دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ھے

جس کا مقصد دنیا کو پانی کے ذرائع کے پائیدار انتظام کی طرف راغب کرنا ہے

پانی کی بچت اور اس کے باکفایت استعمال سے آگاہی کا دن،، عالمی یوم آب آج منایا جا رہا ہے،، لاہور میں روزانہ چھتیس کروڑ گیلن پانی زمین سے نکالا جاتا ہے

شہر کا ایک باسی روزانہ کتنے گیلن پانی استعمال کرتا ہے؟ اور پانی کو محفوظ بنانے کیلئے محکمہ واسا نے کیا اقدامات کیے ہیں؟ ورلڈ واٹر ڈے پر جانتے ہیں

قدرت کی خاص نعمت پانی زندگی کا بنیادی جوہر ہے،، عالمی سطح پر، ہر سال بائیس مارچ کو ورلڈ واٹر ڈے منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا کو پانی کے ذرائع کے پائیدار انتظام کی طرف راغب کرنا ہے

پاکستان کے دوسرے بڑے شہر،، لاہور میں پانچ سو بانوے ٹیوب ویل موجود ہیں،، جن کے ذریعے روزانہ چھتیس کروڑ گیلن پانی نکالا جاتا ہے

حکام کے مطابق تین سال سے زیر زمین پانی کے لیول میں کمی کا سلسلہ رکا ہوا ہے
غفران احمد، ڈی ایم ڈی واسا

پانی کے ٹیوب ویلز کی ٹائمنگ کی بدولت ہم نے پانی کی گرتی صورت حال کو کنٹرول کیا

واسا کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا ہر شہری روزانہ اسی گیلن پانی استعمال کرتا ہے، پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے شہر میں سات لاکھ واٹر میٹرز لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

ڈاکٹر شکیل خان، چئیرمین آب پاک اتھارٹی، یہ منصوبہ شروع ہونے کو ہے اس سے پانی کا استعمال کم ہوگا

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چوبیس بڑے شہروں میں رہنے والے ستر فیصد لوگوں کو صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے

About The Author