دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمر اکمل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی تیاریاں

کہتے ہیں برا وقت گزر گیا، اب محنت اور پرفارمنس سے ٹیم میں واپسی کریں گے۔۔۔

مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی تیاریاں

رمضان میں سخت ٹریننگ شروع کردی،،،، کہتے ہیں برا وقت گزر گیا، اب محنت اور پرفارمنس سے ٹیم میں واپسی کریں گے۔۔۔

اکتیس سالہ مڈل آرڈر بیٹرعمراکمل لمبے بریک کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لئے پرامید

رمضان المبارک میں رات کے اوقات میں سخت ٹریننگ شروع کردی

قومی کرکٹر فٹنس پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ بیٹنگ سکلز میں بھی سدھار لانے کے لیے بھی بھرپورکوشش کررہے ہیں

عمر اکمل ،، کرکٹر ،،، "میرا کام محنت اور پرفارم کرنا ہے ،، جہاں بھی موقع ملا سو فیصد دینے کی کوشش کی”

عمر اکمل نے آخری مرتبہ اکتوبر دو ہزار انیس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی ،،، قومی بیٹر کا کہنا ہے کہ

ماضی کی طرح پاکستان کے لئے مڈل آرڈر میں پرفارم کرنا چاہتے ہیں۔۔۔
عمر اکمل ،، کرکٹر ،، "قومی ٹیم کے لیے مجھے منتخب کرنا سیلیکٹرز کوچز اور کپتان کا کاام ہے”

عمر اکمل بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کے لئے بھی تیار ہیں

نوجوان کرکٹرکراچی میں جاری رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کھیلیں گے جبکہ دگر لیگز میں بھی موقع ملنے کا منتظر ہیں

About The Author