دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں نیوٹریشن بارے آ گاہی مہم جاری ہے متوازن خوراک کی دستیابی اور غذائیت بارے آگاہی کیلئے معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی توانائیاں استعمال میں لانا ہوں گی تاکہ صحت مند و توانا قوم کا وجود ممکن ہو،

اسی تسلسل کے تحت محکمہ صحت، پنجاب،فوڈ اتھارٹی،آئی آر ایم این سی ایچ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کے اساتذہ،طالبات میں نیوٹریشن بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا.پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیات علینہ مشتاق نے کہا کہ

ہماری خوراک میں بھرپور معدنیات ہونی چاہئیں،موسم کے مطابق سبزیاں اورپھل استعمال کیے جائیں تو نشوونما بہتر بنائی جا سکتی ہے

جنک فوڈ سے پرہیز کیا جائے موسم گرما میں کم سے کم 10-12 گلاس پانی پئیں، دودھ پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے ہر فرد دودھ لازمی پیئے گوشت کے ساتھ ساتھ پھلوں، سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے بچے کسی نہ کسی کھیل میں حصہ ضرور لیں۔

سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر رابعہ سرور نے بچوں کو ہاتھ دھونے، دانتوں کو صاف کرنے کا طریقہ بتایا

جبکہ شاہ زمان خان نے طلبا و طالبات کو معدنیات سے بھرپور غذاؤں اور ان استعمال کے درست وقت کے بارے معلومات بھی فراہم کیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر نے کہا ہے کہ عوام اوور لوڈنگ، تیز رفتاری اور پریشر ہارن کے استعمال سے گریز کریں،دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ٹھیک کرائیں انہوں نے

یہ بات سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام پل ڈاٹ پر اوور لوڈنگ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور پریشر ہارن کے خلاف مہم کی نگرانی کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر نعمت اللہ، عبدالوحید، صابر حسین، غلام قادر،عبدالحمید نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان اور مالکان کو جرمانے بھی کیے.

انہوں نے لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی دی اور بروشر بھی تقسیم کیے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

بازاری اور چٹ پٹے اچارکھانےوالے ہوجائیں ہوشیار

500کلوفنگس زدہ اچار،210لٹرملاوٹی دودھ،20کلوملاوٹی لال مرچ تلف۔۔۔

اچاریونٹ،پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،،کریانہ سٹور،ڈرنک کارنر سمیت157فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ58ہزارروپے کے جرمانے عائد،106شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 21مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں کریانہ سٹور،ٹی سٹال اوربیکری یونٹ کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر11ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں مختلف فوڈ پوئنٹس کی چیکنگ کرتےہوئے15ہزارروپے کا جرمانہ عائدکردیاگیا

اوراس کے ساتھ ہی210لٹرملاوٹی دودھ،40لٹرایکسپائرڈبیوریجز اور9کلوایکسپائرڈٹیوائٹنرکوموقع پر ہی تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹورز پر کارروائی کرتے ہوئے8ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیااورساتھ ہی10لٹرفوڈپروڈکٹس ،10لٹربیوریجز

اور 3کلو مضرصحت مصالحہ جات کوتلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں بازاری چٹ پٹے اچار کھانے والے ہوجائیں ہوشیار۔فوڈسیفٹی ٹیم کاچک نمبر133ٹی ڈی اے لالہ زار لیہ کے علاقے میں اچار یونٹ پر چھاپہ مارتےہوئے500 کلوناقص فنگس زدہ اچار برآمد، ممنوعہ ڈرمزضبط، اچار تلف، 20ہزارروپےجرمانہ عائدکردیاگیا۔

گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کو ناقص کھلے مصالحہ جات لگا کر اچار تیار کیا گیا تھا۔مصنوعی فلیورز،کیمیکلز کے استعمال اور غیر معیاری سٹوریج پر کارروائی کی گئی.

گندے ڈبوں اور ممنوعہ کیمیکل ڈرمزمیں سٹور فنگس زدہ اچارسپلائی کیا جا رہا تھا.خوراک کی تیاری میں مضر صحت کھلے رنگوں اور کیمیکلز کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نبٹاجائے گا۔عوام سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد گھروں میں لگے یونٹس کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دیں۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےبریانی شاپ،

کریانہ سٹورز اورقلفی شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے42ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیاگیا۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ریسٹورینٹ اور سپر سٹورزپرکارروائی کرتے ہوئے10ہزارروپےکاجرمانہ عائدکردیا

اور20لٹرآرسینک ملا پانی کوتلف کردیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی کریانہ سٹورز،ڈرائی فروٹ شاپ اور سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ کی چیکنگ کرتے ہوئے

غیر معیاری اور ناقص انتظامات پر45ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیااور ساتھ ہی 20کلوملاوٹی لال مرچیں،10لٹرغیرمعیاری جوس،9کلو مربہ

اور7کلو ناقابل سراغ اجزاءکو تلف کردیاگیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

About The Author