نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی کاکالج کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کا مشن

پی سی بی کی جانب سے مختلف شہروں کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا گیا

لاہور میں کالج کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کا مشن

پی سی بی کی جانب سے مختلف شہروں کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا گیا،

نوجوان کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں پہلی مرتبہ کھیلنے کو یادگار لمحہ قرار دیا ہے ۔۔۔

کرکٹ کو کالج کی سطح پر مزید فروغ دینے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے چمپئن شپ کا انعقاد کرادیا

انٹرکالجیٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ڈویژنل پبلک اسکول فیصل آباد نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو چھ وکٹوں سے ہرا کر چیمپئن شپ جیت لی ہے ۔۔

فاتح ٹیم نے ایک سو ستتر رنز کا ہدف انتالیس عشاریہ دو اوورز میں محض چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

عبداللہ شاہد چھتر رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے

کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں چمپئن شپ کا فائنل کھیلنا کا یاد گار لمحہ قرار دیا ۔۔ کہا کہ ایسے ٹورنامنٹ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے

کھلاڑی ۔۔ "بہت اچھا لگا کھلاڑیوں نے کافی کچھ سیکھا ۔۔ اچھ ٹورنامنٹ تھا”

نہ صرف کھلاڑی بلکہ اساتڈہ بھی انٹر کالج چمپئن شپ کے انعقاد کو سراہتے نظر آئے
وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی ۔۔۔

"یہ بچوں کے لئے بہت ہی اچھا ہے ۔۔ وہ تو بہت ایکسائیٹیڈ تھے ۔۔ میری ان سے بہت ہوئی تھی ۔۔ ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے”

دو فروری سے شروع ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پنجاب کے اٹھارہ ڈسٹرکٹ کے ایک سو پچپن کالجز نے شرکت کی ۔۔

About The Author