دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ جھوک اترا کی چرس فروش ملزم کے خلاف کاروائی،ملزم کے قبضہ سے 2100 گرام چرس برآمد۔مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جھوک اترا کو مخبر کی طرف سے اطلاع ملی کہ ظفر نامی شخص جو کہ عادی منشیات فروش ہے

اس وقت غوث آباد روڈ ریکڑہ موڑ پر چرس فروخت کر رہا ہے۔مخبر کی اطلاع کو معقول جانتے ہوئے پولیس تھانہ جھوک اترا نے منشیات فروخت کرنے والے

ملزم کے خلاف ریڈ کر کے ملزم ظفر ولد واحد بخش قوم نوابی سکنہ علی والا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے

ملزم کے قبضے سے 2100 گرام چرس برآمد کر کے تھانہ جھوک اترا میں مقدمہ درج کر دیا۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او آفس ڈیرہ غازی خان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

تھانہ سول لائن پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2200 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے

منشیات فروش محمد شہزاد ولد بہادر خان قوم وڈانی سکنہ سمینہ چوک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2200 گرام چرس برآمد کر لیا۔گرفتار کیے گئے منشیات فروش ملزم کے

خلاف پولیس تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ نشہ ایک لعنت ہے منشیات فروش یا تو توبہ کر لیں یا علاقہ چھوڑ جائیں۔

منشیات نوجوان نسل کے لیے زہر ہے۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں منشیات فروشوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او آفس ڈیرہ غازی خان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گندم کی سمگلنگ روکنے کے ساتھ رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس اور مارکیٹوں میں قیمتوں پر کڑی نظر کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی اقدامات کرنے ہوں گے۔ جمعبندی،ڈیجیٹل گردآوری اور دیہی مرکز مال کے اہداف بھی جلد مکمل کئے جائیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےریونیو،پرائس کنٹرول،رمضان بازار ،

گندم خریداری مہم اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ حکومت رمضان بازاروں میں ایک ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔شفافیت برقرار رکھنے کےلئے کےلئے خریدوفروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔

موٹر وے کے روٹس سمیت دیگر راستوں پر نظر رکھتے ہوئے گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل روکنے کےلئے اقدامات کیے جائیں۔سیڈ کمپنوں کے گوداموں کو بھی چیک کیا جائے۔رمضان بازاروں کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی قیمتوں پر نظر رکھی جائے۔

نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیے۔سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی،زیرالتوا انکوائری،جوڈیشیل کیسز جلد نمٹائے جائیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک ،سید موسیٰ رضا،شہباز حسین، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی آر محمد صفات اللہ،

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد قیوم قدرت،ای اے ڈی اے اطہر جلیل اور دیگر افسران موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 492 نئے منصوبے شروع کئے گئے جن پر 58 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر

تعمیراتی محکموں سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے اور اضلاع میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کےلئے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دے دئیے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام،سی ڈی پی اور دیگر منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے کہا کہ رواں مالی سال کی اے ڈی پی میں 58 ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے

جن میں ڈی جی خان کے 492،مظفرگڑھ کے 144،لیہ کے 72 اور راجنپور کے 51 نئے منصوبے شامل ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

دی گئی ٹائم لائن پر عملدرآمد کرایا جائے۔افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ترقیاتی منصوبوں کو چیک کرتے نظر آئیں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید نے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک ،سید موسیٰ رضا،شہباز حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 492 نئے منصوبے شروع کئے گئے جن پر 58 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جارہی ہے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر تعمیراتی محکموں سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے

اور اضلاع میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کےلئے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دے دئیے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام،سی ڈی پی اور دیگر منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ رواں مالی سال کی اے ڈی پی میں 58 ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے

جن میں ڈی جی خان کے 492،مظفرگڑھ کے 144،لیہ کے 72 اور راجنپور کے 51 نئے منصوبے شامل ہیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

دی گئی ٹائم لائن پر عملدرآمد کرایا جائے۔افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ترقیاتی منصوبوں کو چیک کرتے نظر آئیں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید نے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک ،سید موسیٰ رضا،شہباز حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں چار یونیورسٹیز اور 15 کالجز سمیت صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 492 نئے منصوبے شروع کئے گئے

جن پر 58 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پر تعمیراتی محکموں سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے

اور اضلاع میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دے دئیے۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام،سی ڈی پی اور دیگر منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ

رواں مالی سال کی اے ڈی پی میں 58 ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے

جن میں ڈی جی خان کے 492،مظفرگڑھ کے 144،لیہ کے 72 اور راجنپور کے 51 نئے منصوبے شامل ہیں۔کمشنرنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

دی گئی ٹائم لائن پر عملدرآمد کرایا جائے۔افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ترقیاتی منصوبوں کو چیک کرتے نظر آئیں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک،سید موسیٰ رضا، شہباز حسین اور دیگر افسران موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گندم کی سمگلنگ روکنے کے ساتھ رمضان بازاروں میں فیئرپرائس شاپس اور مارکیٹوں میں قیمتوں پر کڑی نظر کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی اقدامات کرنے ہوں گے۔ جمعبندی،ڈیجیٹل گردآوری اور دیہی مرکز مال کے اہداف بھی جلد مکمل کئے جائیں۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریونیو،پرائس کنٹرول، رمضان بازار،گندم خریداری مہم اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے کہا کہ حکومت رمضان بازاروں میں ایک ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

شفافیت برقرار رکھنے کیلئے کیلئے خریدوفروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔موٹر وے کے روٹس سمیت دیگر راستوں پر نظر رکھتے ہوئے

گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

سیڈ کمپنیوں کے گوداموں کو بھی چیک کیا جائے۔رمضان بازاروں کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی قیمتوں پر نظر رکھی جائے۔نرخنامے

نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہئیں۔سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی،زیرالتوا انکوائری،جوڈیشل کیسز جلد نمٹائے جائیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک،سید موسیٰ رضا،شہباز حسین، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،

اے سی آر محمد صفات اللہ،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر،ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد قیوم قدرت،ای اے ڈی اے اطہر جلیل اور دیگر افسران موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت گندم خریداری کے سلسلہ میں اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن،احمد نوید،ڈی ایف سی مہر اختر حسین سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکاری طور پر گندم خریداری کا ٹارگٹ ایک لاکھ60ہزار میٹرک ٹن ہے،

کسانوں سے گندم خریداری کے 9مراکز قائم کئے گئے ہیں اور 22سو روپے فی من کے حساب سے کسانوں سے گندم خرید کی جارہی ہے،گندم کی دوسرے صوبوں کو سپلائی روکنے کیلئے دو چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں

جب کہ کسانوں کو باردانہ کی سپلائی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو گندم خریداری مراکز پر تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں، کسانوں کیلئے گندم حکومت کو فروخت کرنے کا عمل آسان بنایا گیا ہے،

کسان بھی نقد ادائیگی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہی اپنی نئی فصل فروخت کریں،انہوں نے کہا کہ بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے ضلع ڈیرہ غازی خان میں گندم کی

دیگر صوبوں کو سمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں،گندم کی سمگلنگ کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جائے گی،

چیک پوسٹوں پر اضافی فورس تعینات کی جائے اور برآمد کی جانے والی گندم کو محکمہ خوراک کو فروخت کردیا جائے۔

اجلاس میں گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کے دسویں بورڈآف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی، کمشنر لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک، ڈائریکٹر جنرل طاہر جاوید

انصاری سمیت دیگر اراکین موجود تھے. اجلاس میں پی ایچ اے کے ملازمین کو یکم جولائی 2021سے پچیس فیصد خصوصی الاونس دینے

، کامیاب جشن بہاراں کے انعقاد پر اعزازیہ دینے، ملازمین کی بھرتی کے معاملات کو آوٹ سورس کرنے سمیت 20سے زائد ایجنڈے کی مشروط منظوری دے دی گئی. اجلاس میں پی ایچ اے کو اپنی آمدن بڑھانے کیلئے پبلسٹی معاملات کے دوبارہ جائزہ،

بل بورڈز بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں. پی ایچ اے کے تین سالہ آمدن و اخراجات کا انٹرنل آڈٹ کرانے،

تونسہ سمیت پی ایچ اے کی حدود میں اضافہ، ذیلی دفاتر کے قیام، پی ایچ اے او ر لوکل گورنمنٹ ملازمین کا انضمام، ترقی، ٹائم سکیل پروموشن، اپ گریڈیشن، ریٹائرمنٹ، پنشن اوردیگر معاملات کیلئے سفارشات بھیجنے کے ساتھ

دفتری معاملات کی بہتری کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی. اجلاس میں بتایاگیاکہ پی ایچ اے نے پارکس، چوکوں کی بہتری سمیت انتیس سکیمیں مکمل کیں

اجلاس میں پندرہ کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کے چھ ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری دی گئی جن میں جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک بزدار پارک، ڈیرہ غازیخان شہر میں ثقافتی مجسموں اور روڈ میڈینز پر پلانٹرز کی تنصیب،

مختلف مقامات پر چھوٹے بڑے پارکس کے قیام، لینڈ سکیپنگ اور تونسہ میں لائنرپارک کے قیام کے حوالے سے فیصلے کیے گئے.

چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہاکہ پی ایچ اے نے شہر کی خوبصورتی اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے قابل ستائش اقدامات کیے.

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز قانونی پہلووں کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرے.

متعلقہ محکموں سے قانونی رائے لی جاسکتی ہے. ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہاکہ حکومت کی

کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کیلئے پی ایچ اے کو فعال کردارادا کرنا ہو گا. اس موقع پر بیرسٹر عباس علی نصوحہ،

جاوید حیدر ی، سمیرا بانو سمیت دیگر اراکین اور پی ایچ اے کے افسران موجود تھے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر نے ای خدمت مرکز ٹریفک برانچ کا دورہ کیا. انہوں نے کہاکہ

سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے عوام کوریلیف دینے کیلئے ای خدمت مرکز ٹریفک برانچ فعال ہے

انہوں نے سنٹر پر تعینات افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں.

انہوں نے کہاکہ سنٹر میں ڈرائیونگ لائسنس کی

تجدید انٹرنیشنل لائسنس اور لائسنس کی ویری فیکیشن شامل ہے.

About The Author