائس چانسلر صاحب کو شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جنیٹکس کے طلباء کی طرف سے گندم کی فصل پر جاری شدہ تحقیق کے بارے آگاہی دی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
سحروافطارمیں اشیاء خرونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں جاری
950لٹرجعلی جوس،140لٹرملاوٹی دودھ،10کلوایکسپائرڈنمکو،6کلو مصنوعی مٹھاس تلف۔۔۔
ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت210فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر2لاکھ27ہزارروپے کے جرمانے عائد،159شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈی جی خان
13اپریل:
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) شعیب خان جدون کی ہدایت پر بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی جی خان میں مختلف کریانہ سٹوراوربیکری کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر32ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ہوٹل،بیکری شاپ،ملک شاپ،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ اورکریانہ سٹور کو غیرمعیاری اشیاء اورناقص انتطامات پر 58ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیاگیا
اوراس کےساتھ ہی6کلوپیک شدہ ایکسپائرڈ چائےکی پتی کوتلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں بریانی شاپ،پکوقن سنٹر،دودھ دہی شاپ،
کریانہ سٹور،جنرل سٹور،سپرسٹور اوربیکری پر کارروائی کرتے ہوئے33ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا
اوراس کے ساتھ ہی8کلوناقابل استعمال کوکنگ آئل کوتلف کردیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نےمختلف کریانہ سٹور
اور فوڈپوائنٹ، پر کارروائی کرتےہوئے15ہزارروپے کےجرمانےغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر کیئےگئے
اوراس کےساتھ ہی10کلوایکسپائرڈنمکو اور5کلوایکسپائرڈچائےکی پتی کوتلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےہوٹل،
سموسہ پوائنٹ،بیکری سوئیٹس ایندکنفکشنری شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے17ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیاگیااورساتھ ہی 4کلوایکسپائرڈحشرات زدہ مٹھائی کو تلف کردیاگیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں بیکری شاپ،واٹرفلٹرشاپ اور کریانہ شاپ پرکارروائی کرتے ہوئے37ہزارروپےکاجرمانہ غیرمعیاری اشیاء اور صفائی کےناقص انتطامات
پر عائدکردیاگیااورساتھ ہی 30کلوناقابل استعمال کوکنگ آئل کوتلف کردیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں رمضان المبارک میں جعلسازوں کی ایک اور کوشش ناکام بناتے ہوئے
انڈسٹریل ایریا اور سوئی گیس روڈرحیم یارخان میں رمضان المبارک میں جعلسازوں کی ایک اور کوشش ناکام بناتےہوئے
انڈسٹریل ایریا اور سوئی گیس روڈرحیم یارخان میں معروف برانڈ کا جوس بنانے والےجعلی پروڈکشن یونٹس پکڑےگئے۔9سو50لٹرجوس،6کلومصنوعی مٹھاس تلف، 50ہزارروپےکا بھاری جرمانہ عائدکردیاگیا۔ڈائریکٹرآپریشنزساوتھ پنجاب کی
زیرنگرانی جعلی لیبلنگ کرنیوالے خفیہ یونٹ پر کارروائی کی گئی۔ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیورزسے تیار کردہ محلول کواصل برانڈز کی لیبلنگ کی جارہی تھی۔
پروڈکشن یونٹ میں معروف برانڈز کےجعلی جوسز تیار کیے جارہے تھے۔غیر معیاری سٹوریج،حشرات کی موجودگی،
گندہ اور بدبودار ماحول بھی پایا گیا۔اشیائے خورونوش میں جعلسازی کرنیوالے افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
عوام سے گزارش ہے کہ
گلی محلوں میں واقع خفیہ یونٹس کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کو مطلع کریں۔
رمضان میں جعلی مشروبات بنانیوالے صحت دشمن عناصرکی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون