دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ،چوروں نے اربوں روپے کی کرپشن کی، بچہ بچہ مقروض کرنے والے دیانت دار وزیراعظم کے خلاف ہوگئے،

چور چوکیدار نامنظور،عمران خان ملک کے حقیقی خیرخواہ لیڈر ہیں، امریکہ کی آشیرباد سے 11 پارٹیوں نے اتحاد کرلیا، قوم لوٹوں اور لٹیروں کو پہچان چکی، لٹیرے حکمران نیب اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین سسٹم کو ختم کرنا چاہتے ہیں،

عمران خان نظریہ پاکستان کا ضامن ہے ان شاء اللہ عمران خان جلد اقتدار میں واپس آئیں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے بانی کارکن کرنل ریٹائرڈ محمد فاروق بزدارایڈووکیٹ،

عزیز الرحمن قریشی ،صاحبزادہ خواجہ صالح محمد، جام محمد اسماعیل برڑہ ،شاہد عدیل مٹھا ودیگر نے حاجی پورشریف میں عمران خان سے یکجہتی کے سلسلے میں نکالی گئی

بہت بڑی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری نوید الرحمن خباب فرید عدنان بٹ ظفر بٹ

شعیب بٹ قاری تنویر بٹ صفدر حسین بٹ سیف اللہ ہمشیرہ قاری عیسی مکول جام خالد جام عمران مجاہد امجد برڑہ اسلم ٹوکہ چوہدری عتیق الرحمن عرفان کھوکھر اظہار الحق بٹ

طالب مکول طاہر آرزو جام اطہر برڑہ جام خلیل احمد برڑہ جام اے ڈی سید اختر شاہ اجمل خان بھٹہ حاجی حاکم علی مکول عبدالستار پٹھان زاہد حسین کھوسہ ودیگر بھی موجود تھے

About The Author