جولائی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام غازی

یونیورسٹی میں منعقدہ 2روزہ زرعی نمائش کا افتتاح کیا

یہ نمائش جنوبی پنجاب میں زرعی ترویج و ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔وزیر

زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی

جنوبی پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے 29 مختلف منصوبوں پر10 ارب66 کروڑ

روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، حسین جہانیاں گردیزی نمائش میں قریباً100 سٹالز لگائے گئے ہیں جہاں پرکاشتکار فصلوں،

پھلوں و سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کررہے ہیں،سپیشلسیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین

گزشتہ 3سالوں میں 5 بین الاقوامی نمائشوں سے زرعی برآمدات میں مجموعی طور پر13.5

ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہواہے،وقار حسین

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی میں منعقدہ 2روزہ زرعی نمائش کا افتتاح کیا۔

ڈی جی خان میں منعقدہ اس نمائش میں ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ، سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے خصوصی شرکت کی۔ وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

یہ نمائش جنوبی پنجاب میں زرعی ترویج و ترقی کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس نمائش میں تمام سٹیک ہولڈرز کی غیرمعمولی دلچسپی سامنے آئی ہے جس سے امپورٹرز و ایکسپورٹرزکو بزنس ڈیلز میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

اس نمائش نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس سے وہ جدید زرعی مشینری اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے علاوہ اپنے کاروبار کے فروغ کے لئے ایک دوسرے سے باآسانی رابطہ کر سکتے ہیں۔

موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ زرعی ترقی کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے۔

اس لیے موجودہ حکومت نے بر سر اقتدار آتے ہی زراعت کے شعبہ کی ترقی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اقدامات کا آغاز کیا۔جنوبی پنجاب میں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے 29 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے

جس پر مجموعی طور پر10 ارب66 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔جن میں سے جنوبی پنجاب میں افقی لینڈ ڈویلپمنٹ پر 2 ارب روپے۔

کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبہ پر 39 کروڑ روپے۔جنوبی پنجاب میں 10 زرعی منڈیوں کے انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لئے 19 کروڑ97 لاکھ روپے۔تحصیل کوہ سلیمان اور ڈیرہ غازی خان میں زراعت کی ترقی کے منصوبوں پر 18 کروڑ58 لاکھ روپے

اورراجن پور میں کاٹن ریسرچ سب اسٹیشن کے قیام پر 21 کروڑ60 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت مارکیٹنگ پنجاب وقار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کاشتکاروں و دیگر اسٹیک ہولڈرزنے اس نمائش میں غیرمعمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیاہے۔

اس نمائش میں قریباً100 سٹالز لگائے گئے ہیں جس سے کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی کے علاوہ ایک ایسا پلیٹ فارم دیا گیا ہے جو اُن کے کاروبار کے فروغ میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

گزشتہ تین برسوں کے دوران5 بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جس سے زرعی برآمدات میں مجموعی طور پر13.5 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر شو2022 کا انعقاد بھی کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گااور یہ نمائش زرعی برآمدات میں اضافہ کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔

نمائش میں محکمہ زراعت کے افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پانی کےنام پر زہر بیچنے والےپنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجہ میں۔۔۔۔

1500لٹرایکسپائرڈ بیوریجزتلف۔۔۔۔

کھویا یونٹ،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،برگرپوائنٹ،کلچہ ہاوس،کریانہ سٹور سمیت131فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر1لاکھ27ہزارروپےکےجرمانے عائد،114شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 7مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں کریانہ سٹورز اور ٹی سٹال کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری انتظامات پائے جانے پر13ہزارروپے کے جرمانے عائدکردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں کریانہ سٹور اور ٹی سٹال پر کارروائی کرتے ہوئے11ہزارروپے کا جرمانہ غیرمعیاری اور ایکسپائرڈ اشیاء پر کیاگیا۔

اس کے ساتھ ہی راجن پور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےبڑی کارروائی کردی۔فوڈ سیفٹی ٹیم کا کوٹلہ روڈ گلی نمبر 1 راجن پور میں بیوریجز کے گودام پر چھاپہ مارتے ہوئے1500لٹرایکسپائرڈ مشروبات تلف کردی گئیں اور ساتھ ہی گودام مالک کو50ہزارروپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا۔

اس بارے میں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنک کا کہنا تھا کہ صاف پانی کے لیے فلٹر پلانٹ اور تجزیہ رپورٹ کی عدم موجودگی پائی گئی۔تیار شدہ مشروبات پر نامناسب لیبلنگ کی گئی۔

ایکسپائرڈمشروبات پائے جانے پر گودام مالک کو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ کرنے والوں کو مزید سرپرائز دیتی رہے گی۔

ملاوٹ کرنے والے اپنی سمت کا تعین کرلیں، رعایت کے مستحق نہیں۔ملاوٹ کرنے والوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں کریانہ سٹور پر کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے پر5ہزارروپے کا جرمانہ عائدکردیاگیا۔

اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی خوراک کے تحفظ کےلیے دن رات کوشاں ہے۔فوڈسیفٹی ٹیموں نےکریانہ سٹوراورجنرل سٹور پر کارروائی کرتے ہوئے16ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں کریقنہ سٹور،بیکری اور ڈیپارٹمنٹل سٹور کو غیر معیاری انتظامات پر10ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی چکن شاپ اور پولٹری سٹور کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر13ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیا۔

پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

%d bloggers like this: