دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

پیٹرن انچیف سردار عثمان بزدار کی دلچسپی،ڈی جی خان جمخانہ کلب کی مقبولیت کا گراف بلند

تحریر:محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈی جی خان
1910

ء میں قائم کئے گئے سول آفیسر کلب ڈیرہ غازی خان کو چند ماہ قبل جمخانہ کلب میں تبدیل کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو پیٹرن انچیف مقرر کرتے ہوئے پہلی ممبر شپ دی گئی۔وزیر اعلی پنجاب و پیٹرن انچیف سردار عثمان احمد خان بزدار کی دلچسپی سے ڈی جی خان جمخانہ کلب کی عوامی مقبولیت کا گراف ہرگزرتے دن کے ساتھ بلند ہوتا جارہا ہے۔

ابتدائی طور پر پچیس ہزار روپے،پچاس ہزار روپے اور ایک لاکھ روپے ممبر شپ فیس مقرر کی گئی اور ابتدائی فنڈز سے ڈی جی خان جمخانہ کلب میں جم،مرکزی عمارت اور سوئمنگ پول کا تعمیراتی کام شروع کرایا گیا۔

اب ممبرشپ فیس دو لاکھ پندرہ ہزار ہوچکی ہے جسے جلد دو گنا کیا جائے۔بورڈ آف گورنرز کے اراکین کی مشاورت سے جمخانہ کلب میں تمام انفراسٹرکچر تبدیل کیا جارہا ہے محسن ڈیرہ غازی خان وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزداراور کمشنر ڈیرہ غازی خان و صدر کلب لیاقت علی چٹھہ کی کاوشوں سے ڈی جی خان جم خانہ کلب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔شہر کے وسط میں وسیع رقبہ پر موجود ڈی جی خان جمخانہ کلب میں

دور جدید کی تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔عالمی معیار کا سوئمنگ پول،بیڈمنٹن کورٹس،جدید مشینری سے آراستہ جم،موسٹ ماڈرن کچن،کیفے ٹیریا،بار بی کیو ایریا،بچوں کے لیے جوائے لینڈ،کرکٹ باکس ایریا، سنوکر کلب،ٹیبل ٹینس،

کارڈ اینڈچس روم،لان ٹینس،کلب پارٹی لان،24 کمروں پر مشتمل گیسٹ رومز کے ساتھ مستقبل قریب میں جم خانہ ٹورسٹ ریسورنٹ فورٹ منرو کی بنیاد بھی عمل میں لائی جائے گی جہاں کلب کے اراکین کو ممبرز12 کمروں کا گیسٹ ہاؤس

، بیڈمنٹن کورٹس،ٹینس لان،بچوں کے لیے جوائے لینڈ،شوٹنگ کلب،ہارس رائیڈنگ اور بہترین جوگنگ ٹریک کی سہولیات میسر ہوں گی

ڈی جی خان جمخانہ کلب میں تفریحی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔گذشتہ شب جمخانہ کلب کے پہلے سنگیت فیملی فنکشن میں ملک کے معروف لوک فنکار عطاء اللہ عیسی خیلوی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلیوں نے مخصوص ”نڑ سڑ”پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا۔کلب کے اراکین اور ان کی فیملیز کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا

کمشنر و صدر جمخانہ کلب لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ملاقات کے دوران انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ

ان کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی سرگودھا،گجرات اور دیگر شہریوں میں قائم جمخانہ کلب طرز کا کلب بنایا جائے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خواہش کے مطابق ڈی جی خانہ کلب کی بہتری کیلئے کوششیں شروع کیں

اور اب متعدد پراجیکٹس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔سرکاری فنڈز کی بجائے ممبرشپ کی فیس سے ڈویلپمنٹ کام کروائے جائیں گے۔

کلب کے امور کی بہتری کیلئے فعال ممبران کی مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

شہریوں میں عام سوچ پائی جاتی ہے کہ ”کلب ایسا مقام ہے جہاں لوگ جاتے ہیں،وقت گزارتے ہیں اور آجاتے ہیں ”ایسا نہیں ہے۔کلب ممبران اور شہریوں کی مثبت سوچ کی بیداری کیلئے کردار ادا کرے گا

اور آنے والے دنوں میں لوگ پوچھیں گے کہ آپ ”کلب گوانگ ہیں ”
کلب بچوں کی گرومنگ اور کردار سازی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا

بچے گیم کھلیں گے فیملی کو معیاری کھانا پرامن اور صاف ستھرے ماحول میں فراہم ہوگا۔جمخانہ کلب اراکین کیلئے دوسرا گھر ہوگا جہاں نظم و ضبط،لباس،گفتگو کا خاص خیال رکھا جائے گا

قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر ایک کاغذ کے ذریعے ممبرشپ منسوخ کردی جائے گی۔جمخانہ کلب میں نہ صرف تفریحی اور سپورٹس کی سرگرمیاں ہوں گی بلکہ علمی ماحول بھی فراہم کیا جائے گا۔

عالمی معیار کی لائبریری قائم کریں گے جہاں سی ایس ایس،پی ایم ایس،پی ایم اے اور دیگر مقابلوں کی تیاری کیلئے کتب کے ساتھ ہر موضوع کی کتابیں دستیاب ہوں گی۔

کمشنر و صدر کلب لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کا استعمال نہیں ہوگا،ممبرشپ فیس کے ذریعے معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔کلب کا ہر

سال الیکشن ہوگا اور کلب کے انتخابات عام انتخابات سے مختلف ہوتے ہیں۔امیدوار تشہیر کیلئے بینرز اور پینا فلیکس نہیں لگاسکیں گے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کلب کے کچھ اراکین اپنے ذاتی وسائل بھی کلب کی بہتری کیلئے خرچ کررہے ہیں۔

چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی 25 لاکھ روپے خرچ کرکے کلب کے اندر سٹائلش باربی کچن تعمیر کر رہے ہیں جو ایک ہفتہ کے اندر مکمل ہوجائے گا۔

جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی بھی بیس،پچیس لاکھ روپے خرچ کرکے ان ڈور فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرارہے ہیں جو ماہ صیام کے اندر فنکشنل ہوجائے گا اور کلب کے اراکین رات کو کرکٹ کھیل سکیں گے۔

آر پی او محمد وقاص نذیر،ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک،جنرل سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی محمد لطیف پتافی،ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ اور دیگر نے کلب کی پہلی تقریب اور محفل سنگیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کلب کی بہتری کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا۔فیملی فنکشن میں وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا،سابق ڈی جی پی آر عطا بلوچ، پرنٹ میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب پی ٹی آئی رقیہ رمضان ایڈووکیٹ،بیرسٹر عباس علی نصوحہ،طور خان بزدار،

ریحان الرسول،مرزا ظفر اقبال،قیوم بزدار،احمد حسن رانجھا،محمد اکرام ملک،عبید الرشید،وسیم اختر جتوئی،محمد عدیل،شہزاد قدیر،مظہر شیرانی،مرزا محمد اقبال،چوہدری شہباز یوسف،کمیل کھوسہ،سجاول زوہیر بھٹہ،چوہدری عدنان،سید بلال،

ملک عبداللہ جڑھ،محمد فرقان،خواجہ یاسر جاوید،ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر کشور ناہید رانا مرزا حسنین جڑھ،ملک سعید جڑھ،ملک محمد اقبال ثاقب،ملک منصور ثاقب،نذر حسین کورائی،محمد شاہد،عامر خان،خواجہ فاران،خواجہ ریحان

،فواد سیف،شرجیل خان،مرزا آصف اقبال،مرزا ناصر اقبال،مرزا یاسر اقبال،طارق اسماعیل قریشی،آصف رزاق،طارق برمانی،سجاد خان،اسماعیل سیال،رضا ملک،علی موسی،شیخ نقیب،باقر راجپوت،کامران کھوسہ،

ملک محمد رمضان،عظیم مستوئی،شیرباز بزدار،شاہد محمود،عارف گورمانی،جواد الحسن گوندل،بشیر چوہان،سلیم قیصر،ندیم طفیل،میجر ریٹائرڈ اعظم کمال دیگر اراکین، ان کی فیملی اور مہمان موجود تھے۔

کلب کے اراکین اور مہمانوں کے اعزاز میں سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازی خان مرزا ظفر اقبال کی طرف سے پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ  اٹھارہ جون سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2022 کے لئے داخلہ فارمز اکتیس مارچ تک

آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں   جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ انٹر میڈیٹ کے چھ گروپس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ، جنرل سائنس، آرٹس،کامرس  اور درس نظامی گروپ کے کیٹگری وائز تمام فارمز،

داخلہ فیسوں کا ٹیرف و رہنمائی اور ہدایات بورڈ ویب سائٹww.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔  درس نظامی گروپ کے تحت وفاق تنظیمات المدارس کی جانب سے شہادتہ الخاصہ کا امتحان پاس کرنے والے اُمیدواران ایف اے کی سطح پر

اُردو،انگریزی اور دو اختیاری مضامین زبانوں لینگویجزکے علاوہ اور  جن کا عملی امتحان یعنی پریکٹیکل بھی نہ ہو، کا امتحان پاس کر کے بورڈ سے ایف اے/انٹرمیڈیٹ کی سند حاصل کر سکتے ہیں۔

شہادتہ الخاصہ کا امتحان پاس کرنے والے تمام اُمیدواران کے لئے ضروری ہے کہ انہوں نے اپنا میٹرک کا امتحان پنجاب کے کسی بورڈ سے پاس کیا ہو۔

تاہم  وفاق تنظیمات المدارس میں (1) وفاق المدارس العربیہ ملتان،پاکستان(2) تنظیم المدارس(اہلسنت) لاہور پاکستان (3) وفاق المدارس السلفیہ (اہل حدیث) فیصل آباد،پاکستان (4) ربطتہ المدارس اسلامیہ لاہور پاکستان (5) وفاق المدارس (شیعہ) لاہور پاکستان شامل ہیں۔شیخ امجد حسین نے واضح کیا کہ بورڈ ہذا میں لسانیات گروپ میں شامل تین قسم کے،  فاضل عربی، فاضل اُردو اور فاضل پنجابی کے امتحانات لیے جاتے ہیں۔

جن میں چھ چھ پیپر ہوتے ہیں۔ فاضل عربی، فاضل اُردو اور فاضل پنجابی کا امتحان دینے والے اُمیدواران لسانیات گروپ کا مینوئل فارم پُر کریں گے۔ تاہم  مینوئل فارم بورڈ کی انٹرمیڈیٹ برانچ  سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔  لسانیات گروپ کا امتحان دینے والوں کیلئے لازمی ہے کہ اُمیدواران نے میٹرک کا امتحان پنجاب بورڈ سے پاس کیا ہوا ہو۔

علاوہ ازیں لسانیات کا امتحان پاس کرنے والے اُمیدواران ایف اے  کی سطح پر  صرف انگریزی لازمی، اسلامیات لازمی اور مطالعہ پاکستان کے علاوہ دو اختیاری مضامین کے پیپرز کے علاوہ اور بغیر عملی امتحان والے مضامین) یعنی جن کا پریکٹیکل نہ ہو، کے مضامین میں شرکت کر سکتے ہیں۔

شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ کہ داخلہ فیسوں کی ادائیگی بینک کے عملہ کی رہنمائی کے ساتھ حبیب بینک کی ”کونیکٹ ایپ” کے ذریعے  یا پھر ”کونیکٹ  ایپ” میں کوئی فنی خرابی یا عدم دستیابی کی صورت میں آن لائن نکالے گئے

بینک چالان یا مینوئل بینک چالان کے زریعے یا متبادل ذریعہ ”پاکستان پوسٹ آفس” کے ذریعے سے کی جا سکتی ہیں۔ تاہم بینک میں فیسوں کی ادائیگی میں دشواری کی صورت میں، ایچ۔ بی۔ ایل۔

  ہیلپ لائن  ٹال فری نمبر 808425  رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ مذکورہ تمام امتحانات کا انعقاد مکمل سلیبس، مکمل سکیم آف سٹڈیز کے مطابق ہو گا۔یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.

About The Author