دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

بھٹو شھید کے کارکنان ھمیشہ آئین کا دفاع کریں گے ۔ نیازی کے غیر آئینی اقدامات سے ھماری نسلوں کا مستقبل تباہ ھو رھا ھے ۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام دشمن قوتوں کیخلاف جدوجہد جاری رھے گی

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع بہاولنگر کے جنرل سیکریٹری طالب ندیم لاشاری نے شھید زوالفقارعلی بھٹو کی 43 ویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا

برسی کی تقریب
پیپلز پارٹی ضلع و سٹی بہاولنگر کے زیر اھتمام سید اظہارالحق کاظمی کی رھائیش گاہ پر منعقد ھوئی جس کے مہمان خصوصی ضلعی جنرل سیکریٹری طالب ندیم لاشاری تھے

تقریب سے پیپلز پارٹی سعودی عرب کے انفارمیشن سیکریٹری میاں فہیم میتلا نے اپنے خطاب میں بھٹو شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ،

پیپلز یوتھ کے ضلعی راھنما شفیق شاھد نے کہا کہ بھٹو شھید کے نظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ھیں ، شہر بہاولنگر سے پیپلز پارٹی کے راھنما و سابق کونسلر عبدالرؤف بھٹی نے کہا کہ

ھم عمران نیازی کے غیر آئینی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ھیں ، پیپلز پارٹی شہر بہاولنگر کے صدر اظہارالحق کاظمی اور مسز ٽمینہ ممتاز گیلانی نے کہا کہ بھٹو شھید کو مٹانے والے خود مٹ گئے

بھی خطاب کیا اس موقع پر شھید قائد عوام کیلئے قرآن خوانی و دعا کی گئی اور کارکنان کیلئے افطاری کا بھی اھتمام کیا گیا تھا –

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں پیپلز پارٹی سٹی بہاولنگر کے جنرل سیکریٹری ملک وسیم اکرم ،پیپلز لیبر بیورو کے صوبائی نائب صدر طاھر حُسین تبسم،

پی ایل ایف ضلع بہاولنگر کے صدر محمد اجمل خان ، سٹی بہاولنگر کے نامزد ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری منور راجپوت ،پیپلز یوتھ کے صدر فیصل حمید چوھان ایڈوکیٹ ، سابق ضلعی صدر راؤ طارق حمید ، پیپلز پارٹی وارڈ نمبر 2 کے صدر چوھدری پرویز رضا

، ملک لالا طفیل ، دلدار خان ، بابا اسمعیٰل اور لیڈیز ونگ کی راھنما سلمی ملک شامل ھیں اس موقع پر شہر بہاولنگر کے مختلف دیہاتوں سے آئے ھوئے مرد و خواتین کسانوں نے بڑی تعداد میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

About The Author