آئی سی سی اجلاس میں دو ہزار بائیس تئیس کے سیزن مین نیوٹرل امپائرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے
آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ میچز میں دو امپائر اور میچ ریفری نیوٹرل ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ میچز میں ایک آن فیلڈ امپائر نیوٹرل دوسرا آن فیلڈ امپائر مقامی ہوگا۔
ٹیسٹ میچز میں ٹی وی امپائر اور میچ ریفری نیوٹرل ہوگا۔ او ڈی آئی اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی آئی سی سی سے منظور شدہ مقامی امپائر ہی تعینات ہونگے۔
آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار چوبیس کے پاتھ وے کوالیفیکشن کا بھی اعلان کردیا گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار چوبیس میں بارہ ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرینگی ۔
ٹورنامنٹ میں دو ہزار بائیس ورلڈ کپ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں میں شامل ہونگی۔
ویسٹ انڈیز اور امریکہ بطور میزبان براہ راست کوالیفائی کرینگے۔
دیگر آٹھ ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفیکشن کے ذریعے ہوگا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی