ڈیرہ غازیخان
ڈی پی او محمد علی وسیم کی سپرویژن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکل آفیسران اور ایس ایچ اوز میں
ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی طرف سے سرٹیفکیٹ اور انعام تقسیم۔
تفصیلات کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکل آفیسران اور ایس ایچ اوز کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا جس کے لئے پولیس ریسٹ ہاوس پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ضلع کے
سرکل آفیسران اور ایس ایچ اوز کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ امن و امان اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے
ساتھ ساتھ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری عمل میں لانے والے آفیسران کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کئے گئے
میری ہدایت پر عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او محمد علی وسیم کی بہترین سپرویژن کی بدولت ضلع میں امن قائم ہوا
اور گزشتہ ماہ تک 700 سے زائد مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرنا ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران کی محنت کا نتیجہ ہے
محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر پولیس ڈیرہ غازیخان۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں جشن بہاراں کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان عبد الرحیم
، سینئر سول ججز،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان مقبول احمد، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اور دیگر نے جشن بہاراں کے تحت فورٹ منرو میں پودے لگائے۔
گرمیوں کا موسم شروع ہونے پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور خوبصورتی کے لئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک محترک ہیں۔
کمشنر ڈی جی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ فورٹ منرو کے مختلف مقامات، فاطمہ جناح پارک، ڈیمس جھیل، کھر بائی پاس، اناری ،ترموں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ہے۔
ڈی جی کے ایس ڈی اے مقبول احمد نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ ڈی سی حمزہ سالک کو ترقیاتی منصوبوں اور سیاحوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے میں بریف کیا ہے۔
کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ ڈی سی حمزہ سالک نے گرمیوں کا سیزن شروع ہونے پر بارڈر ملٹری پولیس کو امن و امان سیاحوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے
خصوصی اقدامات کرنے اور کے ایس ڈی اے پبلک ہیلتھ افسران اور دیگر محکموں کو خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی جشن بہاراں کی تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک ،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،پی ٹی آئی کے رہنما محمد لطیف پتافی،اللہ بخش کورائی،ملک محمد اقبال ثاقب،عامر عبداللہ مستوئی کے علاؤہ
عبید الرشید،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل، عامر عبداللہ مستوئی،رضا ملک،اسماعیل سیال،علی موسی،مرز محمد اقبال،مرزا ظفر اقبال،سجاول بھٹہ،چوہدری شہباز،کمیل عباس کھوسہ،مجید ناصر،وقار خان،خاکد عبداللہ،حسنین رشید،ملک نسیم،اشتیاق حسین،جواد یحییٰ،اسد لغاری،نزر حسین کورائی،فرقان احمد،بلال شاہ اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر بلوچی روایات کے مطابق مہمانوں کی بلوچی پگ کے ذریعے دستار بندی کی گئی۔
معروف لوک فنکار مشتاق چھینہ اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
غلام فرید کنیرا نے چلغوزہ پر لوک دھن پر سر بکھیرے،پھولوں کی نمائش کے علاؤہ مختلف محکموں کے سٹالز بھی لگائے گئے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈی جی خان جمخانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کا کمشنر ہاؤس فورٹ منرو میں گزشتہ شب اجلاس منعقد ہوا
جس کی صدارت صدر و کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کی۔اجلاس میں ڈی جی خان جمخانہ کلب کےلئے فورٹ منرو میں ریسٹ ہاؤس اور سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کےلئے
مشاورت کے ساتھ مجوزہ مقامات کا معائنہ بھی کیا گیا۔جنرل سیکریٹری کلب اللہ بخش کورائی،چئیرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی،
ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،ملک محمد اقبال ثاقب،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل، عامر عبداللہ مستوئی،حیات اختر،شہزاد قدیر،مظہر شیرانی،رضا ملک،اسماعیل سیال،علی موسی،
مرزا محمد اقبال،مرزا ظفر اقبال،سجاول بھٹہ،چوہدری شہباز،کمیل عباس کھوسہ،مجید ناصر،وقار خان،خالد عبداللہ،حسنین رشید،ملک نسیم،اشتیاق حسین،جواد یحییٰ
،اسد لغاری،وقار شعیب،شیخ اعجاز،محمد وقاص،نزر حسین کورائی،فرقان احمد،بلال شاہ اور دیگر موجود تھے۔سرگودھا جم خانہ کلب کے اراکین نے بھی فورٹ منرو کا دورہ کیا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے فورٹ منرو کی تاریخی حیثیت کے بارے میں آگاہی دی۔
ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد کی طرف سے ڈی جی خان جم خانہ کلب بی او جی، اور معززین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
ضلع ڈیرہ غازیخان میں رمضان المبارک کے لۓ سیکیورٹی پلان جاری ، 356 عبادت گاہوں پر باٸ نیم ڈیوٹی لگا دی گٸ سینکڑوں پولیس اہلکاروں اور ویلنٹٸیرز اپنے اپنے
فراٸض سر انجام دیں گے یہ بات ڈی پی او ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم نے خصوصی گفتگو کے دوران بتاٸ۔
ڈی پی اومحمد علی وسیم نے بتایا کہ نماز و نماز تراویح پر رمضان المبارک میں فرزندان اسلام کو فول پروف سیکورٹی اور تحفظ فراہم کیا جاۓ گا۔
اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری سحر و افطار، نماز تراویح اور نماز پنجگان پر سیکیورٹی کا نفاذ ہر صورت ضروری ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ رمضان المبارک میں عبادت گاہوں ، مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کرتے ہوۓ سینکڑوں پولیس اہلکاروان اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔
سحر و افطار کے وقت گشت کو مٶثر بنایا جاۓ گا جبکہ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہر آنے اور جانے والوں کی مکمل مانیٹرنگ کے لۓ cctv کیمرے نصب کر دۓ گۓ ہیں۔
جبکہ رمضان احترام آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارواٸ عمل میں لاٸ جاۓ گی
اور نقص امن کا باعث بننے والے عناصر سے کوٸ رعایت نہیں برتی جاۓ گی۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لۓ ممبران امن کمیٹی بھر پور تعاون کریں۔
ڈی پی او نے کہا کہ پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لۓ تمام وساٸل استعمال کۓ جاٸیں گے اور انشإ اللہ ہم اپنے فراٸض منصبی انتہاٸ بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر انجام دیتے ہوۓ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناٸیں گے۔
ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، حیدر سکواڈ ،لیڈیز پولیس اور پولیس موباٸل کے دستے مسلسل گشت کناں رہیں گے
جبکہ شہر بھر کے مقامات پر ضلع پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگاٸ گٸ ہے
اور جنہیں اپنے فراٸض انتہاٸ ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایت کی گٸ ہے جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ عوام الناس کو بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھتے ہوۓ مشکوک اور
شرپسند عناصر کے بارہ میں اطلاع ریسکیو 15، مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کے کنٹرول روم کے فون نمبر 0649260113 پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے تھانوں اور ٹریفک پولیس کے زیر استعمال مختلف سرکاری گاڑیوں و موٹر سائیکل ہائے کو نئے ٹائرز اور بیٹریوں کی فراہمی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایات پر ڈیرہ غازیخان پولیس کے زیر استعمال مختلف گاڑیوں و موٹر سائیکل ہائے میں لگانے کے لئے نئے ٹائرز اور بیٹریاں فراہم کر دی گئی ہیں
جس کا مقصد پروفیشنل ورکنگ میں بہتری لانا ہے. گاڑیوں کو انسپکشن کے بعد متعلقہ افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے.
اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سروس ڈیلیوری کے لئے جدیداور مناسب لاجسٹکس کی فراہمی اور مینٹیننس انتہائی ضروری ہے
جس کے لئے ڈیرہ غازیخان پولیس کی جانب سے اقدامات جاری ہیں.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
فون 0662551648حافظ وقارصلاح الدین
پنجاب فوڈ اتھارٹی
رمضان المبارک سےقبل اشیاء خردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کاکریک
ٹی سٹال،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور
ڈرنک کارنر سمیت189فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پرلاکھ33ہزار500روپے کے جرمانے عائد،154شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 2اپریل: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور
اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں دہی بھلے اورجوس کارنر کی چیکنگ کے دوران
غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر10ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کرتےہوئے فوڈسیفٹی ٹیموں نے
سوڈاواٹر،ٹی سٹال اوردہی بھلےکی شاپ پر ایکسپائرڈ اور غیرمعیاری اشیاء پائےجانےپر16ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیا
اورساتھ ہی 1کلوناقابل سراغ اجزاءکو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹورز اورہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے3ہزار500روپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیا
اوراس کےساتھ ہی2کلوایکسپائرڈمصالحہ جات اور4کلوایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس کوتلف کردیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں
پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے کریانہ سٹور،بیکریز اورجنرل سٹور پر کارروائی کرتےہوئے24ہزارروپے کےجرمانے
غیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر کیئےگئےاوراس کےساتھ ہی75ایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرنک،5کلوایکسپائرڈبسکٹ کوتلف کردیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےکریانہ سٹورز،بیکری پر کارروائی کرتے ہوئے24ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیاگیا
اوراس کےساتھ ہی9لٹرایکسپائرڈبیوریجزکوتلف کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں بیکری شاپ،ہوٹل اورمیرج ہال پرکارروائی کرتے ہوئے23ہزارروپےکاجرمانہ غیرمعیاری اشیاء اور صفائی کےناقص انتطامات پر عائدکردیاگیا
اوراس کے ساتھ ہی5لٹرناقابل استعمال کوکنگ آئل کو تلف کردیاگیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بیف شاپ،چکن شاپ اورٹینٹ سروس شاپ کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر33ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیا
۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 28 رمضان بازار فنکشنل کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان شہر کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا،متعلقہ افسران ہمراہ تھے انہوں نے
ماڈل بازار اور آرٹس کونسل چورہٹہ کے بازار میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ پھل، سبزیوں اور کریانہ کے نرخ کا موازنہ کیا۔ فرسٹ ایڈ کیمپ،شکایت سیل،انتظار گاہ اور دیگرمعاملات بھی دیکھے۔ آٹا اور چینی کے وزن بھی چیک کئے۔
کمشنر نے خریداروں اور سٹالز مالکان سے بھی معلومات لیں۔خریداروں نے اشیاء کے معیار اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔رمضان بازاروں میں خریداروں اور دکانداروں کیلئے ائیر کولر فراہم کرنے کے ساتھ ڈیجیٹل اور مینوئل نرخ نامے نصب کردئیے گئے۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے گوشت سمیت دیگر اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں پھل،
سبزیوں،گھی،آئل اور دیگر اشیاء پر دس سے پچاس روپے فی کلو نرخ کم ہیں۔کمپنی اور دکانداروں نے ثواب کی نیت سے نرخ رضاکارانہ طور پر بھی کم کئے ہیں
۔ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ فیئر پرائس شاپس پر 13 اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اے سی نبیل احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ محمد قیوم قدرت،ڈی ایف سی مہر اختر حسین،انسپکٹر کامران سکھانی
،ڈی او انڈسٹریز بلال احمد،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ،تحصیلدار اعظم گوپانگ،نائب تحصیلدار ثاقب اور دیگر بھی ہمراہ تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازی خان
جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں جشن بہاراں کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان عبد الرحیم،
سینئر سول ججز،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان مقبول احمد،
پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک اور دیگر نے جشن بہاراں کے تحت فورٹ منرو میں پودے لگائے۔
گرمیوں کا موسم شروع ہونے پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور خوبصورتی کے لئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرمتحرک ہیں۔کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے
افسران کے ہمراہ فورٹ منرو کے مختلف مقامات، فاطمہ جناح پارک، ڈیمس جھیل، کھر بائی پاس، اناری،تریموں کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ہے۔
2
ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد نے کمشنر کو ترقیاتی منصوبوں اور سیاحوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں بریف کیا۔
کمشنر نے گرمیوں کا سیزن شروع ہونے پر بارڈر ملٹری پولیس کو امن و امان سیاحوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کرنے
اور کے ایس ڈی اے پبلک ہیلتھ افسران اور دیگر محکموں کو خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر نگرانی جشن بہاراں کی تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں کمشنر لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،پی ٹی آئی کے رہنما محمد لطیف پتافی،اللہ بخش کورائی،ملک محمد اقبال ثاقب،
عامر عبداللہ مستوئی کے علاوہ عبید الرشید،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل، عامر عبداللہ مستوئی،رضا ملک،اسماعیل سیال،علی موسی،مرز محمد اقبال،مرزا ظفر اقبال،سجاول بھٹہ،چوہدری شہباز،
کمیل عباس کھوسہ،مجید ناصر،وقار خان، خالدعبداللہ،حسنین رشید،ملک نسیم،اشتیاق حسین،جواد یحییٰ،اسد لغاری،نذر حسین کورائی،فرقان احمد،بلال شاہ اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر بلوچی روایات کے مطابق
مہمانوں کی بلوچی پگ کے ذریعے دستار بندی کی گئی۔معروف لوک فنکار مشتاق چھینہ اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
غلام فرید کنیرا نے چلغوزہ پر لوک دھن کے سر بکھیرے،پھولوں کی نمائش کے علاوہ مختلف محکموں کے سٹالز بھی لگائے گئے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈی جی خان جمخانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کا کمشنر ہاؤس فورٹ منرو میں گزشتہ شب اجلاس منعقد ہوا
جس کی صدارت صدر و کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کی۔اجلاس میں جمخانہ کلب کیلئے فورٹ منرو میں ریسٹ ہاؤس اور سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مشاورت کے
ساتھ مجوزہ مقامات کا معائنہ بھی کیا گیا۔جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان
3
ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد،ملک محمد اقبال ثاقب،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل، عامر عبداللہ مستوئی،حیات اختر،شہزاد قدیر،مظہر شیرانی،رضا ملک،
اسماعیل سیال،علی موسی،مرزا محمد اقبال،مرزا ظفر اقبال،سجاول بھٹہ،چوہدری شہباز،کمیل عباس کھوسہ،مجید ناصر،وقار خان،خالد عبداللہ،
حسنین رشید،ملک نسیم،اشتیاق حسین،جواد یحییٰ،اسد لغاری،وقار شعیب،شیخ اعجاز،محمد وقاص،نذر حسین کورائی،فرقان احمد،بلال شاہ اور دیگر موجود تھے۔سرگودھا جم خانہ کلب کے اراکین نے بھی فورٹ منرو کا دورہ کیا
۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے فورٹ منرو کی تاریخی حیثیت کے بارے میں آگاہی دی۔
ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقبول احمد کی طرف سے ڈی جی خان جم خانہ کلب بی او جی، اور معززین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرنیئر عالم نے کہا کہ کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج مرتب ہور ہے ہیں
اورمختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ریسکیو کمیونٹی سیفٹی ٹیمیں حفاظتی تدابیر بارے آگاہی دے رہی ہیں
مگر محفوظ معاشرہ کے قیام کیلئے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا.
انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اجلاس میں ماہ مارچ کی ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیاگیا.
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایاکہ گزشتہ ماہ کے دوران 21351کالز موصول ہوئیں جن میں سے 6021کالز ایمرجنسی کیلئے، 4007معلومات کیلئے
جبکہ دیگر کالز غیر متعلقہ تھیں. انہوں نے بتایاکہ اس دوران 892ٹریفک حادثات، 36آگ لگنے، 129لڑائی جھگڑے، 4223میڈیکل ایمرجنسیز، 3عمارات منہدم ہونے،
سلنڈر پھٹنے اور پانی میں ڈوبنے کا ایک،ایک اور 734متفرق واقعات ہوئے
جن میں ریسکیورز نے 5915مریضوں کو ریسکیو کیا.2485افراد کو موقع پر
ابتدائی طبی امداد دی گئی، 3324افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیااور اوسط ریسپانس ٹائم 8.76منٹ رہا.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور