آسٹریلیا نے بینو قادر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان ٹیم نے پاکستان کو چوبیس سال بعد پاک سر زمین پر شکست دیکر سیریز ایک صفر سے جیتی
قومی ٹیم دوسری اننگز میں تین سو اکاون رنز کے تعاقب میں دو سو پینتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی،
بابر اعظم کہتے ہے کھلاڑی جیت کے لئے میدان میں اترے مگر بدقسمتی سے جلدی آوٹ ہوگئے ۔۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں دو سو ستائیس رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لئے تین سو اکاون رنز کا ہدف دیا تھا
جواب میں قومی ٹیم آخری روز دو سو پینتیس رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی ۔۔۔ امام الحق ستر اور بابر اعظم پچپن رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔
پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کپتان قومی ٹیم نے تاریخی سیریز ہار جانے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا
لاہور ٹیسٹ جیتنا چاہتے تھے لیکن لنچ بریک کے بعد بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی
بابر اعظم ۔۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم ۔۔۔ "لنچ کے بعد ہماری بیٹنگ ایک دم سے گرنا شروع ہوگئی
۔۔ ہم نے کراچی اور پنڈی میں ڈومینیٹ کیا”۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آٹھ کھلاڑی آوٹ کرنے پر پلئیر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔۔
میڈیا سے گفتگو میں پیٹ کمنز نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا
پیٹ کمنز ۔ کپتان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ۔۔۔ "ٹاس جیت کر فائدہ ہوا ۔۔ گیند آخری روز بریک ہوا اور ریورس بھی ہوا”
تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں عثمان خواجہ کو چار سو چھیانوے رنز بنانے پر پلئیر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے دو ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے تھے ۔۔۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی