دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم 24سے28مارچ تک جاری رہے گی۔سپیشل سی آرسی مہم کے تحت7یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندے اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ پولیوکے خاتمے کیلئے باہمی روابط بہتر کیے جائیں،خصوصی مہم کا مقصد قومی مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانا ہے،

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے مائیکرپلان پر بھرپور طریقہ سے عمل کیا جائے

اور پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے،ہمارا کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کے گرد پنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیراو..

80کلوفنگس اور حشرات زدہ اچار،105ساشے ممنوعہ گٹکا،25کلومضرصحت کھویاتلف۔۔۔

ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور،بریانی شاپ،ڈرنک کارنر سمیت242فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر2لاکھ16ہزار500روپے کے جرمانے عائد،200شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

بہاولپور 22مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ملک کولیکشن وہیکل، ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانےپر35ہزارروپےکاجرمانہ عائد کردیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں غیر معیاری خوراک کی فروخت کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

رحیم یارخان میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئےاچار اورمربہ یونٹ،ڈرنک کارنرپر چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانے

پر49ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئےگئےاوراس کےساتھ ہی 25کلومضرصحت کھویا اور105ساشےممنوعہ گٹکاتلف کردیاگیا۔اسی طرح سے بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے مربہ اوراچاریونٹ پر غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر25ہزارروپے کا جرمانہ عائد کردیاگیا

اورساتھ ہی 80کلوحشرات اور فنگس زدہ اچارتلف کردیاگیا۔اسی طرح ڈی جی خان میں ہوٹل،اچاریونٹ،کریانہ سٹور،آٹاچکی ،سپر سٹورمیں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر44ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کارروائی کے دوران ہوٹل،کریانہ سٹورز اورجوس کارنر میں انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر28ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے

گئےاور16لٹرایکسپائرڈبیوریجزکوموقع پرتلف کردیاگیا۔

اس کے علاوہ لیہ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئےسپرسٹور،ہوٹل کو غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر22ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیاگیا۔

اسی طرح راجن پور میں ڈرنک کارنر پر کارروائی کرتے ہوئے13ہزار500روپے کا جرمانہ کردیاگیااور16لٹرایکسپائرڈبیوریجز کو تلف کردیاگیا۔

About The Author