دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

: بہاولنگر+فورٹ عباس

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈی ایس پی فوٹ عباس چوہدری ندیم اقبال نے تھانہ مروٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں معززین علاقہ اور صحافی حضرات نے شرکت کی

ڈی ایس پی چوہدری ندیم اقبال نے شکایت کنندگان کی شکایات پرموقع پر ایس ایچ او مروٹ کو احکامات صادر کیئے اوران کے مسائل کا فوری حل کیا جائیں

مسائل کو فوری حل کیا جائے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے انہوں نے پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کیے

اس وقت صورتحال دلچسپ ہو گئی جب ایک عورت کے دو خاوند ہونے کے دعویدار سامنے آگئے

مشتاق علی ولد ولد علی محمد بھٹی سکنہ308 ریاست ولد محمد یار بھٹی 327 HR دونوں لوگوں نے ایک عورت کے خاوند ہونے کے دعوی کردیا

جس پر ڈی ایس پی صاحب نے حکم صادر کیا کہ

ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے اور ایس ایچ او مروٹ کو حکم دیا کہ قانون کے مطابق ان کا فیصلہ کیا جائے

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ہولی کا تہوار ہمیں امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے

ان خیالات کااظہاراقلیتی رہنما ساجن بھاٹیا نے تقریب کی میزبانی کرتےہوئے کیا
دنیا بھر کی طرح

بہاولنگر میں بھی ہولی کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات اور بہترین اچھا رویہ ملا جس پر تمام اقلیتی برداری نے اپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنی اپنی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے

آج ہماری خوشی میں مسلم کرسچن سیاسی سماجی ہرطبقہ فکر کے لوگ شامل ہیں پاکستان جتنی آزادی اقلیتوں کو حاصل ہے

وہ کسی دوسرے ملک میں نہیں ملتی پاک فوج پاک سر زمین پر ہمارا تن من دھن قربان اقلیتوں نے ہمشہ پاکستان کی ترقی خوشحال اور مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا

اور ہمشہ کرتی رہے گی پاکستان کے نام سے ہی ہم سب کی پہچان ہے

قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ سے ملک اور مظبوط ہوگا

میری طرف سے اور اقلیتی رہنما اسفن یار بھنڈارہ صاحب کی طرف سے تمام ہندو برادری کو ہولی مبارک

About The Author