ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے مالی بدعنوانی میں ملوث افسران سے مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہری علاقوں میں بھانہ جات،وال چاکنگ اور ترپال کے بغیر عمارتی میٹریل کے داخلے پر دفعہ 144 نافذ کرنے،
پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔رمضان بازار اور گندم خریداری مہم کیلئے ابھی سے تیاریوں کے بھی احکامات جاری کردئیے گئے۔
ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے اجلاس میں پرائس کنٹرول،ریونیو،کورونا،احساس راشن رعایت پروگرام اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنرنے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں اچھی ساکھ کے حامل افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دلائے جائیں۔
کسی بھی افسر کے خلاف بھتہ اور کرپشن کی شکایت ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر نے کہا کہ مجسٹریٹس کے علاقے بھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔کمشنر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پٹرول دس روپے فی لٹر اور بجلی پانچ روپے فی یونٹ نرخ کم کیے گئے ہیں۔تاجران اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے
پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے۔ایک ہی کلر سکیم اور سائز کے نرخنامے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائے جائیں۔بڑے مال اور شاپنگ سنٹر میں اشیائے خوردونوش کے ڈی سی کاؤنٹرز فعال رکھے جائیں۔
کمشنر نے کہا کہ ریونیو افسران زیر التوا جوڈیشل اور ریونیو کیسز جلد نمٹائیں۔جمعبدیوں کی تکمیل اور پٹوار سرکل دیہی مرکز مال مقررہ مدت کے اندر فعال کرائے جائیں۔
سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائی جائے۔سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک،سید موسی رضا،شہباز حسین، ایڈیشنل کمشنر خالد محمود،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈائریکٹرز ڈاکٹر توصیف طاہر
،چوہدری اظہر یوسف،ڈاکٹر عتیق الرحمن،ملک محمد رمضان،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نجیب الرحمن دیگر افسران،نیشنل بنک کے نمائندے اور متعلقہ افراد موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان
وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی میں منعقدہ 2روزہ زرعی نمائش کا افتتاح کیا۔ڈی جی خان میں منعقدہ اس نمائش میں ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ، سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے خصوصی شرکت کی۔
وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
یہ نمائش جنوبی پنجاب میں زرعی ترویج و ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس نمائش میں تمام سٹیک ہولڈرز کی غیرمعمولی دلچسپی سامنے آئی ہے جس سے امپورٹرز و ایکسپورٹرزکو بزنس ڈیلز میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
اس نمائش نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس سے وہ جدید زرعی مشینری اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے علاوہ اپنے کاروبار کے فروغ کے لئے ایک دوسرے سے باآسانی رابطہ کر سکتے ہیں۔
موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ زرعی ترقی کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے۔
اس لیے موجودہ حکومت نے بر سر اقتدار آتے ہی زراعت کے شعبہ کی ترقی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اقدامات کا آغاز کیا۔جنوبی پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے 29 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے
جس پر مجموعی طور پر10 ارب66 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔جن میں سے جنوبی پنجاب میں افقی لینڈ ڈویلپمنٹ پر 2 ارب روپے۔کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبہ پر 39 کروڑ روپے۔
جنوبی پنجاب میں 10 زرعی منڈیوں کے انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لئے 19 کروڑ97 لاکھ روپے۔تحصیل کوہ سلیمان اور ڈیرہ غازی خان میں زراعت کی ترقی کے منصوبوں پر 18 کروڑ58 لاکھ روپے اورراجن پور میں کاٹن ریسرچ سب اسٹیشن کے قیام پر 21 کروڑ60 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کاشتکاروں و دیگر اسٹیک ہولڈرزنے اس نمائش میں غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیاہے۔
اس نمائش میں قریباً100 سٹالز لگائے گئے ہیں جس سے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے علاوہ ایک ایسا پلیٹ فارم دیا گیا ہے جو اُن کے کاروبار کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران5 بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جس سے زرعی برآمدات میں مجموعی طور پر13.5 ملین امریکی
ڈالر کا اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر شو2022 کا انعقاد بھی کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا
اور یہ نمائش زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ نمائش میں محکمہ زراعت کے افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک سائلین کی دادرسی کیلئے کوشاں ہیں
انہوں نے اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر عوامی مسائل کے حل کیلئے احکامات بھی دئیے۔
انہوں نے کہاکہ شہری بلاروک ٹوک ان کے دفتر میں آسکتے ہیں،شہریوں کو ہر صورت ریلیف دلاؤں گا.
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت عوامی مسائل حل کئے جارہے ہیں جبکہ تمام محکموں کے افسران بھی شہریوں کو ریلیف رہے ہیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ.
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان حمزہ سالک کی زیرصدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی،
اسسٹنٹ کمشنرز احمد نویدمحمودالحسن اور تمام مسالک کے علماء کرام بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
شرپسند عناصر ملکی امن و امان،سلامتی کیلئے خطرہ ہیں،تمام مسالک کے علماء کرام ارگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں،ملک دشمنوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہا کہ
پشاور دھماکے کے بعد ہمیں مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے،علماء کرام پیام امن کا درس دیں،شرارتی عناصر کی نشان دہی کریں،
عوام کو تحفظ دینے کیلئے تمام سکیورٹی ادارے متحرک ہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا کہ
عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،پشاور دھماکہ کے بعد اہم عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنارہے ہیں
تمام مدارس،امام گاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر رضاکار ضرور تعینات کئے جائیں،عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پلان تشکیل دیا جارہاہے،
امن و امان میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو پولیس کے نوٹس میں لایا جائے،اب شرپسند عناصر کیخلاف سخت
ایکشن لیا جائے گا،ڈی پی او نے کہا کہ قیام امن کیلئے علماء کرام پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،انتظامیہ علماء کرام کے معاون کے طور پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی
،محمد علی وسیم نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سرحدی علاقہ ہیجس کی وجہ سے ہمیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے،
علماء کرام باہمی روابط کو فروغ دیں،گنتی کے شرپسند ہمیں متنفر نہیں کر سکتے،
شرپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا،دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،کوتاہیوں کے
باوجود ہم سب کو مل کر چلنا ہے،اس موقع پر تمام مسالک کے علماء کرام نے قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
بعد ازاں اجلاس میں پشاور دھماکہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر موسم بہار شجر کاری مہم 2022 کا آغاز ہو چکا ہے۔
اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفس ہیلتھ ڈیرہ غازی خان سی ای او ڈاکٹر عتیق الرحمن کے علاوہ ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی اور دیگر نے پودے لگائے
چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے کہا کہ کلین اور گرین مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی.
علاوہ ازیں رورل ہیلتھ سنٹر سرور والی میں بھی شجرکاری کی گئی ڈاکٹر وقاص علی گورایا اور عملے نے پود ے لگائے.۔
اس موقع پر ڈی ایف او خالد جاوید بھٹہ، شمشاد قریشی، غلام فرید اور محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے تمام پبلک / پرائیویٹ ادارہ جات کے بورڈ کے ساتھ تدریسی الحاق برائے سال 2022-23کیلئے درخواستیں دینے کا شیڈول جاری کر دیاہے.
سربراہان ادارہ ضروری کاغذات کے سا تھ درخواستیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز کی وساطت سے
میٹرک لیول کیلئے سنگل فیس کے ساتھ 31مارچ، ڈیڑھ گنا فیس کے ساتھ 30 اپریل، دوگنا فیس کے ساتھ 31مئی جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 30جون 2022ء تک اسی طرح انٹر میڈیٹ
5
لیول کیلئے سنگل فیس کے ساتھ 30اپریل، ڈیڑھ گنا فیس کے ساتھ 31مئی، دو گنا فیس کے ساتھ 30جون اور تین گنا فیس کے ساتھ 31جولائی 2022تک درخواستیں دے سکتے ہیں
اور مقررہ تاریخوں کے بعد تین گنا فیس اور پانچ سو روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ درخواست دی جاسکے گی.
علاوہ ازیں کنٹرولر بورڈکی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2022ء کے ریگولر / پرائیویٹ پارٹ فسٹ و سیکنڈ اور کمبائینڈامیدواروں کے
داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 31مارچ تک دفتری اوقات تین بجے دن تک بورڈ کی انٹر برانچ
میں وصول کیے جائیں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن چوہدری محمد شریف جٹ نے کہا ہے کہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
انہوں نے یہ بات ریجن بھر کی پٹرولنگ پوسٹس کے انچارجز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
ایس پی نے کہاکہ انچارج پوسٹس اسلحہ منشیات اور ریکوری کی کارکردگی بہتر بنائیں. فرائض منصبی ایس او پیز کے مطابق انجام دیں، تجاوزات کا خاتمہ کرا کے ٹریفک کی روانی بہتر کی جائے،
مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری یقینی بنائی جائے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے، پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈر سیفٹی کمپین کے مطابق عملدرآمد کرائیں، مجبور اور بے بس افراد کی
امداد ہر صورت یقینی بنائیں،ڈرائیورز کو لین اور لائن کے اصولوں بارے آگاہی دیں انہوں نے کہا کہ
کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ہائی ویز پر اپنی موجودگی،سر پرائز چیکنگ
یقینی بنائیں.
گرین اینڈ کلین مہم کے تحت شجر کاری جاری رکھی جائے گی. اجلاس میں افسران کی کارکردگی اور ہائی ویز پر کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیاگیا.
ڈی ایس پی پٹرولنگ عمران عارف سیال اور ریجنل آفس کے سٹاف نے بھی اجلاس میں شرکت کی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کو ایک اور نہر دینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
سول مائنر کی بھل صفائی کرکے بریکس
لائننگ اور ٹف ٹائلز لگا کر نہری پانی چھوڑا جائیگا جس سے سپورٹس گراؤنڈ،لان اور پودوں کی آبیاری ممکن ہوسکے گی۔
اڑھائی کلومیٹر سول مائنر پر جوگنگ ٹریک بھی بنیں گے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بھل صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے محکموں کو ٹاسک دے دیا
کمشنر نے کہا کہ سول مائنر کا ایک کلومیٹر حصہ کی بریکس لائننگ کے بعد گرین بیلٹس میں تبدیل کردیا جائیگا
مائنر کے دوسرے کنارے پر ٹف ٹائلز لگا کر جوگنگ ٹریک بنایا جائیگا۔سول مائنر پر دوسرے مرحلے میں سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔
کمشنرنے کہا کہ سول مائنر کا اڑھائی کلومیٹر حصہ کو خوبصورت بنایا جائیگا۔سول مائنر کی صورت میں شہریوں کو ایک اور خوبصورت نہر دستیاب ہوگی۔
کمشنرنے سول مائنر کی بھل صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد ملک،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری اور ایکسیئن انہار اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے لوگوں کو درپیش مسائل جاننے اور ان کے فوری حل کے لیے اوپن ڈور پالیسی پرباقاعدگی سے
عمل کیا جارہاہے۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیمپ آفس تونسہ شریف میں موصول درخواستوں پر باقاعدہ فالواپ لیا جاتا ہے تاکہ
لوگوں کو درپیش مشکلات حل کی جاسکیں۔ یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب
طارق محمود نے سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم کی ہدایات پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیمپ آفس تونسہ شریف میں سائلین کی شکایات سننے کے بعد متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں لوگوں کو صحت ِ عامہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ وتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتالوں، ٹاون اسپتالوں، دیہی و بنیادی مراکز صحت اور دیہی،
گورنمنٹ و کمیونٹی ڈسپنسریوں میں موثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب کے افسران کی جانب سے
فزیکل اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ مسلسل کی جارہی ہے اور اس مانیٹرنگ کے عمل کو سروس ڈیلیوری یقینی بنانے کے عمل میں ایک باقاعدہ
فیچر کے طور شامل کردیا گیا ہے۔
بعدازاں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل طارق محمود نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ شریف کا دورہ کیا
اور وہاں سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال، میڈیکل و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری،
ادویات کی دستیابی و فراہمی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ
لوگوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عالمی یوم خواتین کی تقریبات کاانعقاد کیا گیا
مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی اور کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی محکمہ اطلاعات و ثقافت اور پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈی جی خان آرٹس کونسل میں عالمی یوم خواتین کی ڈویژنل تقریب منعقد ہوئی۔
کمشنرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام نے سب سے پہلے عورت کو عزت وتکریم اور وراثت کا حق دیاپنجاب حکومت نے بھی خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی۔
اب خواتین کو تین روز کے اندر بائی فورس وراثتی جائیداد منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔کمشنر نے کہا کہ
پنجاب حکومت نے بچیوں کے تعلیمی اداروں میں داخلہ اور وظائف کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔خواتین نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔
عورت ماں،بہن اور بیوی جیسے قابل عزت اور محبت کے رشتوں کی واحد مالک ہے۔ تقریب میں طالبات نے خواتین کی اہمیت پر ٹیبلوز،خاکے،
تقاریر اور ملی نغمے پیش کئے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل،اساتذہ،طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔
محبوب حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی زیر نگرانی ڈی جی خان آرٹس کونسل میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے ڈویژنل مقابلے جاری ہیں.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آرٹس کونسل کا دورہ کیا نوجوانوں کی طرف سے تیار کرافٹ، پینٹنگز، کیلی گرافی اور دیگر فن پارے دیکھے اور ہنر کی تعریف کی.
ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طفیل اور دیگر نے مقابلوں کے بارے میں آگاہی دی لٹریچر میں کہانی نویسی کے ججز ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ،
میجر ریٹائرڈ اعظم اختر، ڈاکٹر جمیل کے فیصلہ کے مطابق عطا اسلام سحر نے پہلی، اسد ثاقب نے دوسری اور محمد یونس نویس نے تیسری پوزیشن حاصل کی
اسی طرح کرافٹ کے مقابلوں میں ججز عطا الرحمن گورمانی، عاصمہ فہیم اور سمرین رابعہ کے فیصلہ کے مطابق
سید صلاح الدین شاہ نے پہلی، حسن جہانگیر نے دوسری اور انیقہ صالحہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی. فائن آرٹ کے مقابلوں میں ججز منور احمد، نصرت
شبیر اور شاہانہ قادر کے فیصلہ کے مطابق حبیب الرحمن نے پہلی، حفصہ خان نے دوسری اور کشش فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن چوہدری محمد شریف جٹ نے پانچ سی ون کانسٹیلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پرترقی دے دی انہوں نے کانسٹیبلان شکیل احمد مظفر گڑھ
خاورعباس ڈی جی خان زاہد حسین راجن پور اظہر حسین اور سیف اللہ ضلع لیہ کو سی ون کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل میرٹ پر پروموٹ کر دیا
ایس پی چوہدری محمد شریف جٹ نے پروموٹ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ترقی کا پہلا سنگ میل طے کر لیا
اب اپنی ڈیوٹی جانفشانی تندہی اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر سرانجام دیں انہوں نے کہاکہ
پروموشن کے بعد آپ کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں آپ نے اپنے اختیارات کا مثبت اور جائز استعمال کرنا ہے
خوف خدا اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں
انہوں نے پروموٹ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو بیجز بھی لگائے ڈی ایس پی پٹرولنگ عمران عارف سیال بھی اس موقع پر موجود تھے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک عوام کی دادرسی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،گزشتہ روز انہیں پتہ چلا کہ ایک سپیشل پرسن ان سے ملنا چاہتا ہے
تو وہ اپنی سیٹ سے اٹھ کر مہمان کے پاس پہنچ گئے اور اس معذور شہری کا مسئلہ سنا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے
ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے کہا کہ مسائل حل کیلئے میرے آفس آنے والا ہر شہری میرے لئے قابل احترام ہے،سپیشل افراد ہمارے خصوصی پیار و شفقت کے مستحق ہیں
ان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے،انہیں بھرپور ریلیف دوں گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربے برداشت نہیں کروں گا
،عوام کی بروقت دادرسی کرکے دلی سکون حاصل کیا جاسکتا ہے،اس موقع پر انہوں نے سپیشل پرسن کے مسئلہ حل کیلئے احکامات بھی دئیے۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے گزشتہ شب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا،انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے پناہ گاہ میں مقیم لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے معلومات حاصل
کیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہ میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں،پناہ گاہ میں آنے والے ہمارے مہمان ہیں
اور مہمانوں کی عزت و تکریم کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پرپرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آصف قریشی بھی ہمراہ تھے،
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی اور ہسپتال میں فراہم طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان محمد بخت نصر کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ کے
غلام قادر محمد امجد رضا،محمد کفیل الرحمان نے گورنمنٹ ایگری کلچرل سکول ڈیرہ غازیخان میں ٹریفک قوانین سے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایجوکیشن یونٹ کی ٹیم نے طلبا کو ٹریفک قوانین کے بارے لیکچر دیتے ہوئے کہاکہ
طلباء ٹریفک قوانین کا احترام کریں،ون ویلنگ ہرگز نہ کریں کیوں کہ یہ ایک جان لیوا شوق ہے
جس کی ممانعت ہے،انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، ون وے کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔
اس موقع پر پرنسپل سکول محمد عاشق حسین جروار،نائب پرنسپل عبدالحمید،محمد صادق، زاہد اقبال،سلطان احمد بھی موجود تھے۔
پرنسپل محمد عاشق حسین جروار نے کہا سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازیخان ٹریفک بارے ٓآگاہی پروگرام ایک احسن اقدام ہے،سکول میں ایسے پروگرام آئندہ بھی جاری رکھے جائیں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان:
کھلی کچہری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی طرف سے اپنے ہی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق عوام الناس کے مسائل کو براہ راست سننے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے اپنے ہی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
ضلع بھر سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سننے کے بعد فوری طور پر متعلقہ افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
دوران کھلی کچہری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ
تمام سائلین میرے لئے قابل عزت ہیں اور پولیس سے متعلق ان کے تمام مسائل کو حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔
پبلک ریلیشن آفیسر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
پنجاب فوڈاتھارٹی کاغیرمعیاری اور ملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون۔۔۔
چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،برگرپوائنٹ،کلچہ ہاوس،کریانہ سٹور سمیت301فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری
اور فروخت پر2لاکھ35ہزار500روپے کے جرمانے عائد،265شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
ڈی جی خان 8مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں کریانہ سٹورز اور ہوٹلز کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر24ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئے گئے
اور اس کے ساتھ ہی 12لٹر ایکسپائرڈپروڈکٹس کو تلف کردیاگیا۔اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بیکریز،ہوٹلز اور کریانہ سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے65 ہزارروپے کے جرمانے
ملاوٹی اور مضر صحت اشیاء پائے جانے پر کئے گئےاور اس کے ساتھ ہی 20لٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔
اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور،ہوٹل اور سپر سٹورپر کارروائی کرتے ہوئے15ہزارروپےکاجرمانہ غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیااور 7 کلو ایکسپائرڈ اشیاء کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں کریانہ سٹور اور بیکری سوئیٹس
اینڈ کنفکشنری یونٹ پر کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے پر10ہزار500روپے کا جرمانہ عائدکردیا
اور15لٹرایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنک کو تلف کردیاگیا۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیکری،ہوٹل اور برگر شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے31ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر
کیااور4کلو حشرات زدہ کھویا تلف کردیا۔مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں ہوٹل اور ناشتہ پوائنٹ کو غیر معیاری انتظامات پر25ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی ہوٹل اور ملک شاپ کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر65ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیا
اور60لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیاگیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے پولیس لائن ڈیرہ غازیخان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران میں
تعریفی سرٹیفکیٹ اور چیک تقسیم کیا اور ہدایت دی کہ تمام پولیس افسران و اہلکاران آئندہ بھی اپنے فرائض اسی طرح ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کریں گے
اور مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور شر پسند عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی میں جاری 2روزہ زرعی نمائش اختتام پذیر
کامیاب نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش،سٹالز لگانے اور اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈزبھی دی گئیں
خطہ جنوبی پنجاب میں زرعی ترویج و ترقی میں اس نمائش کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے،سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈی جی خان
محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں جاری 2روزہ زرعی نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔
کامیاب نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا گیااوراعلیٰ کارکردگی پر شیلڈزبھی دی گئیں۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل،سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین،
چئیرمین پامرا نوید انور بھنڈر،بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا خطہ ملکی فوڈ سیکیورٹی میں نہایت اہم کردار کا حامل ہے۔
اس علاقے میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے خطیر رقم خرچ کرکے نئے منصوبے متعارف کرائے جارہے ہیں جن کے فی ایکڑ پیداوار میں مثبت اثرات سمیت خطے کے کاشتکاروں کی معیشت مستحکم ہوگی۔
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے جدید زرعی ٹیکنالوجی متعارف کیلئے بھرپور رہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایگریکلچر شو2022 کا ڈیرہ غازی خان میں انعقاد اسی کی کڑی ہے جس سے کاشتکاروں، درآمد و برآمد کنندگان کو ایک موثر پلیٹ فارم ملا ہے۔
اس نمائش کو بجا طور پر جنوبی پنجاب کااپنی نوعیت کا بزنس ٹو بزنس ایونٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔اس سے کاشتکاروں، پروسیسرز اور برآمد کنندگان کیلئے قومی سطح پر رابطہ کاری کے وسیع مواقع کی فراہمی کے علاوہ پاکستانی زرعی مصنوعات کی ترقی اور فروغ کے امکانات وسیع طور پر موجود تھے۔
اس نمائش میں زرعی شعبہ سے وابستہ افراد کے لئے100سٹالز لگائے گئے جن سے اُن کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے متعلق مدد ملی ہے۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے اس میگا ایونٹ کی بھرپور کوریج پر پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کا بھی
خصوصی شکریہ ادا کیا۔اختتامی تقریب سے خطاب میں سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے کہا کہ اس نمائش کے انعقاد سے ہمارے مقامی امپورٹرزاور ایکسپورٹرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آیا ہے جس سے وہ بھرپورکاروبار ی فوائد حاصل کر سکیں گے۔
اس نمائش کے انعقاد کے اثرات زرعی ترویج و ترقی کیلئے ایک نیا سنہرا باب ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان کی عوام اور یہاں موجود اپنے صنعتکار وکاشتکار بھائیوں کامشکور ہوں جنہوں نے اس نمائش میں شریک ہوکر اسے کامیاب بنایا۔بلاشبہ آج زرعی شعبے سے وابستہ لوگوں کی یہاں آمد اس نمائش کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
حکومت پنجاب کی طرف سے تمام سبسڈیزکو” کسان کارڈ” کے ذریعے کیش ٹرانسفرکی صورت میں براہ راست کاشتکاروں تک پہنچانے کے لیے انقلابی پروگرام پر
عملدرآمد جاری ہے اور اب تک 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں اوراس کے ذریعے اب تک1 ارب50 کروڑ روپے کی سبسڈی کاشتکاروں کو فراہم کی جا چکی ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی چٹھہ کمشنر ڈی جی خان ڈویژن نے کہا کہ اس ایگرکلچر شو کے منتظمین لائق تحسین ہیں جہنوں نے اس پسماندہ علاقے میں جدید فارمنگ کے طریقے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا
اور نمائش میں رکھی گئی جدید مشینری فصلوں،سبزیوں،باغات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی بارے کاشتکاروں کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔میں اس کے ساتھ ڈی جی خان ڈویژن کے کاشتکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں
جنہوں نے اس نمائش میں بھرپور شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کا کردار بھی قابل ستائش ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ محکمہ زراعت ڈی جی خان میں ایسے پروگرمز کا انعقاد کرتا رہے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں دو روزہ زرعی نمائش کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل،سپیشل سیکرٹری مارکیٹنگ وقار حسین ،چئیرمین پامرا نوید انور ،وائس چانسلر میر چاکر رند یونیورسٹی ڈاکٹر محمود سلیم،پرنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،کسان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے افسران اور مہمانوں کے ہمراہ زرعی نمائش میں لگائے گے زرعی اجناس اور صنعتی اداروں کے سٹالز دیکھے۔اختتامی تقریب میں غازی یونیورسٹی کے طالب علموں کو کلچرل شو،سرائیکی
،بلوچی جھومر اور ثقافتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا۔پنجاب حکومت کے زرعی شعبہ میں ترقی اور غازی یونیورسٹی سے متعلق ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے زرعی نمائش کی اختتامی تقریب میں
یاددگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے زرعی نمائش کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایگریکلچر شو کا مقصد مقامی اجناس اور صنعتوں کو فروغ دینا ہے۔پنجاب زراعت کے حوالے سے ملک میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔زرعی شعبہ کی ترقی کا مقصد ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کسانوں کی فلاح اور مسائل کے حل کےلئے اقدامات کررہے ہیں۔
شعبہ لائیو سٹاک میں جدید انقلاب برپا کرنے کےلئے موضع چٹ پانی میں ماڈل لائیو سٹاک فارم تعمیر کیا جارہا ہے۔
سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے زراعت کو ترجیح دی اور گزشتہ پنجاب کے چار ارب روپے کے مقابلے اس سال جنوبی پنجاب کو گیارہ ارب روپے کے
ڈویلپمنٹ پراجیکٹس دئیے۔جنوبی پنجاب کو فوڈ اور فروٹ باسکٹ کا درجہ حاصل ہے۔جنوبی پنجاب کا آم دنیا بھر میں مشہور ہے۔پنجاب کا 98 فیصد آم جنوبی پنجاب پیدا کرتا ہے اسی طرح صوبہ کی 44 فیصد گندم کا حصہ جنوبی پنجاب پیدا کرتا ہے
پاکستان کی کپاس کا 70 فیصد پنجاب اور 94 فیصد جنوبی پنجاب پیدا کرتا ہے۔سورج مکھی کا 75 فیصد حصہ جنوبی پنجاب پیدا کررہا ہے۔چاول اور مالٹا کا 24 فیصد جنوبی پنجاب پیدا کررہا ہے۔
پنجاب کی 70 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں آباد ہے اور کسان کی فیملی سمیت ایک کروڑ آبادی پورے ملک کےلئے خوراک پیدا کررہی ہے۔
سپیشل سیکرٹری مارکیٹنگ وقار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ زراعت ہرسال دو زرعی نمائش کا انعقاد کرتا ہے پہلے یہ لاہور تک محدود تھیں تاہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اس سال ڈیرہ غازی خان اور
سرگودھا میں زرعی نمائش لگائی گئی۔محکمہ زراعت کے صوبہ میں 32 ارب روپے کے پراجیکٹس خرچ کررہا ہے جن میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 13 ارب اور ضلع میں تین ارب روپے کے پراجیکٹ شامل ہیں۔54 مختلف ایمپلیمنٹس پر پر سبسڈی دی جارہی ہے
اورکسان کارڈ کےلئے دو لاکھ کسانوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔چیئرمین پامرا نوید انور نے کہا کہ زراعی اجناس کےلئے مارکیٹنگ چینلز متعارف کرائے جارہے ہیں۔کسانوں کو اپنی منڈیوں کی اجازت دے دی گئی ہے
جس کی کوئی رجسٹریشن اور فیس نہیں موجودہ سبزی منڈیوں میں اجناس کی براہ راست فروخت کےلئے کسان پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں
جہاں کوئی رجسٹریشن،فیس اور مڈل مین کا کردار نہیں۔پرائیویٹ منڈیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کسان دوست پالیسیاں بنائی جارہی ہیں
اور "خوشحال کسان،خوشحال پاکستان” کے ماٹو پر عمل کیا جائیگا۔زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔کسان دوست پالیسیوں سے پاکستان بالخصوص پنجاب خوارک کے معاملے میں نہ صرف خود کفیل بنے گا
بلکہ زرعی اجناس اور مصنوعات برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے وژن کے تحت 2019 میں پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی گئی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون