ڈیرہ غازی خان
ڈی جی خان جمخانہ کلب میں مزید تین نئی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اراکین کے ساتھ فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم،باربی کیو،جوائے لینڈ کا افتتاح کردیا۔کلب میں جنوبی پنجاب کا بڑا قومی پرچم بھی نصب کردیا گیا۔
مشنر و صدر کلب لیاقت علی چٹھہ نے چوکے چھکے لگا کر کرکٹ اینڈ فٹسال ارینا کا افتتاح کیا۔کمشنر نے چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی،جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،مرزا ظفر اقبال،فارس اسحاق کھوسہ اور دیگر کے ساتھ ملکر منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔سوئمنگ پول،
مرکزی عمارت اور دیگر زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ کلب میں گھر جیسا ماحول فراہم کیا جائے گا۔24 کمروں پر مشتمل گیسٹ روم کی تعمیر بھی جلد شروع کی جائے گی اور ڈی جی خان جمخانہ کلب کو ملک کے دیگر کلبز کے
ساتھ الحاق کرائیں گے۔چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی کلب محمد لطیف پتافی نے بار بی کیو،جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی نے فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم،مرزا ظفر اقبال نے جوائے لینڈ اور فارس اسحاق کھوسہ نے سو فٹ سے زائد اونچائی پر 15 بائی 30 کا قومی پرچم
نصب کرایا۔اس موقع پر عبید الرشید،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل،حیات اختر،شہزاد قدیر، بیرسٹر عباس علی نصوحہ، شعیب رضا، طاہر جاوید انصاری، ارشد علی، یاسر عباس،مظہر شیرانی،مرزا محمد اقبال،مرزا ظفر اقبال،کمیل عباس کھوسہ
مجید ناصر،شیخ اعجاز،محمد وقاص،نذر حسین کورائی،فرقان احمد،ڈاکٹر خالد فاروق،ڈاکٹر سانول عطاء،عمران لودہی،سمیرا بانو، امجد خان،فیضان علی،خضر خان،خادم حسین اور دیگر موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام بائیو سائنسز میں ہونے والی حالیہ ایجادات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے پروگرام کا آغاز کرایا۔ اس موقع پروائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا اور
دیگربھی موجود تھے۔ پرنسپل آرگنائزر ڈاکٹر عاصمہ نورین نے بائیو سائنسز اور اس میں ہونے والی حالیہ ایجادات اور انکی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ مہمان
اعزاز ڈاکٹر آفتاب احمد چھٹہ صدر نیشنل اکیڈمی آف ینگ سائنٹسٹس نسٹ نے موضوع کی مناسبت سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ
بائیو سائنسز میں ہونے والی ایجادات، تخلیق، اور کاروبار کے فروغ کے لیے ان کا استعمال کتنا ضروری ہے ژیان یونیورسٹی چائنہ کے ڈاکٹر شین شنگ وونے
سیمینار میں آن لائن شرکت کی،انہوں نے سونگھنے اور چکھنے کی حس سے متعلقہ جدید بائیو سائنسز کے استعمال پر خصوصی لیکچر دیا،
یونیورسٹی آف گیمبیا سے ڈاکٹر بابا کنتا فونانا پرنسپل بائیو میڈیکل سائنٹسٹ نے مائیکروبیالوجی اور مالیکیولربیالوجی میں ہونے والی
ایجادات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تقریب کے اختتام پر چیئرپرسن ڈاکٹر خضر سمیع اللہ نے شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے راجن پور اور کوٹ مٹھن میں قائم رمضان بازاروں کا معائنہ کیا اس دوران صارفین سے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں بارے دریافت کیا
اور مختلف سٹالز پر اشیاء کا معیار، ناپ تول کے پیمانے بھی چیک کئے۔ عوامی شکایات پر سب انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی راجن پور کو معطل کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار پر
کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ناقص اشیاء کی شکایت پر سخت نوٹس لیا جائے گا۔ عوام الناس کو بہترین اشیاء کی فراہمی پر توانائیاں مرکوز کی جائیں۔
گوشت اور دوسری اشیاء کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے
اس ماہ میں اشیاء کی قیمتیں کم رکھی جائیں۔ خریداری کیلئے آئے شہریوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء کی سپلائی کو بڑھایا جائے
اور عوامی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے۔ بعد ازاں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کوٹ مٹھن میں گندم خریداری مرکز کا معائنہ کیا
اور کاشتکاروں کیلئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ
گندم کے وزن اورنمی کو صحیح انداز میں چیک کیا جائے اور رجسٹر میں گندم کی آمد فوراًدرج کی جائے۔
دریں اثنا سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کی زیر قیادت زیادہ کپاس اگاؤ مہم کے حوالے سے ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ
کپاس ہماری نقد آور فصل ہے کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کریں
اور محکمہ زراعت کے مشوروں پر عمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کریں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں دنیا کے سب سے بڑے ہاتھ سے لکھے ہوئے رنگین قرآن پاک کو نمائش کیلئے رکھ دیا گیا ہے،
اردو ترجمہ کے ساتھ رنگین قرآن پاک فیصل آباد کے نامور خطاط پیرامتیاز حیدر نورانی مجددی نے تحریر کیا ہے۔
قرآن پاک کی نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈیرہ غازی خان رحیم طلب نے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل،انفارمیشن آفیسر چوہدری خالد رسول، فضل کریم اور دیگر افسران بھی
موجود تھے۔دنیا کے سب سے بڑے رنگین قرآن پاک کے ایک پرت کی لمبائی چالیس فٹ اور چوڑائی ساڑھے آٹھ فٹ ہے۔دنیا کے سب سے بڑے رنگین قرآن پاک کو تحریر کرنے والے فیصل آباد کے نامور خطاط پیر امتیاز حیدر نورانی مجددی کا کہنا ہے
کہ 39پرتوں پر مشتمل رنگین قرآن پاک کو لکھنے میں 425دن لگے ہیں،پاکستان کے بڑے شہروں میں دنیا کے سب سے بڑے رنگین قرآن پاک کی نمائش کرچکا ہوں
،دنیا کے سب سے بڑے رنگین قرآن پاک کو لکھنا میرے لئے اعزاز ہے،3411 فٹ طویل رنگین قرآن پاک لکھ کر مصری اور انڈین خطاطوں کا ریکارڈ توڑ چکا ہوں،ڈائریکٹر تعلقات عامہ رحیم طلب نے کہا کہ
دنیا میں ہاتھ سے لکھا جانے والا سب سے بڑا رنگین قرآن پاک ملک کیلئے ایک اعزاز ہے وطن عزیز کیلئے اعزاز حاصل کرنے والے خطاط کی حوصلہ کی جانی چاہیے.
،ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں دنیا کے سب سے بڑے رنگین قرآن پاک کی نمائش کل بھی جاری رہے گی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے اپنے آفس کے دروازے سائلین کیلئے کھول دئیے ہیں،
امور انجام دہی کے دوران سائلین کو دیکھتے ہی حمزہ سالک نے انہیں اپنے آفس میں بلا لیا اور ان کی درخواستوں پر احکامات بھی دئیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے سٹاف کو ہدایت کی کہ کسی سائل کو میرے آفس سے واپس نہ لوٹایا جائے،خدمت کو شعار بنا کر ہم لوگوں کی دعائیں حاصل کرسکتے ہیں،عوامی خدمت کے تسلسل کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔اس دوران مسائل حل کے احکامات دینے پر سائلین نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
ماہ صیام میں ممنوعہ اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سپیشل آپریشن۔۔۔
2ہزار 477ساشےممنوعہ گٹکا،7سولٹرآرسینک ملا پانی،40کلوملاوٹی لال مرچیں،15لٹرایکسپائرڈجوس تلف۔۔
ریسٹورنٹ،ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت154فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ11ہزارروپے کے جرمانے عائد،124شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور :
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ت
فصیلات کے مطابق بہاولپور میں ماہ صیام میں ممنوعہ اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سپیشل آپریشن جاریکرتےہوئےپنجاب فوڈاتھارٹی نے2 ہزار 153ساشے ممنوعہ گٹکا، 40کلو ملاوٹی لال مرچ پاوڈرتلف اوربھاری جرمانہ عائدکردیا۔کارروائیاں ٹنکی چوک اوچ شریف اور مین سٹی بہاولپور میں مختلف سٹورز پر کی گئی۔اس بارےمیں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب خان جدون کاکہناتھاکہ
ممنوعہ اورملاوٹی اشیاء کی فروخت پر 55ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔بھاری مقدار میں پائے جانے والے گٹکا کو موقع پرتلف کردیا گیا۔گٹکا جیسی ممنوعہ اشیاء سے گلے اور منہ کے کینسرجیسی موزی امراض جنم لیتی ہیں۔
غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء کی ترسیل نہیں ہونے دیں گے۔ممنوعہ اشیاء کی فروخت سنگین جرم ہے۔ملاوٹ اور جعل ساز مافیا کو عوام کی صحت سے ہرگز نہیں کھیلنے دیں گے۔
مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتےہوئے غیرمعیاری اورمضرصحت اشیاء فروخت کرنےپربیکری،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ کو 10ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیا۔اسی طرح سے بہاولنگر
میں سپرسٹور اور ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت گوشت پائے جانےپر8ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں کارروائی کرتےہوئےسوڈا واٹرفیکٹری،بیکری،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ اور ہوٹل میں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر21ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا
۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کے دوران کریانہ سٹور میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر10ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے گئے
اورساتھ ہی 3کلولٹرایکسپائرڈمصالحہ جات کوموقع پر ہی تلف کردیا۔اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئےسپرسٹورز،
کریانہ سٹورز اور سموسہ شاپ کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر21ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیاگیااوراس کے ساتھ ہی15لٹرایکسپائرڈجوس موقع پر تلف کردیا گیا۔اسی طرح راجن پور میں کریانہ سٹور پر
کارروائی کرتے ہوئے3ہزارروپے کا جرمانہ صفائی کےانتہائی ناقص اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپرکردیاگیا
اورساتھ ہی 10کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس کوموقع پر ہی تلف کردیاگیا۔
شعبہ زوالوجی غازی یونیورسٹی کی طرف سے بائیو سائنسز میں ہونے والی حالیہ ایجادات کے موضوع پر انٹرنیشنل سیمینار
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی تمغہ امتیاز کی زیر سرپرستی ” بائیو سائنسز میں ہونے والی حالیہ ایجادات ” کے موضوع پر شعبہ زوالوجی کی جانب سے
ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے پروگرام کا آغاز کروایا۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا بھی موجود تھے۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے پروگرام کا ابتدا ہوئی۔ پروگرام کی پرنسپل آرگنائزر ڈاکٹر عاصمہ نورین نے بائیو سائنسز اور اس میں ہونے والی حالیہ ایجادات اور انکی
اہمیت پر روشنی ڈالی، تقریب کے مہمان اعزاز ڈاکٹر آفتاب احمد چھٹہ صدر نیشنل اکیڈمی آف ینگ سائنٹسٹس جن کا تعلق نسٹ سے تھا انہوں نے موضوع کی مناسبت سے آگاہی دی کہ بائیو سائنسز میں ہونے والی ایجادات ،
تخلیق، اور کاروبار کے فروغ کے لیے ان کا استعمال کتنا ضروری ہے ، تاکہ اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام سائنسدان اساتذہ کرام، طالب علم جدید سائنسی تعلیم اور ٹیکنالوجی کی مدد سے منافع بخش کاروبار کا حصول کرسکیں
، اور معاشرے میں خوشحالی لانے کا باعث بن سکیں، پروگرام کے دوسرے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر شین شنگ وو جن کا تعلق چائنا کی زیان یونیورسٹی سے تھا انہوں نے اس سیمینار میں آن لائن شرکت کی،
انہوں نے سنگھنے اور چکھنے کی حس سے متعلقہ جدید بائیو سائنسز کے استعمال پر خصوصی لیکچر دیا، تقریب کے تیسرے گیسٹ سپیکر اور آن لائن مہمان یونیورسٹی آف گیمبیا سے ڈاکٹر بابا کنتا فونانا پرنسپل بائیو میڈیکل سائنٹسٹ نے
مائکروبائیلوجی اور مالیکیولر بائیالوجی میں ہونے والی ایجادات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے اختتام پر چیئرپرسن زووالجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر خضر سمیع اللہ نے
تمام مہمانان اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ معزز مہمانان میں یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] کو ان کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون