دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان:

کھلی کچہری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی طرف سے اپنے ہی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق عوام الناس کے مسائل کو براہ راست سننے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے اپنے ہی آفس میں

کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ضلع بھر سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سننے کے بعد فوری طور پر متعلقہ افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

دوران کھلی کچہری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ تمام سائلین میرے لئے قابل عزت ہیں اور پولیس سے متعلق ان کے تمام مسائل کو حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او آفس ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ بہتر میونسپل سروسز کی دستیابی کیلئے کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن محمد حمزہ سالک واٹرسپلائی،صفائی،نکاسی آب کی انسپکشن کیلئے خود میدان میں اتر آئے ہیں

اس سلسلہ میں انہوں نے علی الصبح ڈیرہ غازی خان شہر کے سی،ڈی،جی اور ایچ بلاکس کا دورہ کیا۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری اور متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

انہوں نے گلیوں،سڑکوں،بازاروں میں صفائی،کچرا اٹھانے کا معیار چیک کیا اورافسران کو خالی جگہوں پر باکس رکھنے کی بھی ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ مقدس میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں

،روزہ داروں کی سہولت کے پیش نظر گلیوں،محلوں میں لائٹس چالو رکھی جائیں،میونسپل سروسز میں بہتری ہمارا ٹارگٹ ہونا چاہیے،انتظامیہ کی کارکردگی اسی سے مشروط ہے،موقع کی مناسبت سے میونسپل سروسز میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے

،انہوں نے کہا کہ بند سیوریج کھولے جائیں،نالیوں سے نکالا جانیوالا ثومہ فوری اٹھایا جائے،

گٹروں کے ڈھکنوں کی فوری مرمت کی جائے۔ڈیوٹی پوائنٹس پرسینٹری ورکرز کی حاضری اور کام کو چیک کیا جائے، سڑکوں،گلیوں،محلوں میں تعمیراتی ملبہ نظر نہیں آنا چاہیے،ملبے کو جلد از جلد اٹھانے کیلئے شہریوں کو بھی ترغیب دی جائے

،ملبے،کچڑے کو اٹھانے کیلئے اضافی ورکرز تعینات کئے جائیں،حمزہ سالک نے کہا کہ فرائض کی دیانتداری سے ادائیگی باعث ثواب بھی ہے،سروسز میں مستقل ریلیف کیلئے شہریوں سے بھی رائے لی جائے

،شہری بلاکس کی خالی جگہوں پر شجرکاری کو ترجیح دی جائے،ڈپٹی کمشنر نے صفائی معاملات میں بہتری بارے لوگوں سے بھی دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ شہری مخصوص اوقات میں کوڑا کرکٹ پوائنٹس پر رکھیں تاکہ

انہیں بروقت اٹھایا جا سکے،نشیبی علاقوں میں نکاسی آب پر خصوصی توجہ دی جائے،شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے

کار لا رہے ہیں،عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے میں اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے شہری علاقوں کا دورہ کرتا رہوں گا

،انہوں نے ہدایت کی کہ سٹرکوں،محلوں میں رکھے گئے کنٹینرز کے کچرے کو فوری اٹھایا جائے،روزمرہ امور سے ہٹ کر بھی صفائی عمل میں بہتری لائی جائے،

میونسپل سروسز میں مزید بہتری کیلئے مشاورتی عمل بھی شروع کیا جائے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے افسران کو بہتر ورکنگ بارے ہدایات بھی دیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری،سوشل سکیورٹی اور متعلقہ

محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ افسران سرکاری فرائض کی ادائیگی کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھی سنجیدگی سے کام کریں،بھٹہ مزدوروں کو حقوق دلانے کیلئے

بھٹہ مالکان کو ان کی سوشل سکیورٹی میں رجسٹریشن کو یقینی بنائیں،تمام سرگرمیوں کا فیڈ بیک رکھیں،مزدوروں سے جبری مشقت کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جا سکتی،حکومت مزدور طبقہ کو انکے حقوق کی دستیابی کیلئے سرگرم ہے،

ہر فرد کو اس کے حقوق لازمی ملنا چاہئیں،حقوق دبانے والوں کو بھی قانون کے دائرہ میں بھی لایا جائے،مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیا اور انہیں رجسٹرڈ بھی کروایا جائے تاکہ وہ بھی حکومتی مراعات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی بھٹہ مزدوروں کی رجسٹریشن بارے پراگریس رپورٹ دیں،111بھٹہ مالکان کے رجسٹرڈ مزدوروں کا ڈیٹا،عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی نوعیت اور بھٹہ مالکان کو کئے گئے

جرمانوں سے آگاہ کریں،افسران فیلڈ میں جائیں اور انکی کارکردگی نظر بھی آنی چاہیے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے بتایا کہ بھٹوں پر جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کی چیکنگ کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے

،اس دوران چائلڈ لیبر اور جبری مشقت لینے والوں کے خلاف کیسز عدالت میں بھجوا دئیے گئے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان:

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن چوہدری محمد شریف نے پٹرولنگ پوسٹ رند اڈہ کا دورہ کیاجہاں پٹرولنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی انہوں نے ملازمین کا ٹرن آؤٹ چیک کیا، پوسٹ کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی

،بلڈنگ پوسٹ کی انسپکشن کی اور اسلحہ خانے کے معائنہ کے دوران ہتھیاروں کی صفائی اور ایمونیشن کا بھی جائزہ لیا. ایس پی نے پٹرولنگ پوسٹ رند اڈہ کے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرائض منصبی ایس او پی کے مطابق

سرانجام دیں مجبور و بے بس افراد کی ہر ممکن مدد کریں، موثر گشت کریں جرائم پیشہ افراد کو پابند سلاسل کریں. انہوں نے کہاکہ ماہ صیام کے مقدس ایام کے پیشِ نظر دوران گشت عبادت گاہوں کے اطراف کڑی نظر رکھیں

، تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں اورپوسٹ کے بیٹ ایریا میں حساس مقامات پر خصوصی نظر رکھیں. ایس پی نے کہاکہمصروف شاہراہ کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں غفلت ولاپرواہی کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کریں

چھٹی کے ایام میں ون ویلنگ مقابلہ بازی کرنے والے افراد کو بند کریں. ایس پی نے پوسٹ پر شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا

اور ملازمین کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی. اس موقع پر ریڈر محمد عاصم بھٹہ اور محمد اقبال گھلو اے ایس آئی بھی ان کے ہمراہ تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں کالے شیشے،کالے پیپرز غیر نمونہ اور فیک نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا

ہے. ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی زیر نگرانی ڈیرہ غازیخان میں سٹی ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کے ساتھ غیر نمونہ اور فیک نمبر پلیٹ بنانے والے

دکان داروں کے خلاف بھی کارروائی کی. انہوں نے کہاکہ اس مہم کو جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے چالان کیے جائیں گے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیر ہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک و انٹر میڈیٹ تعلیمی سال 2020ء اور بعد کے طلباؤطالبات جو امتحان پاس کر چکے ہیں

اور مارکس امپروو کا امتحان بھی دے چکے ہیں اگر ان کے مارکس ابھی بھی پچاس فیصد سے کم ہیں تو وہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق نمبر بہتر بنانے کے چار چانس کی سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں.

شیخ امجدحسین نے کہا کہ داخلہ کے خواہشمند اُمیدواران بورڈ کی ویب سائٹ سے پندرہ اپریل بروز جمعہ دن تین بجے تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم آن لائن کر کے

اپنی رہائش کے قریب ترین سرکاری یا بورڈ سے الحاق شُدہ تعلیمی ادارے کے سربراہ سے تصدیق شُدہ آن لائن بھیجی گئی داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی بمعہ

ادا شدہ فیس چالان ا نٹر برانچ میں جمع کرائیں امیدوار سٹامپ پیپر پر اس امر کا حلف بھی دیں گے کہ انہوں نے مزید تعلیم کیلئے اگلی کلاسز میں داخلہ نہیں لیا.

ڈپٹی کنٹرولر نے بتایاکہ. ایسے امیدوار تین سال کے اندر مروجہ سلیبس و مقررہ شیڈول کیمطابق مضمون / پارٹ وائز پارٹ فسٹ، سیکنڈ یا دونوں پارٹس کا کمبائنڈ امتحان دے کر مارکس امپروو کر سکتے ہیں

اور اضافی چانس لینے کے صورت میں اگر پچاس فیصد یا گریڈ سی سے نمبربہتر ہو گئے ہیں تو مزید چانس کی سہولت ختم تصور ہو گی

اور ایسے امیدوار ان کی اسناد پر حاصل کردہ مواقع بھی واضح درج کیے جائیں گے مزید معلومات کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر ملاحظہ کریں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنرڈیر ہ غازیخان محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سائیٹ ڈویلپمنٹ زون سٹرکچر پلان30۔2022کا جائزہ لیا گیا۔میونسپل آفیسر پلاننگ خورشید نصیر،طاہر عزیز ایس ڈی او ہائی وے اور

کنسلٹنٹ محمد سلمان،کفیل الرحمن نے اجلاس میں شرکت کی جب کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں آبادی

کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے5سائیٹ ڈویلپمنٹ زون کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی خان،تونسہ،کوٹ چھٹہ،چوٹی زیریں،شاہ صدردین کے 2388ایکڑ رقبے میں نئی آباد کاری کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی چیک لسٹ کے مطابق نئی آبادکاری کیلئے افسران مزید ہوم ورک کریں،

پری اربن ایریاز کو سائیٹ ڈویلپمنٹ زون میں شامل کیا اور نئی آباد کاری میں جدید تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے،انہوں نے کہاکہ مفاد عامہ کو دیکھتے ہوئے نئے علاقوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی،

سائیٹ ڈویلپمنٹ زون میں آنے والی نجی کالونیوں پر بھی قوانین کا اطلاق کیا جائے۔نئے سائیٹ ڈویلپمنٹ زون کیلئے دیگر محکموں سے بھی مشاورت کی جائے،

حمزہ سالک نے کہا کہ نئے زون میں کمرشل علاقوں کے ڈیکلیئر ہونے پر میونسپل اداروں کے ریونیو میں اضافہ ہوگا،

گروتھ ریٹ رولز کے مطابق نئی آباد کاری میں اراضی ایکڑ حد کو بیلنس رکھا جائے،اراضی لمٹ میں رہ کر سائیٹ ڈویلپمنٹ زون کو تشکیل دیا جائے گا،

انہوں نے مزید کہا کہ شہروں کے پھیلاؤ کے ٹرینڈ اور ضروریات زندگی کو مدنظر رکھ کر نئے سائیٹ ڈویلپمنٹ زون کی منظوری دی جائے گی،

شاہ صدردین اور چوٹی زیریں سائٹس کا ری وزٹ کیا جائے،نئے سائیٹ ڈویلپمنٹ زون پلان کیلئے کنسلٹنٹ کے ہمراہ میں خود سائٹس کا وزٹ کروں گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

ماہ مقدس میں اشیاء خردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کاکریک ڈاون

100لٹرایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرنک،80لٹرملاوٹی دودھ،41لٹرناقابل استعمال گھی،20لٹرایکسپائرڈجوس تلف۔۔۔

ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت195فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر2لاکھ13ہزارروپے کے جرمانے عائد،151شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 6اپریل: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی

بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں گریندنگ یونٹ،

پکوان سنٹراورکریانہ سٹور کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر21ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے

اورساتھ ہی 16لٹرناقابل استعمال گھی کو تلف کردیاگیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ماہ مقدس میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے گردپنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیرا تنگ کرتےہوئے10لٹربیوریجز اور فوڈپروڈکٹس تلف، مجموعی

طورپر53پزارروپےکےجرمانے عائدکردیا۔کارروائی خانپوربگاشیر،وااندھے والا چوک اور کالج چوک علی پورمظفرگڑھ میں ملک کولیکشن سنٹر، بیکری اور کریانہ سٹورپرکی گئی۔کریانہ سٹور میں ایکسپائرڈ اشیاء پائے

جانے پر10ہزارروپے کا جرمانہ عائدکردیاگیا۔حشرات زدہ مٹھائی پائے جانے پربیکری یونٹ کو10ہزارروپےجرمانہ عائدکردیاگیا۔

غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء پر کڑی نظر رکھے ہوئےہیں۔صحت مند عوام ترقی کرتا پنجاب کی ضامن ہے۔وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی اپنے مشن پر گامزن ہے

۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور،ملک شاپس،ٹک شاپس،ہوٹل اورٹی سٹال پر کارروائی کرتے ہوئے26ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیااوراس کےساتھ ہی20لٹرایکسپائرڈبیوریجز،10لٹرایکسپائرڈجوس،15کلودہی،4کلوایکسپائرڈ

مصالحہ جات اور10کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس کوتلف کردیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے کریانہ سٹور،جنرل سٹور،سپر سٹور اور ڈرنک کارنرپر کارروائی کرتےہوئے22ہزار500روپے کےجرمانے

غیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر کیئےگئےاوراس کےساتھ ہی70ایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرنک،4کلوایکسپائرڈبسکٹ اور11لٹرایکسپائرڈاولپردودھ کوتلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پان شاپس،کریانہ سٹورز،بیکری سوئیٹس ایندکنفکشنری شاپ اورہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے34ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیاگیا

اوراس کےساتھ ہی184ساشےممنوعہ گٹکا کوتلف کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں سموسہ پوائنٹ،ملک شاپ،کریانہ سٹور اوربیکری پرکارروائی کرتے ہوئے19ہزار500روپےکاجرمانہ غیرمعیاری اشیاء

اور صفائی کےناقص انتطامات پر عائدکردیاگیااورساتھ ہی 6کلو حشرات زدہ سموسہ مصالحہ کوتلف کردیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں ملک شاپ، بیکری،کریانہ سٹورز اورسپرسٹورز کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر37ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیا

اورساتھ ہی 80لٹرملاوٹی دودھ اور25لٹرناقابل استعمال گھی بھی موقع پر تلف کردی۔

پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔

عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

About The Author