دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ضلعی پولیس کی ماہ جنوری سے ماہ مارچ تک کی کار گزاری،کل3018مقدمات درج 2425ملزمان گرفتار،گز شتہ تین ماہ میں 590مجرمان اشتہاری،627عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں

منشیات،اسلحہ ناجائز اور03کروڑ21لاکھ 95ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے

۔ڈی پی او محمدظفر بزدار

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارکی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 2425ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ضلعی پولیس نے گز شتہ تین ما ہ میں 05بلائینڈمرڈر بھی ٹریس کیے۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 46موٹر سائیکل،07ٹریکٹر

ٹرالہ،02کاریں،03رکشے،50موبائل فون،19گائے /بیل،08بچھٹرے/کٹے،

05بھینس،20بکرے/بکریاں،04یوپی ایس /بیٹریاں،01پیٹر انجن،03سولر پلیٹ،دھان مالیتی 160500/-ِسامان کریانہ مالیتی70000/-اور نقدی رقم 39لاکھ88ہزار روپے۔ کل03کروڑ21لاکھ95ہزارسے زائد کا مال مسروقہ برآمدکرکے

اصل مالکان کے حوالے کیا۔جبکہ ضلعی پولیس نے 04سر گرم گینگ کے 20ملزمان کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضہ سے 41لاکھ 67 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے

اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے226 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے18رائفلیں،45 بندوقیں /رپیٹر، 155پسٹل، 03ریو الور،06کاربین اور 985روند/کارتوس برآمد کیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے337ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 46کلو346 گرام چرس،03کلو 841گرام ہیرو ئن 7608لیٹر شراب،653 لیٹر لہن اور28چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئی۔

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے ضلعی پولیس نےAکیٹیگری کے 43اور Bکیٹیگری کے547 مجرمان اشتہاری اور627 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔قمار بازوں کے خلاف کریک ڈا ؤن کے

دوران 40مقدمات درٍج رجسٹر کیے اور قحبہ خانہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 06مقدمات کا اندراج کیا۔پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم کے

دوران 68 پیشہ ورگداگروں کوگرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی گزشتہ تین ما ہ

میں 9711 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔آج اسی حوالہ سے عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں یہ تقریب منعقد کی گئی ہے

جس میں حق داران کا حق ان تک پہنچایاگیا ہے اور ان لوگوں کی امانتیں ان کے حوالے کی گئی ہیں۔

ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

About The Author