ملتان
شالیمار کالونی میں ڈولفن فورس کی جانب سے مشکوک گاڑی کا تعاقب
مشکوک گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان ڈولفن فورس اہلکاروں کو ٹکر مار کر فرار,پولیس حکام
کار کی ٹکر سے ڈولفن فورس کے دو اہلکار گر زخمی ہو گئے,پولیس حکام
زخمی ہونے والوں میں انیس اور اویس شامل ہیں,پولیس حکام
ڈولفن فورس کی موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا,پولیس حکام
زخمی اہلکاروں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا,پولیس حکام
تھانہ بی زیڈ نے فرار ہونے والے کار سوار ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی,پولیس
حکام
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــملتان
شہر میں ٹریفک کے بے ہنگم نظام کے تحت بڑھتے حادثات کے خلاف ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی
چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلزئی عدالت میں پیش ہوئے
ملتان,ہائیکورٹ ملتان بینچ کے سینئر جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سی ٹی او کو شہر میں ٹریفک کی صورتحال دو ہفتوں میں ٹھیک کرنے کا حکم دے دیا
ملتان,ایک سال کے دوران شہر میں ٹریفک کے 41 ہزار 1 سو 82 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں,سینیر جج لاہور ہائیکورٹ
ملتان,ٹریفک حادثات میں 33 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں,عدالتی ریمارکس
ملتان,حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہہ نے فرمایا اگر دریائے فرات کے کنارے کتا بھی پیاسا مر جائے تو روز قیامت اسکا بھی جواب دینا ہوگا,عدالتی ریمارکس
ملتان,یہاں انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور کسی کو پرواہ نہیں, عدالتی ریمارکس
ملتان,دو ہفتے کا ٹائم دے رہا ہوں ملتان کو ٹھیک کریں,جسٹس چوہدری عبدالعزیز
ملتان,دو دن میں شہر میں ٹریفک کی صورتحال بہتر کرنے کے حوالے سے ایس او پی بنا کر پیش کریں, جسٹس چوہدری عبدالعزیز
ملتان,جو ملازم ڈیوٹی سر انجام نہیں دے سکتے انہیں گھر بھیج دیں,جسٹس چوہدری عبدالعزیز
ملتان,میں پرائیویٹ گاڑی میں نکل کر شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لونگا,جسٹس چوہدری عبدالعزیز
ملتان,شہریوں کو میڈیا کے ذریعے ٹریفک قوانین سے آگاہی پیغام دیں, جسٹس چوہدری عبدالعزیز
ملتان,شہر میں کتنے وارڈنز اور کتنی ٹریفک گاڑیاں ہیں,عدالت کا سی ٹی او سے استفسار
ملتان,شہر میں 697 ٹریفک ملازمین اور 250 سے زائد موٹر سائیکل ہیں,سی ٹی او
ملتان,عدالت نے ٹریفک کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ایس او پی طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی
ملتان,عدالت نے نشتر ، سول اور شہباز شریف اسپتال انتظامیہ سے ٹریفک حادثات میں زخمی اور جانبحق ہونے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کر رکھا ہے
ملتان,عدالت میں پٹیشنز سجاد محمود نے ایڈوکیٹ طاہر محمود کے زریعے درخواست دائر کر رکھی ہے
ملتان,درخواست میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب,آر پی او,سی پی او,چیف ٹریفک آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے
ملتان,درخواست میں کمشنر ملتان, ڈپٹی کمشنر,اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز ہائی وے کو بھی فریق بنایا گیا ہے
ملتان,شہر کے مختلف چوراہوں پر 4,5 ٹریفک وارڈنز اکٹھے کھڑے ہوکر ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے چالان کرتے ہیں,درخواست گزار
ملتان,شہر کے چوکوں اور چوراہوں پر ٹریفک سگنلز بھی موجود نہیں, درخواست گزار
ملتان,شہر کے معروف پلازے چیز اپ,مال آف ملتان,چیز ویلیو کے سامنے سڑک پر گاڑیاں کھڑی ہونے سے ٹریفک بلاک رہتی ہے,درخواست گزار
ملتان,شہر میں وہاڑی چوک,ڈبل پھاٹک,9 نمبر,14 نمبر,سدرن بائی پاس,6 نمبر سمیت مختلف جگہوں پر گھنٹوں ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا ہے,درخواست گزار
ملتان,ڈبل پھاٹک سے ناگ شاہ تک متعدد جگہوں پر یوٹرن بنائے جانے سے حادثات بڑھ گئے ہیں,درخواست گزار
ملتان,کمشنر ملتان کو درخواست دینے کے باوجود سڑک پر یوٹرن پر سپیڈ بریکر نہیں بنائے گئے, درخواست گزار
ملتان,شہر کے فلائی اوورز پر سیفٹی تار نہ ہونے سے پتنگ کی ڈور سے انسانی جانوں کے ضائع ہونے کے حادثات بڑھ گئے ہیں,درخواست گزار
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان میں لال ٹوپی ڈاکو گینگ کی دو دن میں تین وارداتیں منظر عام پر آگئیں
نامعلوم ڈاکو آڑھت کی دکان سے 9 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے
شہری نے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں کی موبائل ویڈیو بنا لی.
ملتان میں لال ٹوپی ڈاکو گینگ کی ایک اور واردات منظر عام آنے کے بعد تاجر برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ پڑی ہے.
مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے آڑھت کی دکان میں لوٹ مار کی.نامعلوم ڈاکو 9 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے
جبکہ شہری نے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں کی موبائل ویڈیو بنا لی.ویڈیو میں مسلح ڈاکوؤں کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے.
پولیس حکام کے مطابق ڈکیتی کی واردات 20 مارچ کو کی گئی تھی.20 مارچ کو ڈاکوؤں نے دو وارداتیں کی تھیں.پولیس حکام کا مزید کہنا تھا
سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ویڈیو کی مدد سے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے.
لال ٹوپی ڈاکو گینگ نے دو روز قبل کبیر والہ میں بھی تاجر سے لوٹ مار کی تھی.پولیس حکام کا مزید کہنا تھا
تینوں وارداتوں میں ملوث نامعلوم ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون