ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے تونسہ کی خوبصورتی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو رواں سال کے اندر مکمل کرنے کیلئے ماہانہ ٹائم لائن دے دیں۔
تونسہ یونیورسٹی اور دیگر میگا پراجیکٹس کیلئے کام کی رفتار تیز تر کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔تاریخی اور ثفاقتی عمارتوں پر مشتمل امیورل وال بھی بنائی جائیں گی کمشنرنے تونسہ کی خوبصورتی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو رواں سال کے اندر مکمل کرنے کیلئے ٹائم لائن دے دیں۔تونسہ یونیورسٹی اور دیگر میگا پراجیکٹس کیلئے کام کی رفتار تیز تر کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے افسران کے ہمراہ تونسہ میں یونیورسٹی، نئے پارکس،امیورل وال اور دیگر نئے منصوبوں کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی توسیع،انڈس ہائی وے سنگھڑ تونسہ دو رویہ روڈ،پل،
کمال پارک،فیملی پارک،ای لائبریری،ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے تکمیل کیلئے ٹائم لائن دیں۔ایس ایز شیخ اعجاز،وقار شعیب،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،ایکسئین محمد وقاص اور دیگر نے بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،قائمقام اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمود الحسن اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر ڈی جی خان نے ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ 15 اپریل،ای لائبریری مئی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کو دسمبر تک مکمل کرنے کی
حتمی تاریخ دی۔کمشنر نے ایم سی آفس تونسہ میں ترقیاتی منصوبوں اور موسم بہار کی شجرکاری مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز 22فروری سے کیاجائے گا. کمشنر نے کہاکہ محکمہ جنگلات، پی ایچ اے تمام محکموں کو اس مہم کی کامیابی کیلئے ساتھ لے کرچلیں. انہوں نے کہاکہ فروری اور اپریل کے دوران زیادہ سے زیادہ شجرکاری کر کے ہر پودے کو تناور درخت بنایاجائے. وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کلین اینڈ گرین
مہم کو ہر صورت کامیاب کرایاجائے گا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مکول کلاں میں پٹوار سرکل کے دیہی مرکز مال کا بھی معائنہ کیاکمشنر نے تونسہ میں ای لائبریری کی دو منزلہ عمارت کے منصوبہ کو مئی تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی.
ای لائبریری کے منصوبہ پر تین کروڑ ستر لاکھ روپے خرچ ہوں گے جبکہ اٹھائیس کروڑ روپے سے مشینری اور آلات بھی خریدے جائیں گے. انہوں نے کہاکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کو سو سے 190بیڈ تک توسیع دی جائے گی
جس پر ایک ارب بیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے. کمشنر نے تونسہ سنگھڑ دو رویہ روڈ اور پل کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا.
انہوں نے رودکوہی سنگھڑ میں سیلابی پانی آنے سے قبل منصوبہ کو دسمبر تک مکمل کرنے کے احکامات بھی دیئے. کمشنر نے کہاکہ ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹ کو 15اپریل تک لازمی مکمل کر لیاجائے.
اس منصوبے پر 21کروڑ تیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے. انہوں نے کہاکہ انڈس ہائی وے چوک پر ایئر فورس جہاز نصب کیا جائے گا.کمشنر نے دیہی مال مرکز میں فردملکیت اوردیگر دستاویزات کے اجراء کی پڑتال کی اور سائلین سے ملاقات کر کے معلومات بھی لیں.
انہوں نے کہاکہ عوام کو گھر کے نزدیک جائیداد کے آن لائن ریکارڈ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے.
دیہی مرکز مال فعال ہونے سے اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل آفس میں عوامی بوجھ کم ہو گیاہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان کے میٹرک و انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحانات 2021 کے انعقاد شدہ پرچہ جات کی ری چیکنگ کے تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں
اور استحقاق و اہلیت کے مطابق ضروری ترامیم و تبدیلی کے ساتھ نظر ثانی شدہ رزلٹ کارڈ ز بھی جاری کر کے ارسال کر دیئے گئے ہیں
تاہم بروقت ری چیکنگ کی درخواست دینے کے باوجود کسی بھی وجہ سے جوابی کاپی نہ دیکھ پانے والے امیدوار آن لائن بھیجی گئی
ری چیکنگ درخواست کی ہارڈ کاپی اور ادا شدہ مجوزہ فیس کے چالان کے ساتھ فوری طور پر سیکریسی برانچ رابطہ کر کے اپنی ری چیکنگ مکمل کرا سکتے ہیں.
یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان کے ڈا ئریکٹر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن چو ہدری محمد آ صف اور ڈی ایس پی ٹر یفک محمد بخت نصر کی زیر سرپرستی ڈیرہ غاز ی خان میں سٹی ٹریفک پو لیس اور محکمہ ایکسا ئز کی طرف سے کاغذات نہ رکھنے والے قانون شکنوں کے خلاف مشتر کہ ایکشن کیا گیا۔
انسپکٹر ایکسائز ناظمہ نو ر ان کی ٹیم محمد اکر م، دین محمد، اختر مغل، بہادر شا ہ اور سٹی ٹر یفک پو لیس کے اے ایس آئی محمد بلا ل،غلا م قا در،سٹی ٹر یفک ایجو کیشن کے ممبران محسن حسین، یاسر جلا ل اور سجا د حسین نے بغیر نمبر پلیٹ، فیک نمبر پلیٹ،
گر ین نمبر پلیٹ غیر قانونی سی این جی سلنڈرز نصب کرنے والوں کے خلا ف کا روا ئیاں کیں اور متعدد گا ڑیا ں بند اور مالکان کو جرمانے بھی کیے۔
ٹریفک پولیس نے عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیا ں جلد از جلد رجسٹرڈ کرائیں اور فیک نمبر پلیٹ سے گر یز کریں،شہری محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن سے منظو ر شدہ نمبر پلیٹ کا استعما ل کریں۔
ایکسائز انسپکٹر نا ظمہ نو ر نے کہا ہے کہ ہم ٹریفک پو لیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
شہری جلد از جلد بلا نمبر گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائیں ورنہ سخت قا نو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔اس موقع پر شہریوں میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن محمد شریف نے اردل روم کاانعقاد کیاانہوں
نے جملہ سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ
فرائض منصبی ایس او پی کے مطابق سرانجام دیں مؤثر گشت کریں روڈ پرمجبور اور بے بس افراد کی مدد یقینی بنائیں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے ٹریفک کو منظم بنائیں.
ایس پی نے کہاکہ تمام افسران خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوکر نیک نیتی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں ایس پی پٹرولنگ نے عوام سے کہا کہ
پٹرولنگ پولیس ہمہ وقت آپ کی خدمت اور مدد کے لیے ہائی ویز پر موجود ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن1124پر کال کریں انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ میں عوام کا تعاون ضروری ہے
ایس پی نے کہاکہ ٹریفک رولز کو فالو کریں اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی دیکھنے پر پٹرولنگ پولیس کو مطلع کریں
اور جرائم کے خاتمے کے لیے پٹرولنگ پولیس کا ساتھ دیں انہوں نے جوانوں کو اپنی ڈیوٹی بطریق احسن انجام دینے کی ہدایت کی اور حق پر ثابت قدم رہنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ
آپ کو دیاگیا اختیار اللہ تعالی کی امانت ہے اپنے رویوں میں شائستگی لائیں خوف خدا اور رضا الہی کو مقدم رکھیں
اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ عمران عارف سیال اور ریجنل آفس سٹاف بھی موجود تھا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پنجاب فوڈ اتھارٹی
غیر معیاری اورملاوٹی اشیاء فروخت کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کےریڈار پر۔۔۔
60لٹرایکسپائرڈ بیوریجز،10کلو نمک،10کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف۔۔۔
ہوٹل،بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ،سپر سٹور سمیت174فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر1لاکھ44ہزارروپےروپے کے جرمانے عائد،140شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔
بہاولپور 21فروری: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہوٹل، بیکری کی چیکنگ کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضرصحت اشیاء پائے جانے پر11ہزارروپے کے جرمانہ عائدکردیئے۔مزید تفصیلات کے مطابق
رحیم یار خان میں ٹی سٹال،کریانہ سٹور اوربیکری شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے21پزارروپے کے جرمانے عائد کردیئے۔
اس کے علاوہ بہاولنگر میں بیکری اور کریانہ سٹورپر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ایکسپائرڈاشیاء پائے جانے پر22ہزارروپے کے جانے عائد کردیاگیا۔
اسی طرح ڈی جی خان میں ہوٹل،بیکری اور کریانہ سٹورمیں انتہائی ناقص انتظامات اور ملاوٹی اشیاء پائے جانے پر19ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹس پر کارروائی کرتے ہوئے37ہزارروپے کے جرمانے مضرصحت،ملاوٹی اور
غیر معیاری اشیاء پائے جانے کردیئےگئے۔اس کے علاوہ لیہ میں بھی بیکری،سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹس کی چیکنگ کے دوران غیر معیاری انتظامات پائے جانے
پر26ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کردیاگیا۔اس کے علاوہ راجن پور میں کریانہ سٹورپر کارروائی کرتے ہوئے4ہزارروپے کا جرمانہ کردیاگیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون